وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے پہلے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی 10رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ باقرعباس زیدی نے ایم ڈبلیوایم کی صوبائی کابینہ میں علامہ رضا محمد سعیدی ، سید علی حسین نقوی ، یعقوب حسینی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، سید علی احمر زیدی کو سیکریٹری اطلاعات (میڈیا )،صابرکربلائی کو سیکریٹری شماریات، سید فرمان علی شاہ کو سیکریٹری تعلیم (اعزازی)، علامہ نقی حیدری کو سیکریٹری امور تبلیغات،منور جعفری کو سیکریٹری تنظیم سازی، ظہیر حیدر زیدی کو سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ (شعبہ فلاح بہبود)،ارشداللہ مکتبی کو آفس سیکریٹری جبکہ ناصرالحسینی کو معاون آفس سیکریٹری نامزد کیا ہے ۔

واضح رہے کہ علامہ سید باقرعباس زیدی 5مئی کو کراچی میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےتنظیمی کنونشن میں اراکین شوریٰ کی کثرت رائے سے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد آج انہوں نے پہلے مرحلے میں اپنی صوبائی کابینہ کے 10اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم، آئی ایس او ،ملی یکجہتی کونسل اور شیعہ علماءکونسل کا اسلام آباد میں اس سال مشترکہ مرکزی القدس ریلی نکالنے کا اعلان ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی،اسلام آباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویثرن کایوم القدس کے حوالے سے مشترکہ اجلاس آج ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا گیا ۔جس میں القدس کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےدرمیان مشترکہ ورکنگ کمیٹی بنائی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریلی اپنے پرانے روٹ امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی جائے گی جو اپنے مقررہ روٹ پر جائے گی اور اس کا اختتام ڈی چوک پر ہو گا۔جہاں پر مرکزی خطابات ہونگے ۔اجلاس کے اختتام پر یہ باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں عالمی یوم القدس ریلی ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقد ہوگی جس میں شیعہ علما کونسل سمیت دیگر جماعتیں بھی شرکت کرینگے ۔

 اجلاس میں تنظیمی برادران نے بھر پور شرکت کی ۔ اسی ہفتے یوم القدس کے حوالے سے دعوتی عمل شروع کردیا جائے گا ۔تمام انجمنوں ،ٹرسٹیز، بانیاں مجالس و امام بارگاہ ، آئمہ جمعہ جماعات اور مدارس کے علماء اور طلباء کو عالمی یوم القدس ریلی میں باقاعدہ دعوت دی جائے گی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس کی کراچی میں صدارتی کیمپ آفس کے سامنے پانچ روز سے جاری جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کی حمایت میںکل جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کی اپیل۔ ایم ڈبلیوایم کی چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اہم اضلاع میں بھر پور احتجاجی مظاہروں کی تیاری مکمل۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں جاری خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنی ماوں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینا ہو گا۔ بے گناہ افراد کو اسطرح سے غائب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ایسی صورت حال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست اور حکمرانوں سے مایوس ہو جائیں دھرنے میں بیٹھے لوگ صدر پاکستان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں صدر پاکستان کو دھرنے میں بیٹھے لوگوں کے مطالبات پر عملد رآمد کروانے کے لئے اپیل کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کو تمام تر بنیادی ،انسانی حقوق کی فراہمی تک احتجاج جاری رہیگا ۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے میرٹ پر کی جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر کو میرٹ پر تقررکیا جائے ۔

تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے چیئرمین شیخ نیئرعباس مصطفوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ ستر سالوں سے اس خطے کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں اور آئے روز ایک نیا ڈرامہ رچایاجارہا ہے ۔ سپریم کورٹ پاکستان کے حالیہ فیصلے کے مطابق جب تک مکمل حقوق نہیں دیئے جاتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محب وطن افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے اور ان غریب خاندانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ سانحہ 13 اکتوبر 2005 میں دو خواتین سمیت سات افراد کو گولیوں سے بھون دیا گا جن کی ایف آئی آ ر تک درج نہیں ہوئی ۔ گلگت بلتستان کی حدود میں تجاوزات کیا جارہاہے اور دیامر کے جنگلات پر غیر مقامی افراد کو قبضہ دینے کی سازش کی جارہی ہے ۔ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی کی ملکیتی زمینوں پر قبضے جمائے جارہے ہیں اور گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو غیر مقامیوں کو بندربانٹ جاری ہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ گزشتہ دنوں قائد حزب اختلاف کیپٹن محمد شفیع کو بلاجواز گرفتار کرکے مناور جیل بھیج دیا گیا نیز سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا جو کہ صرف سپیکر کی توہین نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہے ۔ ان تمام معروضی حالات کے تناظر میں تحریک حمایت مظلومین کے تحت مرحلہ وار احتجا جی گرفتاریاں پیش کی جائینگی اور اس تحریک کوپورے گلگت بلتستان کی سطح تک پھیلائے جائیگا اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد تک تحریک جاری رہے گی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دوسرے مرحلے میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے4نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیاہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےعلامہ مختاراحمدامامی کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل،علامہ محمد اقبال بہشتی کو مرکزی سیکریٹری مالیات، علامہ شیخ اعجاز بہشتی کو مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ اور نثار علی فیضی کو مرکزی سیکریٹری تعلیم کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں، انشاءاللہ باقی اراکین مرکزی کابینہ کےناموں کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل برکت علی مطھری نے اپنی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ناموں کااعلان کردیا ہے، صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ ولایت علی جعفری،صوبائی ترجمان رجب علی کربلائی، سیکریٹری تنظیم سازی مولانا سید اختر علی رضوی ،سیکریٹری فلاح وبھبود دولت علی گولہ ،سیکرٹری تبلیغات مولانا محمد سچل صادقی ، سیکرٹری عزاداری سیل سید عبدالقادر شاہ ،سیکرٹری مالیات علی رضا ،سیکرٹری میڈیا سیل مومن علی علوی،سیکرٹری شماریات قاضی جمیل کو نامزد کیا گیا ہے، علامہ برکت مطہری نے کہاہے کہ صوبائی کابینہ کے بقیہ اراکین کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Page 3 of 13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree