وحدت نیوز(دینہ/جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رہنما علامہ غلام حرشبیری اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین کی پھوپھی محترمہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی ۔ مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کےمرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی،مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی ،مولانا علی شیر انصاری اور مولانا ظہیر کربلائی نے جہلم پہنچ کر مرحومہ کے انتقال پر علامہ غلام حر شبیری اور ملک اقرار حسین سے ان کی پھوپی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے بانی رہنما سفیر حسین شہانی کے اچانک انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

 مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ سفیر حسین شہانی جیسے مومن ،مخلص ،بہادر ،بابصیرت ساتھی اور مشکلات اور سختیوں میں نہ گھبرانے والے ،بلکہ ڈٹ جانے والے ہمسفر دوست کی جدائی کی خبر یقیناًھم سب کے لئے غم کی خبر ہے ۔اس مصیبت کی گھڑی کی میں مجلس وحدت مسلمین کے سب دوستوں اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتا ہوں ۔

انہوںنے مزید کہاکہ خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم برادر سفیر شہانی کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار معصومین ع نصیب کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے۔۔۔۔ آمین یا رب العالمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی کے سسر محترم ذاکر اہل بیتؑ جناب اکبر علی شیرازی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔مرحوم کی رحلت پرایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی رہنماؤں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختارامامی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ اعجازبہشتی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی ، ناصرشیرازی ،اسدعباس نقوی، نثارعلی فیضی، ملک اقرارحسین، حسین شاہ ، انصرمہدی سمیت تمام صوبائی اور ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

مشترکہ تعزیتی پیغام میں رہنماؤں نے کہاکہ مرحوم مبلغ دین وولایت تھے، ترویج مقصد حسینیؑ کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم بلوچستان کے در افتادہ علاقوں میں ذکر حسین ؑ کی محفلوں کی زینت شمار کیئے جاتے تھے۔خدوند متعال مرحوم کو جوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ عظیمہ سے صبر جمیل مرحمت فرمائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سانحہ گٹی داس بابوسر میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایم ڈبلیوایم ضلع گنگچھے کے سابق سیکریٹری جنرل حجة الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجة الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی اہل خانہ سمیت ناگہانی وفات پر دلی رنج وغم اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ قاسم رجائی قوم و ملت کا درد رکھنے والے جیّد عالم دین تھے ۔

 حجة الاسلام شیخ قاسم رجائی اور جامعہ اہل بیت ؑ کے مدرس حجة الاسلام شیخ غلام مہدی حسنی کی علمی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔دونوں زیارت امام حسین ؑ کی غرض سے عازم سفر تھے جو کہ یقیناًاپنے آقا ومولا کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہوں گے ۔ غم کے اس اندوہناک موقع پر ان کے اور تمام جان بحق افراد کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صادق آباد میں لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ متواتر ٹرین حادثات کارونماہونا تشویش ناک ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے صادق آباد حادثے کی فوری تحقیقات کریں ۔حکومت سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سختی سے نمٹے ۔لاپرواہی کامرتکب ریلوےعملہ کسی نرمی کا مستحق نہیں ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایم ڈبلیوایم افسوسناک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ خدا تمام ہلاک شدگان کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد ازجلد صحت کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حیدرآباد میں مال گاڑی اور جناح ایکسپریس کے درمیان حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سےجاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹرین حادثے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔خدا مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 10ماہ میں 9ٹرین حادثات رونما ہوئے ہوچکے ہیں ۔ حکومت متواتر ٹرین حادثات کی فوری تحقیقات کرے۔ان حادثات کے عوامل کا جائزہ لیکر آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کی جائے۔

Page 2 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree