khushi rajanasirوحدت نیوز (اسلام آباد) سید شہداءحضرت امام حسین(ع) وہ ہستی ہیں جو وجہ تخلیق کائنات ہیں ، امام حسین (ع) خداوند متعال کی آرزو¿ ں کی تکمیل کا نام ہے ، امام حسین (ع) خدا کی عبادتوں کی بقاءکا نام ہے ، اورابولفضل العباس(ع)امام حسین(ع) کے سچے اور با وفا پیرو کا،مطیع و فرمانبردار کا نام ہے،آج دین مبین اسلام تقاضہ کر تا ہے کہ کوئی اٹھے اوراس دین کی بقاءاورسلامتی کے لیئے اپنا حسینی کردارادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہارمجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہ انوار شعبان اور یوم ولادت امام حسین(ع) اورمولا ابولفضل العباس(ع) کی مناسبت سے وحد ت ہاﺅس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ماہ شعبان خدا کی جانب بلانے والا مہینہ ہے ،مخصوص عبادات و مناجات اس ماہ کا خاصہ ہیں ، اس ماہ میں پرودگار عالم نے عالم بشریت کے لئے انمول نعمتیں آئمہ معصومین (ع)کی صورت میں عطا کیں ، اہل بیت (ع) کی مقدس ہستیوں کی ولادت نے اس ماہ کے ہر دن کو باعث برکت بنا دیا ۔ غرض اس ماہ کا آغاز ہو یا انجام سراپا رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین (ع )اورفقیہ زمان شہنشاہ وفا مولا عباس (ع) کی ولادت کے خوبصورت ایام بھی پر وردگا رعالم نے ہمیں اسی ماہ مبارک میں عطا کیئے ہیں ، ہمیں چاہیئے کہ ان ایام میں امام حسین (ع ) اور حضرت عباس علمدار(ع )کی سیرت کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو استور کر نے کی کوشش کریں ، اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ جب بھی کبھی اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں دین مبین خطرے میں پڑے اور کوئی مثل حسین ابن علی ع ہمیں آواز استغاثہ دے تو ہم شہنشاہ وفا حضرت ابوالفضل العباس ع کی طرح میدان استقامت میں ڈٹ جائیں یہاں تک کے ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جا ئیں اور ہمارے جسم کی راکھ بنا کر ہوا میں ہی کیوں نہ اڑا دی جائے ، لیکن اپنے امام کو تنہا نہ چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آ ج بھی عالم کفرو نفاق عالم اسلام کے قلب میں خنجر اتارنے کے درپہ ہے ، سیرت امام حسین ومولا عباس ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ ایمانی قوت اور تقویٰ الہیٰ کو اختیار کر تے ہو ئے ہم میدان شجاعت وشہادت میں قدم رکھیں ، اخلاص نیت اوراخلاص عمل ہمارے پیش نگاہ ہو پھر یہ ممکن ہی نہیں کہ خدا اور اس کے مقرب ملائکہ ہماری مدد اور نصرت کے لئے حاضر نا ہوں ۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree