وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا جمعہ کو امریکہ کیخلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان،بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی اعلان کیخلاف مجلس وحدت مسلمین نے شہر کے مختلف علاقوں میں پرامن احتجاج کیااور ٹرمپ کے فیصلے کو امن دشمنی قراردیتے ہوئے واپس لینے کامطالبہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کرشن نگر،امامیہ کالونی، ٹھوکر نیازبیگ،جعفریہ کالونی ، شادمان اورشاہدرہ میں مساجد کے باہر ہونیوالے احتجاج سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماﺅں نے خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ مسلمانوں کی دشمنی میں بہت آگے نکل چکا،اب اس کی واپسی کا وقت آن پہنچا ہے، اقوام عالم امریکہ کی بدمعاشی کا نوٹس لیں ۔ دریں اثناءمظاہرین سے خطاب میں علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ مسلمان متحد ہوکرامریکہ کو شکست دیں، اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلمان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صرف زبانی مذمت کی بجائے اقوام عالم سے رجوع کرکے بددماغ اورجنوبی ٹرمپ کے اس معتصبانہ فیصلے کو واپس لینے کیلئے دباﺅ ڈالاجائے۔ مقررین نے کہا کہ یہ فیصلہ واپس ہونے تک مجلس وحدت مسلمین پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے اعلان پر اپنے فوری درعمل کا اظہارکرتے ہوئے  میڈیا کو جاری اعلامیہ میں کہاہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،بیت المقدس کو دارلحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کی اقوام عالم نے بھرپور مذمت کی ہے، قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف اس صہیونی سازش کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نےکہاکہ جمعہ کو امریکہ و غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 12ربیع الاول تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر انہوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ پوری بشریت کے لیے نجات بن کر آئے۔ایک متوازن معاشرے کی تکمیل اسلامی تعلیمات پر عمل کیے بغیر ممکن نہیں۔اس بابرکت موقعہ پر ہمیں وحدت و اخوت کا عہد کرنا ہو گا اور عید میلاد النبی ﷺکے جشن کو ملت تشیع بھرپور اندازسے منائے گی۔مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور میلاد کے جلوس میں شریک ہوں گے۔ملت تشیع کی طرف سے میلاد کے جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ میں تمام مسلمانوں خصوصا تمام مومنین اور تنظیمی عہدیداران سے اپیل کرتا ہوں کہ پورے پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ص کو شایان شان طریقے سے منائیں جلوس کے رستوں میں سبیلیں اور نیاز کا اہتمام کریں ساری دنیا دیکھ لے کہ نبی ص کے عاشق متحد اور خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔آئین پاکستان کو ہر طریقے سے پامال کیا جا رہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کولاہور واپڈا ٹاؤن سے پولیس کی وردی پہنے افراد نے یکم نومبر کی شب اغوا کیا۔ اس واقعہ کو ایک ماہ گزر چکا ہے اور ان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکے۔حکومت الزام لگاتی ہے کہ انہیں ہمارے مخالف اداروں نے اغوا کیا ہے ہمارا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ اداروں کی طرف سے بھی مسلسل لاعلمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ناصر شیرازی کے معاملے میں ہم حکومت کا تعاقب کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ 10دسمبر کو لاہور میں بھرپوردھرنا دیا جائے گا۔ناصر شیرازی ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کے سینئر رہنما ہیں ان کی بازیابی کے لیے پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند کی گئی ہے۔تمام ریاستی اداروں اور پارلیمنٹیرینز کو ہمارا ہم آواز بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد و امام بارگاہ باب العلم اسلام آباد میں نمازیوں پر فائرنگ نے نا اہل انتظامیہ کی ’’اعلی کارکردگی‘‘کی قلعی کھول دی ہے اور دہشتگرد تمام ناکوں و چیک پوسٹوں اور سیکورٹی کیمروں کی موجودگی کے باوجود باآسانی فرار کرگئے لیکن حکومت صرف مذمتی بیان ھی جاری کرنے میں مصروف ھے۔ اس سانحہ میں مجلس وحدت کے سابق مشیر قانون و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ سیدین زیدی بھی شہید ھونے ہیں ہم انکی اور حبدار شاہ کی شہادت پہ انکے اھل خانہ سے تعزیت کرتے ھیں اور انکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ھیں۔

اسلام آباد دھرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج نے انتہائی بابصیرت اور دانشمندانہ کردار ادا کر کے ملک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ان قوتوں کو ناکامی دیکھنا پڑی جو ایک بڑے تصادم کی راہ دیکھ رہے تھے۔فوج پر عوام کا بھرپور اعتماد ہے جو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔41ممالک کا امریکی و اسرائیلی ایماء4 پہ قائم سعودی اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد سعودی اور اسرائیل عزائم کی تکمیل کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔پاکستانی حکمرانوں اور آل سعود کے اشتراک نے اس پاکستان کہ عوام اور وطن عزیز کو سوائے تکفیریت ، دہشتگردی اور 70 ھزار پیاروں کی قربانی کے اور کچھ نہیں دیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا وفدکے ہمراہ دورہ جامعتہ المنتظر، پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ملاقات، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی ایم ڈبلیوایم رہنما سیدناصرشیرازی کی پنجاب حکومت کی ایماءپر غیر قانونی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت،تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے معروف اور قدیم دینی درسگاہ جامعتہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی دونوں علمائے کرام کے درمیان اہم قومی وملی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہو ئی، علامہ احمد اقبال رضوی نے انہیں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرعباس شیرازی کے اغواء اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا کہ ناصر شیرازی کے اغواء سے شدید دکھ پہنچاہے، ہم نے ناصر شیرازی کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے، انشاء اللہ  ناصر شیرازی کی یازیابی کیلئے جامعتہ المنتظر کسی بھی ممکنہ احتجاجی تحریک کی نا فقط مکمل حمایت کرتی ہے بلکہ اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلاتی ہے، وفد میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، علامہ اقبال کامرانی ، آصف رضا ایڈوکیٹ اورسابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز حسین نقوی بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے پولیٹیکل کونسل کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ،سید حسن کاظمی،سید حسین زیدی،آصف رضا ایڈوکیٹ،سید محسن شہریار،رانا ماجد علی رائے ناصر علی سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے،اجلاس میں الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا گیا،سینٹرل پنجاب سے امیدواروں کے ناموں پر غور اور امیدواروں کو ٹکٹ کی اجرا ءکے اختیارات مرکزی پولیٹیکل کونسل کے سپرد کیئے گئے ہیں ،اجلاس میں سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے اختیارات بھی مرکزی کونسل کے سپرد کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے کہا کہ انشااللہ سنٹرل پنجاب میں جلد ہی الیکشن کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے،سنٹرل پنجاب میں امیدواروں کا اعلان جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا،مرکزی پولیٹیکل کونسل سنٹرل پنجاب کے امیدواروں کے کوائف کا جائزہ لے کا حتمی ناموں کا اعلان ورکرز اجلاس میں کرینگے،ہم سیاسی میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے،مخلتف سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں تاہم ابھی تک کسی سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کا اعلان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی پولیٹیکل کونسل صوبائی و ضلعی پولیٹیکل کونسلز سے مل کر تمام حلقوں سے متعلق جلدجامع حکمت عملی کا اعلان کرینگے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب نے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں انشااللہ الیکشن کو ایک چیلنج سمجھ کر لڑیں گے،مخالفین کی انتقامی کاروائیوں کے باوجود کارکن پرعزم ہیں اور 2018 کے الیکشن میں انشااللہ بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ملت جعفریہ کی مختلف تنظیموں اور عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملت تشیع کے گمشدہ افراد کی عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی، سابق چئیرمین امامیہ آرگنائزیشن افسر حسین خان، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران، نجم الحسن، علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ کراچی سے ملت جعفریہ اور گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے جو تحریک شروع کی ہے، اب یہ تحریک بین اانٹر نیشنل  موومنٹ میں بدل چکی ہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر لندن، امریکہ، آسٹریلیا سمیت یورپی ممالک میں لوگ اس غیر انسانی اور غیر قانونی حکومتی عمل کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، مجلس وحدت مسلمین پنجاب اسیران کے لواحقین کی اس تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان میں کوئی مجرم ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، ہم ایک آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں، ہم نے 24 ہزار سے زائد اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھائے، لیکن ملکی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کو کبھی چیلنج نہیں کیا، الحمدللہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں، ہمارے ہاتھ سے کوئی ایسا کام سرزد نہیں ہوا جو ملکی سلامتی کیخلاف ہو، ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل مزید مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مظلوموں پر ظلم بند کریں، ہم پاکستان کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے، ہمارے لاپتہ افراد کا جرم کیا ہے، ہمیں بتایا جائے، کیا انہوں نے کس فوجی تنصیباب پر حملہ کیا؟ کیا کسی پولیس سنٹر پر حملہ کیا؟ کیا یہ لاپتہ افراد کسی خود کش حملے میں ملوث تھے؟ خدارا پاکستان اور محب وطن پاکستانیوں پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسیروں کے لواحقین کے اس تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،اور وقت آنے پر ہر قسم کی قانونی آئینی جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یہ بات یاد رکھیں کہ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں۔

Page 5 of 13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree