وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔کوئی بھی محب وطن جماعت پُر تشدد سیاست کی کبھی حمایت نہیں کر سکتی۔اپنے حقوق کے حصول کے لیے پُرامن احتجاج کی شکل میں آئینی جدوجہد ہی بہترین راستہ ہے۔نااہل حکمرانوں کی  غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کوعدم استحکام،احساس محرومی، لاقانونیت،نا انصافی اور ریاستی  اداروں کے جبر جیسے لاتعداد مسائل نے جھکڑ رکھا ہے۔وطن عزیز کسی ایسے اقدام کا متحمل نہیں ہے جس سے انارکی اور انتشار کو تقویت ملے۔ملک دشمن عناصر ہمیں داخلی سازشوں کا شکار کر کے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔  ان عناصر کو شکست دینے کے لیے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو دانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے دشمن حکومتی صفوں میں بھی موجود ہیں۔یہ عناصر ملک و قوم کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ جب تک ان کا محاسبہ نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وطن کو کسی مخصوص فکر یا مسلک کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔ پاکستان میں بسنے والے ہر شخص کو بلاتخصیص مذہب و مسلک یہاں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود تساہل برتا جا رہا ہے۔اس بدعہدی کے خلاف 2ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین نے لاہور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔اس دھرنے میں کارکنوں کی بھرپور شمولیت ہو گی اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان دھرنے میں ہی کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے  اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار  سیاسی و مذہبی  جماعت کی طرف سے اس طرح کے  غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کا نگہبان ہے۔پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا پاکستانی میڈیااپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔کوئی  بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے  اقدام کی قطعاََ حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بیان دینے کی اجازت کسی بھی سیاسی یا عام آدمی کو حاصل نہیں۔ تنقید کرنے کی بھی حدود متعین ہے۔ تاہم دیکھنا ہوتا ہے کہ تنقید کس حد میں رہ کر کی جاتی ہے۔ یہاں اصلاحات کی ضرورت ہیں کسی کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے جس کا تعین آئین میں واضح طور پر کیا جاچکاہے۔ اگر کوئی بھی اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو اس سے صرف تباہی حاصل ہوگی۔کوئی بھی شخص یہاں آئین اور قانون سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے مذیدکہا کہ الطاف حسین کا بیان سراسر غیر سیاسی اور قابل مذمت ہے۔ جس ملک نے انہیں عزت دی ، شہرت دی اور ایک نام دیا آج وہ اس کے خلاف اس طرح کے بیانات دے کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے بیان میں واضح طور پر دوسرے ملک کو دعوت دی کہ وہ یہاں مداخلت کرے جو بھی کسی سیاسی و جمہوری شخص کو زیب نہیں دیتا کیونکہ ایسے بیانات کی اجازت جمہوری سیاست میں نہیں ہے۔ ہم اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی ہرزہ سرائی ہوں ۔سیاست میں ریاست پر منفی بیانات کی اجازت نہیں ہوتی جس طرح انہوں نے ملک اور اداروں کے خلاف بیانات دیے وہ قابل افسوس ہے۔ جہاں خود کو سیاسی کارکن کہتے ہیں وہیں اس طرح کے بیانات ان کی جماعت اور کراچی کے لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہیں ایسے بیانات دینے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مثبت سیاست کو فروغ دیں گے تو اس کے ثمرات ملک کو حاصل ہوسکتے ہیں۔ منفی اقدامات کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی ۔

وحدت نیوز (کراچی /لاہور/حیدرآباد) متحدہ قومی موومنٹ کے وفود کی کراچی ، لاہور اور حیدر آبادمیں  مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر  آمد، سانحہ شکار پور پر اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی ،ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، سلیم آفریدی اور جاوید احمد نے وحدت ہاوس کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی ، علی حسین نقوی ، علامہ علی انور جعفری ،انجینئر رضا نقوی اور میثم عابدی بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے سانحہ شکارپور پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، ایم کیو ایم پنجاب کے وفد کی سانحہ شکار پور کی تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد، وفد میں ایم کیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ، میاں راشد، سید افضال حسین نقوی، جان محمد رمضان شریک تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی، مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور رانا ماجد علی اور لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ عمران علی سے سانحہ شکار پور پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما رانا اشرف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد مخالف قوتوں کو حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، سندھ حکومت کی نااہلی سے یہ المناک سانحہ رونما ہوا، جس کی قائد تحریک نے بھی شدید مذمت کی اور مجلس وحدت مسلمین کے یوم سوگ اور سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی ہم نے بھر پور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو فی الفور انجام تک پہنچائیں اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کو بیلنس پالیسی کے تحت ہراساں کرنے کے عمل سے باز رہیں، طالبان اور اس کے حامی پاکستان کے ہمدرد نہیں اور قائداعظم کے بیٹوں کے قتل عام پر حکمرانوں کی خاموشی پاکستان دشمنی کا ثبوت ہے۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیاسی کونسل کے رکن سید اسد عباس نقوی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار ہمدردی پر ہم ایم کیو ایم اور ان کے قائد الطاف حسین کے شکر گزار ہیں ہم ان تمام جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو سانحہ شکار پور کے اس دلخراش واقعہ پر ہمارے غم میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت جو کہ پہلے دن سے کر چکے ہیں آج اس کا دوبارہ اعادہ کرتے ہیں، ہم حکومت پنجاب کے رویے سے سے حیران ہے کہ قتل بھی ہم ہو رہے ہیں اور پنجاب میں ٹارگٹ کر کے گرفتار بھی ہمارے کارکنوں کو کیا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو ہماری نسل کشی سے روکنے کے بجائے ہمیں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، یہ عمل مکمل شیعہ دشمنی ہے اور اسے ہم برداشت نہیں کریں گے، ہمیں ملک بھر میں وطن دوستی اور دہشت گرد دشمنی کی سزا دی جا رہی ہے لیکن یاد رہے جب نمرود و شداد جیسے ظالم نہیں رہے تو یہ ظالم حکمران اور دہشت گرد بھی نہیں رہنے والے، ان کو ان کے مظالم کی سزا اللہ اس دنیا میں بھی دے گا اور روز محشر بھی عذاب سے نہیں بچ پائیں گے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree