وحدت نیوز(اسلام آباد) شہباز شریف کے ہوتے ہوئے نواز شریف کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے ن لیگ عملی طور پر خاتمے کی جانب گامزن ہے۔2018 کی آئی جے آئی ایم ایم اے کی صورت میں سامنے آچکی ہے کالعدم شدت پسندگروہوں کو الیکشن میں اتارکر جنرل ضیاء کی پالیسی کو دہرایا جا رہا ہے گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بھی ہمارے موقف کی تائید ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے گناہوں کی سزا پار ہی ہے ،ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں کا کڑا حساب ہونا چاہئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں امیدوارن اور جماعتوں کی مذہب کے نام الیکشن مہم کا نوٹس لے ،مذہب کے نام پر سادہ لوح عوام کو سیاسی مقاصد کے لئے گمراہ کیا جا رہا ہے۔2018 کی آئی جے آئی ایم ایم اے کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔ایم ایم اے اور اس کی ٹیم نے ہمیشہ اقتدار کے لئے اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کالعدم شدت پسندگروہوں کو الیکشن میں اترا کر جنرل ضیاء کی پالیسی کو دہرایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بھی ہمارے موقف کی گونج سنائی دی۔اگر یہ تکفیری اور شدت پسند کچھ افراد قانون ساز ادارے میں پہنچ گئے تو اس پارلیمنٹ کے تقدس کا خدا ہی حافظ ہے اس صورت میں کیا نقصانات ہو سکتے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا ،اس غلطی کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی۔ماضی کی غلطیوں سے سبق نا سیکھا گیا تو ملکی امن شدید متاثر ہوسکتاہے۔ایم ڈبلیوایم پاکستان ملک میں وحدت واخوت کی علمبردار جماعت ہے۔انشاللہ ہم ملک سے تکفیریت کا خاتمہ کر کے رہیں گئے او ر ملک میں قائد و اقبال کا روشن ترقی یافتہ شدت پسندی سے پاک پاکستان بنائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سیدمحمدرضا نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پرقوم کی بہتر رہنمائی کا حق ادا کیا ہے جس طرح گزشتہ دور میں حلقہ کے عوام کے لئے ترقیاتی سکیموں کے اجراء شہداء کیلئے رہائشی سکیم ہونہار اور مستحق طلبہ وطالبات کوسکالرشپس کی فراہمی کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے اعلیٰ سطحی اقدامات اٹھائے گئے اس کے نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ دیگر لوگ بھی معترف ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے قندھاری برادران کی جانب سے گلستان ٹائون میں کارنر میٹنگ کی دعوت کیلئے آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی بلاامتیاز خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت پرکسی طوربھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اللہ تعالیٰ نے چاہا تو حلقے کے عوام کے تعاون سے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم حلقہ کے عوام کے مسائل کابخوبی ادراک رکھتی ہے اور قوم کو درپیش نامساعد حالات میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے بہتر اداروں کا قیام طبی سہولیات کی فراہمی اور حلقے کے عوام کاتحفظ اہم چیلنج ہے جسے ہرصورت پوراکیاجائے گا اس موقع پر قندھاری برادران کی جانب سے حاجی عصمت اللہ حاجی غلام حضرت حاجی محمدحسین حاجی اسماعیل حاجی زلمئی سمیت وفد میں شامل دیگر افراد نے آغا رضا کو ہرممکن تعاون کایقین دلاتے غیر مشروط طور پر بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ترقیاتی یافتہ معاشرے کا قیام صرف اتحادواتفاق سے ممکن ہے زندہ قومیں ہمیشہ اپنے اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کو مشن  بناکر ہی ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں دہشت گردی سمیت دیگر نامساعد حالات کے باعث آج قوم کو تاریخ کے بدترین دور کا سامنا ہے جس سے نبردآزما ہونے کیلئے مخلص، نڈر اور باکردار قیادت کی ضرورت ہے جو نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ ملک گیر سطح پرمظلوم ومحکوم قوم کے حقوق کیلئے آواز بلند کرسکے تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے اتحادواتفاق اور معاملہ فہمی کے ذریعے اپنے اور آئندہ نسلوں کے مفادات کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ترقی وخوشحالی ان کامقدر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن اور اتحاد جوانان سید آباد  کے زیر اہتمام بمقام سید آباد کوچہ طالب حسین (مرحوم ) میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب احمد اقبال رضوی،علامہ سید ہاشم موسوی رکن مرکزی شوری عالی، نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 265و پی بی 27 جناب سید محمد رضا (آغا رضا) ،جناب شیخ ولایت حسین جعفری، حاجی طاہر نظری ،کربلائی خادم حسین ،یونس جعفری و دیگر عمائدین  نے کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر مقررین نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قوم کو باکردار باصلاحیت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار قیادت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جس کاواضح ثبوت آغا رضا کی گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی ہے جو ایم ڈبلیو ایم اور حلقہ پی بی27کے عوام کیلئے باعث افتخار ہے گزشتہ پانچ سال میں آپکے منتخب نمائندے نے محدود وسائل اور مخالفین کی بے جا مداخلت کے با وجود شہداء کے بچوں کیلئے رہائشی اسکیم،  پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے 14 نئی ٹیوب ویل لگائے اور اس کے علاوہ سرکاری سکولوں کی تزئین و آرائش اور  ان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے  جدید کمپیوٹرز  کی فراہمی،  علاقہ میں زیر زمین سیوریج نظام کی بہتری اور پانی پہنچانے کیلئے بوسیدہ پائپوں کی تبدیلی جو کہ تقریبا" اسی ہزار فٹ بنتی ہے اس کے علاوہ سپورٹس صحت اور مستحق بیماروں کے علاج معالجہ کیلئے جو خدمات انجام دئیے، ماضی میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔

 آغا رضا نے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا اور عوام نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بہتر انداز میں خدمات جاری رکھوں گا۔اہلیاں سید آباد کے عمائدین آغا رضا کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 25 جولائی کو مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 27 و این اے 265 جناب سید محمد رضا (آغا رضا ) کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین امت مسلمہ کے اتحاد اور حقوق کی داعی ہے ڈرنے والے نہیں مشکل حالات کاڈٹ کرمقابلہ کرینگے اورمظلوم ومحکوم عوام کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے قوموں کی تاریخ میں نشیب وفراز آتے ہیں لیکن بروقت اور درست فیصلے ہی انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کا حوصلہ بخشتے ہیں تاہم لمحے بھر کی غلطی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے ووٹ ایک مقدس امانت اور قومی فریضہ ہے تاہم ہمیں اسلامی تشخص اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اس کا درست استعمال کرنا ہوگا تاکہ حلقے کے مظلوم ومحکوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایاجاسکے کیونکہ ووٹ کی طاقت سے ہی قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے مجلس وحدت مسلمین نے قوموں کے درمیان برابری ناانصافیوں کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کو اپنا مشن بناکر ہمیشہ حقوق کی جدوجہد کی ہے جس کاثمر ہمیں ملت کے درمیان پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتحادواتفاق کی شکل میں ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمداقبال، سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی اور حلقہ پی بی27و این اے 265سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوارآغا رضا، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری، حاجی حضرت ،حمید المہدی اور دیگر مقررین نے شہداء چوک علمدار روڈ پرعظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے کاآغازقاری سید شاکر نے تلاوت کلام پاک سے کیا جلسے میں علاقہ معتبرین خواتین اور نوجوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال اور اسد نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ ہزارہ قوم کو ایک دین دار ایماندار شجاع دوست قوم نمائندے سے نوازا5سالہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی آپ اپنے مخلص دین دار ایماندار امیدوار آغا رضا کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے استحصالی قوتوں نے ایم ڈبلیو ایم کیخلاف ہمیشہ جھوٹے پروپیگنڈے، دروغ گوئی نسلی تعصب اور قوم کی تقسیم کو ہتھیار بنایا لیکن حلقے کے عوام نے عوام کی خدمت ، حق گوئی اور مظلوم ومحکوم قوم کی داد رسی کرنے پرایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کو انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی27میں سابق صوبائی وزیرآغارضا کی خدمات کسی سے بھی ڈ ھکی چھپی نہیں ہے فراہمی آب کیلئے ٹیوب ویلز کی تنصیب سپورٹس گرائونڈ سیوریج نظام کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، سکولوں اور یونیورسٹی کاقیام ان کی بہترین کارکردگی کامظہر ہے جس کا کوئی بھی ذی شعور شخص انکار نہیں کرسکتا ۔

آغا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں عوام اور ملک کی خدمت پریقین رکھتے ہیں اقتدار کے حصول کیلئے ایک شخص کی جانب سے ریاست مخالف نعروں کے ذریعے پوری ہزارہ قوم کے جذبہ حب الوطنی کومشکوک بنانے کی مذمت کرتے ہیں ہزارہ قوم محب وطن پاکستانی تھے ہیں اور رہیں گے ہمیں اپنے مادر وطن سے پیار ہے اس کے لئے ہرقسم کی قربانی دیتے رہیں گے جو شخص اس کوئٹہ شہر کی نائب ناظم زرغون ٹائون رہ چکا ہو وہ اپنے کارکردگی سے ایک اینٹ دکھادے عوام کے اندر پروپیگنڈہ پھیلایاجارہا ہے کہ آغارضا فلاح شخص کے حق میں دستبردار ہوا ہے عوام اس پروپیگنڈہ پرکان نہ دھرے اور انشاء اللہ25 جولائی کو خیمہ کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے5سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر مزید قوم کی خدمت کرینگے اس موقع پر آزاد امیدوار حمیدالمہدی نے حلقہ پی بی27سے جن کا انتخابی نشان پک اپ تھا نے آغا رضا کے حق میں انتخابات دستبرداری کااعلان کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کالعدم جماعتوں کو کس قانون کے تحت نیکٹا نے کلین چٹ دی ہے ۔حالیہ دہشتگری کی لہر نے پور ی قوم کے دل زخمی کر دیئے ہیں ۔ایک طرف دہشتگرد اور دوسری طرف شریف خاندان ملک میں بے چینی پھیلا رہے ہیں ایم ایم اے اور ن لیگ کے ہوتے ہوئے کسی آئی جے آئی کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک حساس دور سے گزر رہا ہے دشمن پر امن الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکارہا ہے ۔حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بے گناہ پاکستانیوں کی شہادتیں المناک ہیں ہارون بلورکی شہادت سے پاکستان کا نقصان ہوا ہے ۔نہایت افسوس ہے کہ جن لوگوں ملک میں شدت پسند ی تکفیریت کے زریعے قتل و غارت گری کے بازار گرم کئے ان کو کلین چٹ دے کر شہدا کے وارثوں کے زخمو ں پر نمک پاشی کی گئی رمضان مینگل جو کہ تکفیری گروہ کا سربراہ ہے وہ سراج ریئسانی کے خلاف الیکشن لڑ رہا تھا ،ایسے دہشت گردوں کو شامل تفتش ہونا چاہئے مستونگ ہی کے مقام پر گزشتہ دہائیوں سے ملت جعفریہ کے بے گنا ہ افراد کا قتل عام ہوتا رہا لاشیں زمین پر پڑی رہیں لیکن اٹھانے والاکوئی نہیں تھا ہم چیخ چیخ کر کہتے رہے خدار ا اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کاروائی کی جائے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ،اس ملک کی کی ناعاقبت اندیش حکمران اور مقتدر طاقتیں ناک تک دیکھتی ہیں شدت پسندوں اور تکفیری گروہ کو دی جانے والی چھٹی کا خمیازہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں بھگتیں گی ، ہمار ے حکمران اور مقتدر حلقے جنرل ضیاء کی پالیسی سے اب تک سبق نہیں سیکھ سکے۔ الیکشن فری اینڈ فیئر ہونے چاہیں شرپسندوں کو الیکشن میں کھلی چھوٹ دینے کی مذمت کرتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مجرم ہے اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہئے ۔شریف خاندان کو ان کے گناہوں کی سزامل رہی ہے سانحہ ماڈل ٹاون کو چھوٹا واقع نہیں تھا ۔ساری دنیا کے سامنے عورتوں کے منہ پرگولیاں ماری گیں ۔ایک طرف دہشت گردد ملکی سلامتی پر وار کررہے ہیں دوسری طرف شریف خاندان ملک میں بے چینی پیدا کرنے کے درپے ہیں یہ سراسر ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ کچھ جماعتوں کے الیکشن مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔شفاف اور آزادانہ الیکشن کے لئے نگران حکومت اس طرف توجہ ضرور کرئے ہماری جماعت کے بھی قائدین کو باوجود سیکورٹی تھرٹ ہونے کے ان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے اور ن لیگ کے ہوتے ہوئے کسی ائی جے آئی کی ضرورت نہیں ملک میں الیکشن کو ثبوتاژ کرنے والوں 25جولائی کو منہ کی کھانا پڑے گی انشااللہ قوم بھر پور انداز میں گھروں سے نکلے گی اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے ووٹ دے گی ۔

وحدت نیوز (کراچی) حلقہ پی ایس 105 مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ ایڈجسمنٹ حلقہ پی ایس 105 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کاظم راجیا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد علی عزیزنے اپنے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔جس کو حقیقی شکل دینے کے لیے تکفیری اور انتہا پسند قوتوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا مشنور ایک ہی ہے ہم بھی قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان سے شدت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے۔حلقہ پی ایس 105 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے۔کرپشن و شدت پسندی کی مخالفت میں پاکستان تحریک انصاف ہماری ہم خیال جماعت ہے۔انشاء اللہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 105 کا ساتھ محض بیانات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہم الیکشن مہم سے نتائج آنے تک اپنے کارکنوں کے ہمراہ میدان میں موجود رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس 105 میں آپ کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ایم ڈبلیو ایم ملت تشیع کی نمائندہ اور عوامی جماعت ہے اور ہر قومی ایشو پر یہ جماعت میدان میں موجود رہی ہے۔ان کی قومی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے اپنے امیدوار کی دسبرداری اور حمایت اعلان کے بعد ہماری فتح کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہی مذکورہ حلقہ سے کامیاب ہوں گے۔پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے علامہ اظہر نقوی،میر تقی ظفر،آصف صفوی جبکہ پی ٹی ائی کی رہنماوں وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Page 4 of 9

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree