وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات معروف سماجی شخصیت کاچو ولایت علی خان کے چچا اور گلگت بلتستان کے معروف قلمکار و محقق شریف ولی کھرمنگی کے دادا کی المناک وفات پر ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ کاچو ولایت علی خان اور شریف ولی سمیت لواحقین سے صبر و شکرکی تلقین کرتے ہیں اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات معاشرہ کا انتہائی سود مند شخصیات تھی اور نیک انسان تھے۔ انکی دینی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی کے چھوٹے بھائی اور شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت کے ماموں شاعر آل عمران ؑضرغام حسین ہاشمی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی ذکر اہل بیتؑ میںصرف کی ،ان کا انتقال اہل ممبر اور ادب کا بڑا نقصان ہے ۔خدا ذکر سید الشہداءؑ کے وسیلے مرحوم کو شہدائے کربلاؑ کے جوارمیں محشور فرمائے اور برادر عزیز ومحترم خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی اوربرادر عزیز ومکرم شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع پاکپتن کے سیکریٹری جنرل مخدوم طالب حسین اسدیایک ٹریفک حادثے میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ، مرحوم کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹر ی جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی ودیگر قائدین نے پسماندگان سے دلی رنج وغم وافسوس کا اظہار کیاہے، ایک تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہاکہ مرحوم طالب حسین اسدی ایم ڈبلیوایم کے مجاہدکارکن تھے، اسلام آباد لانگ مارچ میں صف اول میںڈٹے رہے،بدترین ریاستی تشددکاشکارہوئے،گرفتار بھی ہوئے ، ن لیگی ظلم وجبر کا نشانہ بھی بننے لیکن ڈرے نہیں جھکے نہیں  بلکہ تادم مرگ حق وصداقت کی راہ پر ثابت قدم رہے ، قائدین نےمرحوم کی قومی وملی خدمات پر خراج تحسین پیش کیاہےجبکہ مرحوم کی مغفرف اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پر شریف خاندان کوتعزیت پیش کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے اورمرحومہ کی مغفرت فرمائے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں پاک سر زمین پارٹی علماء کمیٹی کے مرکزی صدر مفتی نوید انور ، جنرل سکریٹری حماد اللہ ، مولانا شفیق الرحمن ،مولانا آفتاب نذیر ، مولانا ضیاالرحمن اور بردار یوسف پر مشتمل وفد نے صوبائی رہنما ناصر حسینی ، کراچی ڈویژن کے علامہ سجاد شبیر رضوی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورِ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مفتی نوید نے پی ایس پی کے سربراہ کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ آج یوم شہادت بی بی سیدہ فاطمہ ؑ ہے علمائے کرام نے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کے مناقب و فضائل بیان کئے ، انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد باہمی اتحاد و اتفاق خصوصاً جناب سیدہ عالم کی شہادت پر ملت تشیع کو تعزیت پیش کرنا تھا اور جتنا عقیدہ اہل تشیع کا ہے اتنا ہی عقیدہ اہل سنت کا بھی ہے ، ناصر حسینی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اہل سنت علماء کا آنا نا صرف مثبت اقدام ہے بلکہ امت میں اتحاد و اتفاق کی فضاء مزید قائم کرنے کی طرف بڑی پیش رفت ہے، آخر میں وطن عزیز  پاکستان کی سلامتی اور دہشت گردوں سے نبردآزماافواج پاکستان کی فتح و نصرت کیلئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز (مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری سیاسیات برادر سید نعیم کاظمی اور PP-251 کوٹ ادو میں مجلس وحدت مسلمین کے سابقہ امیدوار ایڈوکیٹ سید شوکت علی کاظمی کی والدہ 01 جنوری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئ تھی ۔ ان کی قل خوانی 07 جنوری صبح 10:00 بجے کوٹ ادو میں ہو گی۔ علامہ اصغرعسکری خطاب فرمائیں گے،مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، اسدعباس نقوی، علامہ اقتدار حسین نقوی  ، مہر سخاوت سیال، علی رضا طوری سمیت دیگر رہنماوں نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree