وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری امورسیاسیات محمدعلی نے کہا ہے کہ بلتستان کے مختلف حلقوں میں پولینگ سٹیشنز کو بڑھانے کی بجائے کم کرنا پری پول رگنگ کا حصہ اور انتظامیہ کی بدنیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کے تمام حلقوں میں پولینگ سٹیشنز کا اضافہ نہ کیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا یہاں کی عوام کا جمہوری حق ہے اس حق رائے دہی کو چھیننا ناانصافی اور مسلم لیگ نواز کی ملک بھر کے عام انتخابات کی طرح گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی پنکچر لگانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ شکست کی خوف سے غیر جمہوری ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان میں کسی بھی حلقے میں سیٹ ایجسمنٹ نہیں ہوئی بلخصوص حلقہ نمبر ایک اسکردو میں کسی بھی جماعت کے حق میں نہیں بیٹھا اور اس حلقہ سے نامور عالم دین شیخ زاہد حسین زاہدی مجلس وحدت مسلمین کا نمائندہ ہے اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک ماہ کے دورہ پر آج گلگت بلتستان پہنچ رہے ہیں ۔جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ایم ڈبلیو ایم کے دیگر مرکزی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔اپنے دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے اپنی سیاسی و مذہبی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے والوں میں اسکردو حلقہ 1 سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان شیخ زاہد حسین زاہدی، سکردو حلقہ دو سے کاچو امتیاز حیدر خان،سکردو حلقہ تین سے وزیر محمد سلیم،سکردو حلقہ چار سے راجہ ناصرعلی خان،سکردو حلقہ پانچ سے ڈاکٹر شجاعت حسین میثم، سکردو حلقہ چھ سے لیکچرار فدا علی شگری شامل ہیں۔ تمام امیدواران گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں نئے چہروں اور جوانوں کو سامنے لاکر نئی روایت قائم کی ہے۔ ٹکٹ جاری کرنے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن آغا علی رضوی نے کہا کہ تمام امیدواران مجلس وحدت مسلمین کی پالیسی اور منشور کے پابند ہونگے اور عوامی حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے سب سے آگے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجلس وحدت مسلمین کا کوئی امیدوار انتخابات میں فتح یاب ہونے کے بعد عوامی امنگوں اور توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہو جائے تو انہیں مجلس وحدت کی رکنیت سے معطل کیا جائے گا۔ مجلس وحدت ہر صورت میں عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے سکردو میں منعقدہ عوامی اجتماع اور گمبہ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت، بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں، انہیں سینٹ اور قومی اسمبلی میں مکمل نمائندگی دی جائے۔ نواز لیگ نے کسی مقامی شخصیت کو گورنر بنانے کی بجائے باہر سے گورنر درآمد کیا ہے، جو نواز لیگی ایم این اے اور وفاقی وزیر ہے۔ یہاں قبل از الیکشن دھاندلی کے لئے مکمل منصوبہ بندی کی گئی ہے، عوام اپنی بیداری اور اتحاد سے دھاندلی کی سازش ناکام بنادیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سابق کرپٹ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی پر توجہ دینے کی بجائے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عوام با کردار نمائندوں کو منتخب کریں۔ مجلس وحدت مسلمین نے بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے منشور مرتب کیا ہے، جس میں گلگت، بلتستان کے آئینی حقوق، اقتصادی ترقی، چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کا قیام، سیاحت کے فروغ، بجلی، تعلیم، صحت و دیگر عوامی مسائل کا حل تجویز کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قوم و ملت کی توقعات پر پورا اترے گی۔ ہم اتحاد بین المومنین کو اہم سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ہونے والی ہر مخلصانہ کوشش کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شجرہ طیبہ ہے، جس نے قوم کو جدوجہد، بیداری، بصیرت اور قیام للہ کا راستہ دکھایا، اور طاغوتی قوتوں کے فرعونی عزائم کے مقابل سینہ سپر ہوکر کلمہ حق بلند کیا۔ قوم کو مایوسی سے نکال کر امید کی کرن روشن کی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اسکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ہمارے دروازے ان تمام شخصیات کے لئے کھلے ہیں جو نظریات اور کارکردگی کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرنا اور محروموں کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے میدان عمل میں اترنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پوری ریاستی طاقت کے ذریعے گلگت بلتستان کے انتخابات کو یرغمال بنانے پر تلی ہوئی ہے، انہوں نے گلگت میں بلاجواز مقدمات کے ذریعے الیکشن کمپین کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے اور محب وطن افراد پر غداری کے مقدمات بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سب سے زیادہ انہیں خطرہ مجلس وحدت مسلمین سے ہے۔ نواز شریف کو دو سالوں تک گلگت بلتستان کا کوئی خیال نہیں آیا اور انتخابات کے موسم میں انہیں گلگت بلتستان کی عوام سے محبت ہوگئی ہے۔ نواز لیگی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے کیے گئے ناکافی اعلانات سیاسی رشوت اور قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔ مسلم لیگ نواز کی غیر جمہوری روش اور جبر کا جواب الیکشن میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں علماء، زعما، عمائدین، سیاسی شخصیات کی جوق در جوق ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت انتہائی حوصلہ افزاء اور لائق تحسین ہیں۔

 

سید ناصر عباس شیرازی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے دن قریب تر آتے جا رہے ہیں، جوں جوں انتخابات کے دن قریب آ رہے ہیں گذشہ پارٹیاں جنہوں نے گلگت بلتستان کو سوائے دھوکے کے کچھ نہیں دیا، ایک بار پھر جی بی میں دھوکے، دھونس، طاقت اور کھوکھلے وعدوں کیساتھ وارد ہو رہی ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام ان تمام سیاسی پارٹیوں سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ تم سب نے گلگت بلتستان پر باری باری 67 سال حکومت کی لیکن اب تک ہمیں شناخت سے کیوں محروم رکھا۔ ابھی تک گلگت بلتستان کو آئینی حق نہ دینے کی اصل ذمہ دار مسلم لیگ نواز سمیت وہ تمام پارٹیاں ہیں، جنہوں نے یہاں حکومت کی اور یہاں کی عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ صحافی حضرات کے توسط سے یہ سوال بھی ہم اٹھانے میں حق بجانب ہوں کہ پاکستان کے عام انتخابات میں سوائے مجلس وحدت مسلمین کے کس سیاسی پارٹی کے منشور میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا ذکر تھا۔ ملک کے عام انتخابات میں جن پارٹیوں کو گلگت بلتستان کی یاد تک نہ آئی ہو، اب وہ کس منہ سے گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ یہ بات واضح ہوگئی ہے گلگت بلتستان کو حقوق نہ ملنے کی ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ وہ تمام پارٹیاں ہیں جنہوں نے یہاں حکومتیں کیں، اس خطہ کے وسائل لوٹے اور انہیں ان کے حق سے محروم کر دیا۔ اب ہم کسی وفاقی حکومتی پارٹی کو ریاستی جبر کے ذریعے یہاں کا عوامی مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ ہم عوامی طاقت کے ذریعے مسلم لیگ نواز کی سیاسی اور انتظامی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔ یہاں اس بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ اس وقت گلگت بلتستان میں موجود تمام سیاسی پارٹیاں مسلم لیگ نواز کی سیاسی اور انتظامی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ جسکی مثال یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہی عہدیدار کو چیف الیکشنر تعینات کیا، کسی سیمی گورنمنٹ بنک کے ملازم کو وزیراعلٰی بنایا، اپنی مرضی کی نگران کابینہ کی فوج بنائی اور غیر مقامی گورنر کو مسلط کیا گیا، کیا یہ سب سیاسی دہشتگردی نہیں؟ اسی طرح وہ انتظامی طور پر ملک بھر سے چن چن کر ایسے افراد کو جمع کرکے یہاں لانے کی کوشش میں ہیں جو نگران حکومت سے ملکر الیکشن کو یرغمال بنائیں، اسی طرح گلگت سکردو روڈ کی تعمیر جو کہ سابقہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہے، اس پر تختی لگا کر یہاں کی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ شگر اور کھرمنگ ضلع کو آخری وقت میں ووٹ بنک کے طور پر استعمال کرنے کے لئے رکھا ہوا ہے، ہم میڈیا کی توسط یہ سوال کرنا چاہیں گے کہ وفاقی حکومت کو دو سال کا عرصہ گزر گیا ہے، اگر تمہارے اختیار میں شگر اور کھرمنگ کو ضلع بنانا موجود ہے تو کیا تاخیر کرنا عوام کیساتھ خیانت نہیں ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تم محض عوام کی خاطر ایک دو سال قبل ہی اپنے اختیارات کو استعمال میں لا کر ضلع بنا دیتے، تمہارا بدنیتی پر مبنی یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ تم عوام سے مخلص نہیں بلکہ عوام کا ووٹ چرانے چاہتے ہو اور سیاسی بلیک میلنگ کے قائل ہو۔

وحدت نیوز ( اسکردو) ناصرعباس شیرازی مرکزی سیکرٹری امورسیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے تنظیمی دورے پر اسکردو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران وہ قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے ایم ڈبلیوایم کے امیداروں کے ناموں پر حتمی مشاورت کریں گے، بلتستان کے سیاسی ومذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ تنظیمی اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے،ناصرعباس شیرازی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران بلتستان کی اہم شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے ،دیگر مصروفیات کے علاوہ ناصر عباس شیرازی پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں اپنی بھرپور شر کت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی،سکردو میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود اور عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ان کا یہ ہنگامی دورہ علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

Page 10 of 17

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree