وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، اب وقت ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور اسطرح کے دیگر عوامی مسائل کے حقوق کے لیئے اکٹھے جدوجہد کی جائے، مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد کی دو بڑی تاجر تنظیموں کے اتحاد کا بھی خیر مقدم کرتی ہے ، اور اس سلسلہ میں سنٹرل بار اور مرکزی ایوان صحافت کے کردار کو سراہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی حقوق کے لیئے اٹھنے والی ہر آواز کی مکمل حمایت کریں گے، لود شیڈنگ نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے، بجلی کی آنکھ مچولی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاق سے اس سلسلہ میں بات نہ کرنا حکومت کی عوامی مسائل سے رو گردانی ہے، وزیر خزانہ کی طرف سے جاری بیان کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سڑکوں پر حل نہیں ہو گا، تو بتائیں کہ ان کے پاس کیا حل ہے، وہ بتائیں کہ اس بارے میں وہ کیا سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ، تاجر جائنٹ کمیٹی کا دھرنا کئی دنوں سے جاری ہے ، مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وزراء حکومت کہاں سو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین شوکت نواز میر اور تاجر جائنٹ کمیٹی کے سربراہ عبدالرزاق خان کے مدبرانہ سوچ کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے عوامی حقوق کے لیئے مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا ہے، ہم ان کے 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اپنے حقوق کی آواز کے لیئے اکٹھے ہو کر اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مرکزی شوریٰ عالی کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ  اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، اجلاس دو روز جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے شوریٰ کے علماء اور ٹیکنوکریٹ اراکین شریک ہیں ، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت بزرگ عالم دین اور رکن شوریٰ عالی حجتہ السلام علامہ حیدر علی جوادی نے جبکہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی ، علامہ حیدرعباس عابدی ،علامہ اقبال بہشتی،علامہ مظاہر موسوی،علامہ ہاشم موسوی، آل محمد جعفری، علامہ سبطین حسینی، علامہ مختار امامی اور علامہ مقصود ڈومکی اجلاس میں شریک ہیں ،اس اجلاس میں قومی سیاسی صورتحال خصوصاً سانحہ پشاورکے تناظر میں پیش آنے والے حالات و واقعات، گلگت بلتستان انتخابات اور پنجاب بھر میں جاری ایم ڈبلیوایم کے خلاف حکومتی اقدامات پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سزا و جزا کے قانون کو فعال نہیں کرتے دہشت گردوں پر قابو پانا ممکن نہیں انہوں نے فیصل آباد میں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے عمل کو عین شرعی قرار دیتے ہوئے اسے انصاف کی راہ میں پہلا قدم قرار دیا اور حکمرانوں سے امید ظاہر کی کہ وہ ان سفاک دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے ، انہوں نے مذید کہاکہ دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دی جائے تو زیادہ مناسب ہوگا، جب تک پوری قوم سزا کے ایسے مناظر براہِ راست نہیں دیکھتی ملک سے قتل و غارت گری کے واقعات میں کمی نہیں آئے گی، جن ممالک میں سر عام پھانسی دینے کا قانون موجود ہے ان ممالک میں جرائم کی شرح انتہائی معمولی ہے، ہم اعلیٰ عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دینے کیلئے جلد قانون سازی کی جائے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ناسور سے نجات کے لئے ان سفاک قاتلوں کی نرسریاں ختم کی جائیں جہاں ان کو مذہب کی آڑ میں تکفیریت اور درندگی کا درس دیا جاتا ہے انہوں نے کہا قوم اپنی سکیورٹی فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشااللہ یہ ملک دشمن اور اسلام دشمن گروہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر رہیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں 80 سے زائد مقامات پر شہدائے پشاور کے لیے قرآن خوانی ،سکردو میں مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال،تاجروں کی مکمل حمایت چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں صوبائی سیکرٹریٹ پر شہد اء کی یادمیں تعزیتی اجلاس منعقد،اسلام آباد، کراچی اور لاہورمیں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے شہدائے پشاور و ضرب عضب کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

 

 مرکزی تعزیتی اجلاس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا اجلاس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کے سیاسی ونظریاتی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے دہشت گردوں کی نرسریاں ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں ،ان کے خلاف مصلحتوں سے کام لیا جارہا ہے پنجاب میں تکفیری دہشت گردوں کو مکمل آزادی ہے انہوں نے کہا کہ سزائے موت پر عملدر آمد کا بحال ہونا خوش آئند ہے دہشت گردی کیخلاف اُٹھانے والے ہر جرء اتمندانہ اقدام کی ہم بھر پور حمایت کرینگے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم کو نکلنا ہوگا، دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر تک پھیلایا جائے ،پوری قوم فوج کیساتھ کھڑی ہے اور انشااللہ ہم ان درندہ صفت دہشتگردوں کامملکت خداداد پاکستان میں جینا حرام کردیں گے۔

 

 تعزیتی اجلاس سے علامہ امین شہیدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے ان خارجیوں کیخلاف بار بار ریاستی اداروں اور حکمرانوں کو متنبہ کر رہے تھے کہ یہ پاکستان کے اصل دشمن ہے ان کے خلاف بھر پور ریاستی طاقت کو استعمال کیا جائے لیکن شومی قسمت ہم نے پاکستان سے زیادہ طالبان کے سیاسی نظریاتی حلیفوں کو ترجیح دی اور ان سفاک درندوں کو مزید منظم ہونے کا موقعہ دیا علامہ امین شہیدی نے کہا کہ علمائے کرام اور مفتیان کو چاہیئے وہ ان خوارج کیخلاف اعلان جہاد کریںجس طرح عراق اور شام میں تمام مکاتب فکر نے کیا تھا آج تمام تر مصلحتوں سے بالا تر ہوکر پاکستان کا سوچنا ہوگا اجلاس میں شہداء کی بلندی درجات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی میڈیا کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید محمد مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمحمد مہدی کا کہنا تھا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر روز بروز تیزی سے بدلتی سیاسی و جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بحیثیت قوم ، تنظیم اور ادارہ اپنا موقف بر وقت عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے، مرکزی میڈیا سیل کے زیر اہتمام پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا سے آگاہی کے حوالے سے اہم میڈیا ورکشاپ ماہ جنوری  کے اختتام پر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، اجلاس میں مرکزی میڈیاسیل ٹیم کے رکن علی احمر، این ایچ بلوچ، سیکریٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری، سیکریٹری اطلاعات اسلام آبادحسنین زیدی اور شجاعت حیدر زیدی نے شرکت کی، محمد مہدی نےمذید کہاکہ ورکشاپ میں پرنٹ ، الیکٹرونک او ر سوشل میڈیاسے وابستہ ماہرین شریک ہونگےجو اپنےاپنے شعبے سے مطلق معلومات سے شرکائےورکشاپ کو آگاہ کریں گے، انہون نے تمام صوبائی اور ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان کو ہدایات جاری کیں کے، مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیےاور تاریخ کے تعین  کے بعد تمام اضلاع کے میڈیا سیکریٹریز کی ورکشاپ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی کو بھی خصوصی طور پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں پاراچنار کی داخلی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائیگا اور علماء کرام پر مشتمل وفد کو پاراچنار بھیجنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی تفصیلی بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پاراچنار میں بھی مختلف علماء کرام اور عمائدین سے ٹیلی فونک رابطے کئے گئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree