وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی اور پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے کی سازش میں بھارت کا براہ راست ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے اقتصادی راہداری کے قیام کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی کا محور و مرکز پاکستان کے خلاف سازشوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔پاکستان میں اکنامک کوریڈور کے منصوبے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے پاکستان کے داخلی و خارجی حالات کو کشیدہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ اقتصادی راہداری کی تکمیل انشاء اللہ ہر حال میں ہو گی اور وطن عزیز خطے میں خوشحال، باوقار اور دنیا کے پُرامن ملک کی حیثیت کے ساتھ ابھر کے سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا بھارت کی طرف سے آئے روز سرحدی خلاف ورزی ہمیں الجھانے کی سازش ہے ۔ افغانستان کے ساتھ ہمارے دوستانہ روابط کو خراب کرنے کے لیے بھی افغانستان میں موجود بھارتی سفارتخانہ پاکستان دشمن سازشوں کے مرکز کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ افغانستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان دینے سے قبل ارض پاک کی قربانیوں کو نہ بھولے۔ روس افغان جنگ میں پاکستان نے عالمی حالات کی پرواہ کیے بغیر اپنی بساط سے بڑھ کر افغانستان کی عوام کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اس منافقانہ روش سے باز رہے۔ پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام افواج پاک کی پشت پر کھڑی ہے۔انڈیا اگر ہمارے داخلی معاملات اور سرحدی خلاف ورزی سے باز نہ آیا تو پھر اسے بھیانک نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے علاقے مالستان غزنی میں کچھ عرصہ قبل اغوا کئے گئے سولہ ہزارہ مومنین میں سے چار افراد کو بے دردی سے شہید کرنا اس تکفیری ٹولے کی سفاکیت اور درندگی کی ایک اور مثال ہے ۔ اس تکفیری ٹولے نے پورے ریجن میں جس طرح ظلم و بربریت کا بازار گرام کر رکھا ہے یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے معصوم انسانوں کا خون بہانا افغان حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، افغان حکومت سے کسی خیر کی توقع کرنا حماقت ہے کیونکہ یہ دہشتگرد خود انکے پالے ہوئے ہیں افغان حکومت کی نا اہلی ،غفلت اور بے حسی کی وجہ سے دو ماہ قبل اغواء کئے گئے ہزارہ مومنین کا بازیاب نہ ہونا اس کی دلیل ہے ۔ عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نا اہل افغان حکومت اور نا واقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بز دلی انکی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ افغان حکومت اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کر تی ہے کہ وہ اس تکفیری ٹولے کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر سخت ترین اقدامات کریں اور دیگر تمام اغوا ء کئے گئے ہزارہ مومنین کو فوراً بازیاب کرائے ہم شہید کئے گئے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے غم و دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ مومنین کے 31مسا فرو ں کو بسوں سے اُتا ر کر اغوا ء کرنا کُھلی دہشت گر دی ہے یہ با ت مجلس وحدت مسلمین کے مر کزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے ہزارہ مسا فروں کی عدم باز یابی کے خلاف نکالی جانے والی ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وا قعہ افغان حکومت کی نا اہلی اور بے حسی کی وجہ سے رونما ہوا ۔یہ تکفیری ٹولہ جس نے پورے ریجن میں اپنی سفا کیت اور درندگی کی بد ترین مثا ل قائم کی ہے ۔ ہزارہ مومینن کے افراد کا اغواء اُن کی درندگی کی ایک اور مثال ہے ۔ہزارہ مسا فروں کا اغواء مذہبی بنیا دوں پر عمل میں آیا ۔ما ضی میں بھی ہز ارہ قوم کے سا تھ یہ ظا لمانہ رویہ رکھا گیا۔ہزارہ قوم کے افراد کا بازیاب نہ ہونا افغا ن حکومت کی بے توجہی اور غفلت کو ظا ہر کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغا ن حکومت اور عوام کو اس سلسلے میں اپنا کر دار ادا کرنا چاہےہے۔

 

احتجا جی ریلی سے مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سکریٹر ی جنرل علامہ ولایت حسین جعفر ی نے بھی خطا ب کیا ۔اس ظا لمانہ اقدا م کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام ایک احتجا جی ریلی مسجد ولی عصر ؑ سے شہدا ء چوک علمدا ر روڑ تک نکا لی گئی ۔جسمیں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں ممبر صوبائی اسمبلی سیدمحمد رضا ، علامہ سید ہا شم مو سوی ،علامہ ولا یت حسین جعفر ی سیکر یٹر ی جنرل کوئٹہ ڈویژن عبا س علی ،کونسلر کربلائی رجب علی، کونسلر عباس علی، کونسلر سید محمد مہدی اور لوگوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔ریلی کے اختتام پر ایک قر ار دا د کے ذریعے حکومت افغا نستان اور دیگر انسا نی حقو ق کے ادا روں کو اس واقعے کے خلاف فو ری نوٹس لینے اور مسا فروں کی فو ری با زیا بی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگا می بنیا دوں پر اقدا مات کرنی چا ہیے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم علی موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہزارہ قوم کے 30 افراد کا اغوا ہوناایک ظالمانہ اقدام ہے۔افغانستان کے صوبہ زابل سے 30 ہزارہ مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد دہشت گردوں کے ذریعے بسوں سے اُتارکراغوا کرنا سفاکیت اور دہشتگردی ہیں۔ یہ واقعہ افغانستان حکومت کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے رونما ہوا ہے۔ یہ تکفیری ٹولہ جس نے پورے خطے میں اپنی سفاکیت اور درندگی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ ہزارہ قوم کے افراد کا اغوا ان کی درندگی کی ایک اور مثال ہے۔ہم افغانستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہزارہ مسافروں کی فوری باحفاظت بازیابی کو یقینی بناتے ہوئے ان دہشگردوں کے خلاف کاروائی کرے۔ ہزارہ مسافروں کا اغوا مذہبی بنیادوں پر عمل میں آیا ہے ۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ ماضی میں بھی شیعہ ہزارہ قوم کے ساتھ یہ ظالمانہ رویہ رکھا گیا۔ اس تکفیری ٹولے کی درندگی اپنی جگہ لیکن افغان حکومت کی نااہلی اور ناواقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت ان کی درندگی سے زیادہ شرم ناک ہے۔ ان ظالمانہ اقدام کے خلاف افغانستان کے عوام اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن علمدار روڈ ، نادر آبادکے افسوسناک واقعے میں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اس پر افسوس اور دلی رنج کا اظہار کرتے ہیں۔ اور اس سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے اصل حقائق کو سامنے لائے تا کہ معلوم ہوسکے کہ یہ سانحہ کس وجہ سے رونما ہوا۔

وحدت نیوز (جعفرآباد) مد رسہ خاتم النبیینﷺ کے زیر اہتمام بزرگ عالم دین علامہ یعقوب علی توسلی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا منعقد ہوئی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ یعقوب علی توسلی نے تبلیغ دین اور اتحاد بین المسلمین کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ملک وملت کیلئے انکی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔

 

در ین اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوازشریف بحرین میں کرائے کے قاتل بھیجنے سے اجتناب کریں،دہشت گردی ،ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر افغانستان میں مداخلت کا تحفہ ہے،نواز شریف ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اوربحرینی ڈکٹیٹر کے غیر جمہوری اقتدار کو بچانے کیلئے بحرین کے معصوم نہتے انقلابی عوام پر ظلم وتشدد کا حصہ نہ بنیں،ہمیں ایک آزاد ،خود مختار اور غیرت مند قوم کی حیثیت سے اپنے آپ کو منوانا ہوگا، جو اپنے فیصلے اصولوں کی بنیاد پر کرتے ہیں ۔ جو جز وقتی مفادات اور زر و زور کے بدلے اپنے ضمیر نہیں بیچتے۔ہم اگر کسی مظلوم نہتی قوم کا ساتھ نہیں دے سکتے تو کم ازکم کرائے کے قاتل بننے سے اجتناب کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ملک و ملت کی بقا اور سربلندی کا مسئلہ ہے، انتخابات میں دھاندلی کے مجرموں کو قانون کے کٹہڑے میں کھڑا کرنا از بس ضروری ہے جس کے لئے ہم تحریک انصاف کے اصولی موقف کے حامی ہیں۔ شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ایک دھوکا ہے، نواز حکومت با اختیار جوڈیشل کمیشن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ ہزارہ قوم کے پندرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ جس طرح پاکستان میں زائرین کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد نشانہ بنایا، وہی مائنڈ سیٹ اب افغانستان میں نہ صرف شیعہ بلکہ سنی سمیت دیگر اقوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ افغان حکومت کو چاہیئے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دے۔ اسی طرح کراچی میں بھی آئے دن شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے میں آباد تمام مسلمان متحد ہوکر ان تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کریں، کیونکہ یہ مخصوص مائنڈ سیٹ عراق و شام سمیت پورے خطے میں مغربی قوتوں کے مفادات کو پورا کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔


 
علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ غاصب صیہونی دہشتگرد ریاست اسرائیل اپنی پوری قوت سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسرائیل مشرق وسطٰی میں داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے ذریعے شورش کو ایجاد کرکے مسلم امہ کو عارضی طور پر الجھا کر غزہ پر قبضے کا خواب دیکھ رہی تھی، لیکن حماس و فلسطینی عوام کی بیداری و مقاومت کے ذریعے اسرائیل اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائی اور نہ کبھی ہوگی۔ پاکستان سمیت تمام مسلمان و انسان دوست ممالک کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر عملی اقدامات اُٹھائیں۔

Page 5 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree