وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور کی مال روڈ پر فیصل چوک میں یوم القدس کی مناسبت سے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام نے آج امام خمینی کے حکم پر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ حق کیساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام آج شدید گرمی میں روزے کی حالت میں بھی اپنے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلے ہیں، پاکستان نے پہلے روز سے ہی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا اور آج بھی ہمارے گرین پاسپورٹ پر یہ عبارت درج ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کیلئے قابل استعمال نہیں، پاکستانی آج بھی اسرائیل کے نجس وجود سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین (ع) کے فرزند امام خمینی نے 38 سال قبل ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ یوم القدس منا کر پوری دنیا اسرائیل سے اظہار نفرت کرے، آج امام خمینی (رہ) کی دور اندیشی واضح ہو گئی ہے، آج ہر غیرت مند مسلمان فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کی نابودی کیلئے ٹائم فریم دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ 25 سال میں اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، جس کے بعد اسرائیل میں کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناپاک اور غیر قانونی ریاست ہے جس کا خاتمہ لازم ہے، امام خمینی نے امت کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تمام مسلمان حکمران ایک ایک بالٹی پانی ہی اسرائیل کی جانب بہا دیں تو یہ اس میں ہی غرق ہو کر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ فلسطینیوں کی آزادی بہت قریب ہے، وہ جلد ہی آزادی کا سورج دیکھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور ، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، مظفر آباد اورگلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین نے کی۔اسلام آباد کی مرکزی القد س ریلی سے خطاب کر تے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کی اسلامی شناخت کو ختم نہیں ہونے دیں گے یہ اسلامی رہے گا ۔عالمی استعمار اور صہیونی قوتیں بیت المقدس کو یہودی بنا نا چاہتی ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گئے ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ان کے حقوق کی بازیابی کے لئے ساتھ ہیں القدس ریلیاں درحقیقت مقاومت کی علامت ہیں اس سے دنیا بھر میں شعور پیدا ہو رہا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہور ہارہے۔

 ان کا مذید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایرا ن واحد ملک ہے جس نے مسئلہ فلسطین کو زند ہ رکھا ہے اور ہر ممکن مدد کر رہا ہے ۔نیل فرات تک کا خواب دیکھنے والا اسرئیل آج اپنے گرد دیواریں بنانے پر مجبور ہے امام خمینی نے بتایا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی مقاومت اور مزحمت کے بغیر نا ممکن ہے اسرائیل کسی صورت مزاکرات سے فلسطین اور بیت المقدس سے دست برادار نہیں ہو گا ،اسرائیل کی مایوسی اور امریکہ کو عزائم میں ناکامی درحقیقت ان استعماری قوتوں کی شکست ہے جو امت مسلمہ کو سرنگوں دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ظلم کے خلاف ٹکراؤ کا جواعلان عظیم قائد امام خمینی نے کیا تھا آج ان کے انقلابی بیٹے ان کے پرچم کو اٹھائے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور کفر و باطل کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین، کشمیر، برما سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کوبدترین ظلم و بربریت کا سامنا ہے دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت کا اعادہ کیا۔شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے طاغوتی طاقتوں کی جارحیت اور اسلامی ممالک میں مداخلت کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی القدس کمیٹی کا اجلاس ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے 80سے اضلاع میں منعقد کی جانیوالی عظیم الشان القدس ریلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نمائندے علی عباس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ القدس کی تمام ریلیوں کے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے چار سو سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اجلاس کو بتایا کہ القدس ریلیوں میں سنی اتحاد کونسل اورپاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ القدس ریلیوں میں اقلیتی رہنماوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کو معاملہ بھی زیر غور آیا اور کراچی میں آئی ایس او کے کارکنوں کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کیا گیا اور حکومت کیخلاف یوم القدس کے موقع پر متوقع احتجاج پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہوں کی گرفتاری کیخلاف یوم القدس کے موقع پر حکومت کے خلاف بھی زبردست احتجاج کیا جائے اور دھرنے دئیے جائیں۔ اس حوالے سے جمعرات کو دوبار ایک اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے جس میں جمعہ کو ہونے والی القدس ریلیوں کا جائزہ اورحکومت مخالف متوقع احتجاج پر حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

وحدت نیوز ( ٹنڈو محمد خان) خمینی بت شکن کے فرمان پر لبیک کہتے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مشترکہ طور پر القدس ریلی جامع مسجد علی (ع) سے نکالی گئی جو کہ پریس کلب پر جا کر اختتام پذیر ہو ئی۔ریلی کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین برادر محب علی بھٹو نے کی ، جبکہ ضلعی سیکریٹری تبلیغات مولانا محمد بخش غدیری،اور آئی ایس او کے صدر علی رضا نے خطاب کیا ۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree