وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجد قصر بتول شادمان میں 2ستمبر وزیر اعلیٰ ہاوس دھرنا کے سلسلے میں آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اور مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب ہم احتجاج پر مجبور ہیں،پنجاب کے حکمران عوامی ایشوز کو ایڈریس کرنے سے زیادہ میٹرو میٹرو کھیلنے میں مصروف ہیں،کیونکہ ان کا مقصد عوامی خدمت نہیں اپنے مفادات کا حصول ہے،لاہور کو پیرس بنانے کے دعویداروں کی قلعی دو دن کی بارش نے کھول دی ہے،انہوں نے کہا ہم ہر صورت دو ستمبر کو دھر نا دینگے اور مطالبات پر عملدرآمد تک یہ جاری رہیگا،پنجاب میں ہمارے خلاف منظم منصوبہ بندی کیساتھ کاروائیاں جاری ہیں،نیشنل ایکشن پلان پنجاب میں آل شریف کے مخالفین پر لاگو ہیں،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں،علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ہر سیاستدان کیخلاف کاروائی حکومت اور ریاستی اداروں پر فرض ہے،پاکستان ازل سے ہیں اور ابد تک رہے گا اور اس کے دشمن رسوا ہو کررہیں گے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ڈپٹی آرگنائزر علامہ سہیل شیرازی نے ملک دشمن نعرہ بازی ومیڈیا ہاوسزپر حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کھا کہ پاکستان خدا داد مملکت ہے یہ ملک بڑی  محنت و بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ماضی میں بھی ملک دشمن عناصرنے  ہمیشہ ملک عزیز کے خلاف زبان درازی کرتے رہے ہیں  یہ وہی عناصر ہیں جنھوں نے پاکستان کا قومی پرچم قائد اعظم کے مزار کے احاطہ میں نذر آتش کیا تھا کسی بھی قیمت پر پاکستان مخالف نعرہ بازی قبول نہیں ایسے افراد کو متنبہ کرتے ہیں کہ  اپنی زبان کولگام دیں ابھی اس ملک کے باوفافرزنداں  زندہ ہیں اور ہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے عناصرکے خلاف  کاروائی کرکے انکو سخت سے سخت سزادی جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور آئمہ جمعہ فورم کے سیکریٹری علامہ سید ھاشم موسوی سے جماعت اسلامی کے  صوبائی امیر مولانا عبدلالحق ھاشمی اور سینئر صوبائی رہنماء عطا الرحمان نے ملاقات کی، جس میں موجودہ صورتحال اور مذہبی روا داری کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ہوئی، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا۔

 علامہ سید ھاشم موسوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ایک ہیں اور ہماری کامرانی اور ہمارے ملک کی ترقی و کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اپنے آپسی تفرقات کو ختم کرکے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر آگے بڑھے۔ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھنے سے ہم اپنے دشمنوں کے عزائم ناکام بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفرقات نے آج تک ہمیں سوائے نفرتوں کے کچھ نہیں دیا اور اس سے آگے بھی اگر ہم یہی رویہ اختیار کئے رکھیں گے تو بھی اسکے نتائج مثبت نہیں نکلیں گے ، اتحاد سے منہ موڈنے کی مثال یوں ہے کہ ہم خود اپنے ہی دشمنوں کے مقصد کو پورا کرنے میں انکی مدد کر رہے ہیں اسی لئے بہترین قدم یہی ہے کہ اتحاد کو فروغ ملے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ سے اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے میں کوشاں نظر آئی ہے اور ہمارے جماعت کے خدمات پر بھی نظر ڈالی جائے تو ہم نے تمام طبقات ، مذاہب اور اقوام سے تعلق رکھنے والوں کی خدمت کی ہے۔ جب کوئی سیاسی قوت اتحاد بین المسلین کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے گی تو اسکے نتائج ضرور نظر آئیں گے اور اسی طرح اگر تمام جماعتیں اور ادارے اتحاد کے فروغ کیلئے آگے بڑھے تو ملک میں جہاں تکفیریت کا خاتمہ ہوگی وہی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ عوام الناس بھی کسی دوسرے مسلک، مذہب یا قوم کو آپ سے الگ نہ سمجھے، جتنا حق ہمارا ہے اتنا ہی حق دوسروں کا بھی ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میںڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے شہر قائد کے ایک سیاسی اجتماع میں وطن عزیز پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے، یہ وہی ملک ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی، جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کروڑوں افراد نے اپنے گھروں اور جائیدادوں کو پسِ پشت چھوڑ کر ہجرت کی پاکستان ہمیں اپنے جانوں سے زیادہ پیارا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ ان تمام باتوں کے باوجود ایک سیاسی جماعت کے غیر ملکی لیڈر نے وطن عزیز کیلئے غلط الفاظ استعمال کئے اور اپنے تعصبانا تقریر سے تمام ہم وطنوں کی دل آزاری کرتے ہوئے دشمن ممالک کی زبان بن کر انکی ترجمانی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اجتماع میں سیاسی لیڈر نے اشتعال انگیز تقریر میں عوام کو غیر آئینی اعمال کیلئے ابھارا اور مختلف عمارات پر ھلا بولنے کی دعوت دی، جسکے نتیجے میں شہر قائد کو ایک بار پھر آگ نے گیر لیا اور چاروں طرف نفرتوں کی فضاء بحال ہو گئی۔

ان کامزید کہناتھا کہ قانون کے دائرے میں کسی بھی شخص کو کسی جگہ کو یرغمال بنانے یا کسی عمارت پر حملہ کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں یہ افعال غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ میڈیا نیٹ ورکز وہی ادارے ہیں جو ہمیں دنیا بھر کے نقاط و حرکات سے واقف رکھتے ہیں ، ان صحافیوں پر حملہ جو اپنے جان کی پروا کئے بغیر اپنا فرض نبھاتے رہتے ہیں، کسی طور معافی کے قابل نہیں۔ وطن عزیز سے نفرتیں مٹانے اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پورا پاکستان ایسے مشکل وقت میں متاثر شدہ میڈیا گروپس کے ساتھ ہے اور ہمیں چاہئے کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے مثبت سوچ اپناتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دے اور نفرتوں کی جڑیں اکھاڑ دے۔

وحدت نیوز(بھکر) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بھکرسفیر حسین خان شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ پاکستانی میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانت داری کے ساتھ کر رہا ہے ۔ کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاً ہمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔ پرامن جدوجہدکرنا، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے عملی اقدامات کرنا اور ملک دشمن قوتوں کے چہروں سے ہمیشہ نقاب اٹھانا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی وصوبائی اور تمام تر ضلعی ذمہ داران و کارکنان اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے پر سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کانگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن قوتوں کی شر انگیزسوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شرانگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں ۔ میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔ جس کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ناپسندیدہ عمل و فکر قرار دے چکے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کے استقبال اور کوٹلی امام حسین (ع) میں ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کے رکن سید شاہد شیرازی کے چہلم اور شہدائے ڈیرہ (ہسپتال بم دھماکہ) کی برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین (ع) میں بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند سید علی حسین الحسینی خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ جلسہ کا آغاز بعد از نماز جمعہ ہوگا، جو کہ مغربین تک جاری رہیگا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اجتماع میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت متوقع ہے، جبکہ جا بجا قائد وحدت کو سرزمین شہداء پر خوش آمدید کے خیر مقدمی بینرز اور پینافلیکس آویزاں ہیں۔ ہفتہ کے روز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

Page 5 of 23

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree