وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم علی موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہزارہ قوم کے 30 افراد کا اغوا ہوناایک ظالمانہ اقدام ہے۔افغانستان کے صوبہ زابل سے 30 ہزارہ مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد دہشت گردوں کے ذریعے بسوں سے اُتارکراغوا کرنا سفاکیت اور دہشتگردی ہیں۔ یہ واقعہ افغانستان حکومت کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے رونما ہوا ہے۔ یہ تکفیری ٹولہ جس نے پورے خطے میں اپنی سفاکیت اور درندگی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ ہزارہ قوم کے افراد کا اغوا ان کی درندگی کی ایک اور مثال ہے۔ہم افغانستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہزارہ مسافروں کی فوری باحفاظت بازیابی کو یقینی بناتے ہوئے ان دہشگردوں کے خلاف کاروائی کرے۔ ہزارہ مسافروں کا اغوا مذہبی بنیادوں پر عمل میں آیا ہے ۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ماضی میں بھی شیعہ ہزارہ قوم کے ساتھ یہ ظالمانہ رویہ رکھا گیا۔ اس تکفیری ٹولے کی درندگی اپنی جگہ لیکن افغان حکومت کی نااہلی اور ناواقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت ان کی درندگی سے زیادہ شرم ناک ہے۔ ان ظالمانہ اقدام کے خلاف افغانستان کے عوام اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن علمدار روڈ ، نادر آبادکے افسوسناک واقعے میں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اس پر افسوس اور دلی رنج کا اظہار کرتے ہیں۔ اور اس سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے اصل حقائق کو سامنے لائے تا کہ معلوم ہوسکے کہ یہ سانحہ کس وجہ سے رونما ہوا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد سے پنجاب پولیس نے گلگت کے تین شیعہ طلباء کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں طالبعلم اظہر عباس، ناصر حسین اور انتظار حسین شامل ہیں ، طلباء کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے گلگت سے تعلق رکھنے والے ان طلباء کو جھوٹے مقدمے میں اٹھایا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے طلباء میں مجلس وحدت مسلمین گلگت کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی  کے بیٹےاظہر عباس اور بھانجے ناصر حسین اور انتظار حسین شامل ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے محافظ اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کے ذاتی محافظ اور ڈرائیورز کے اغوا کو پنجاب حکومت کا بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی انتقامی کارروائیاں نا قابل برداشت حد تک بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے محافظوں کو اغوا کرنے کا مقصد اُن کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، علامہ راجہ ناصر کو کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار شہباز شریف اور چودھری نثار ہونگے۔ علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ ہم انتقامی کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے اور ملکی استحکام اور بقا کے لئے اپنا آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم بزدل حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

وحدت نیوز(لاہور) سرگودھا سے عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی کو ان کے 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا ہے، خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پانچوں مغویوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی سرگودہا عدالت سے واپسی پر کابینہ کے دیگر چار ساتھیوں سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ تاحال کسی کارروائی کا نہ ہونا انتظامیہ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر کارکنوں کو فوری بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے۔ آج مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا جلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کے بعد ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما  اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

 

واضح رہے کہ سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ کوبھکر میں کالعدم تکفیری گروہ کے حملے کے بعد حکومتی متعصبانہ پالیسی کے کے نتیجے میں اس سےقبل بھی دو مرتبہ بے گناہ گرفتار کیا گیا تھا ، جس میں وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے ، اسی کیس میں پیشی کے بعدسیشن کورٹ سرگودھا سے واپسی پر سفیر عباس شہانی کو ایم ڈبلیو ایم کے مذید 4ذمہ داران کے ہمراہ بغیر وارنٹ کے جبری طور پو اغوا کر لیا ہے  ۔

Page 3 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree