وحدت نیوز (اسلام آباد) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرعلی مہدی نے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں علامہ ناصرعباس جعفری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے صدر اکبر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مرکزی صدر آئی ایس او نے پھولوں کا گلدستہ بھی علامہ ناصر عباس کی خدمت میں پیش کیا۔ اس موقع پر علی مہدی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ تعالٰی چہاردہ معصومین علیہ السلام کے صدقے آپ جلد صحت یاب ہوں گے۔ عیادت کیلئے خصوصی آمد پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی صدر آئی ایس او کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، دو روز قبل انہیں گردوں میں شدید تکلیف کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، اس کے علاوہ آپ دل اور شوگر کے بھی مریض ہیں۔ خیال رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری اسپتال میں بھی بھوک ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد ،اصغریہ آرگنائزیشن،امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن،اصغریہ ا سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقعہ پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک انتفادہ اسرائیل کی نا جائز ریاست کو چین سے رہنے نہیں دے گی اور آئندہ 25سال میں اسرائیل صفحہ ھستی سے مٹ جائے گا ۔فلسطین اور قبلہ اول جلد آزاد ہوگا۔آج دنیا بھر کے عوام مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نکلے ہیں اور آزادی فلسطین کی تحریک عالمی تحریک بن چکی ہے۔

احتجاجی ریلی سے فیاض احمد سھتو،محمد اویس جکھرانی،اللہ بخش سجادی ،دلدار حسین گولاٹو،حسن رضا غدیری اور علامہ سیف علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ کے فرمان پر ہم جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس مناتے ہیں اور فلسطین کا مسئلہ فقط عرب عیاش بادشاہوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔

وحدت نیوز(سکردو) امام خمینی (رہ)کے حکم کے مطابق دنیا بھر کی طرح بلتستان بھرمیں بھی یوم القدس نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔بلتستان میں مرکزی القدس ریلی مرکزی امامیہ جامع اسکردو سے مرکز انجمن امامیہ کے زیراہتمام نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ القدس ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں امام خمینی، رہبر معظم اور قدس کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ القدس ریلی اسکردو بازار سے پرشکوہ اندا ز میں گزر گئی اور اسکردو کی فضا ء امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی جب یادگار شہداء اسکردو پر پہنچی تو ایک عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کر گئی جس سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین اور انجمن امامیہ کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے یوم القدس کی اہمیت پر گفتگو کی اور عالم اسلام کو قدس کی بازیابی کے لیے متحد ہونے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ عالم انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جاری مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن بلتستان ڈویژن کے سربراہ آغا علی رضوی نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب پر خنجر کی مانند ہے، امریکہ و اسرائیل کے مظالم پر نام نہاد عرب ریاست کی خاموشی انتہائی شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے فلسطین کے بے گناہوں پر جاری مظالم عالم انسانیت پر سوالیہ نشان ہے۔ آج رہبر کبیر امام خمینی کے حکم اور نظریے کے سبب امریکہ و اسرائیل کے شکست ناپذیر ہونے کے خواب کو خاک میں ملادیا ہے۔ اور عنقریب و دن آنے کو ہے کہ اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔ آغا علی رضوی نے فلسطین کے مسلمانوں کی طرح گلگت بلتستان کے مسلمانوں کے ساتھ نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(سکھر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے یوم القدس منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئی۔ حیدری مسجد پرانہ سکھر سے مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علامہ محمد عالم شاہ موسوی، مولانا امداد حسین الحسینی، مولانا ریاض حسین روحانی،چوہدری اظہرحسن، کاشف حسین و دیگر نے کی۔

سکھر پریس کلب کے سامنے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس پر اسرائیل کے تسلط کی مذمت کی اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے متحد ہوجانا چاہیئے اور اس کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی کو افسوسناک اور دہرا معیار قرار دیا اور اس معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہاں مملکت کی خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فلسطین میں مسلمانوں پر بمباری اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے اگر اس طرح کسی اور ملک میں ہوتا تو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار امریکہ اس پر خاموش نہ بیٹھتا اور تمام غیر اسلامی ممالک اس پر چڑھ دوڑتے مگر افسوس کہ اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) جمعتہ الوداع یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئیں جس میں جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مولانا محمد علی شر، مشتاق حسین مشہدی، کاشف سعید شیخ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے قبلہ اول اور انبیا کی عبادت گاہ بیت المقدس پر ناجائز قبضے اور بے گناہ فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم کی جتنے مذمت کی جائے کم ہے، رہبر انقلاب آیت اللہ سید روح اللہ خمینی کے فرمان پر لبیک کرتے ہوئے تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر یوم القدس کے دن یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہر مظلوم کے حامی ہیں، بیت المقدس پر صیہونیت کی ناپاک وجود کو ختم کرنے کے لیے تمام مسلمانوں کو اکھٹا ہونا پڑے گا کیونکہ یہ مسئلہ کسی مخصوص فرقے کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) تحریک آزادی القدس کے تحت  جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی القدس ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر نکالی گئی۔ مرکزی آزادی القدس ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستانی، فلسطینی و آزادی القدس کے پرچم سمیت پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی کے نعرے آویزاں تھے۔ مرکزی آزادی القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے تیار کئے گئے تھے، جنہوں نے سروں پر سرخ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جن پر یا قدس ہم آ رہے ہیں کے نعرے درج تھے۔ مرکزی القدس ریلی میں  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی ،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، علامہ مرزا یوسف حسین، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، میثم عابدی، مولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدر، مولانا حیدر عباس عابدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا عقیل موسٰی، مولانا صادق تقوی سمیت دیگر شریک تھے۔


 شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی  کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، تو دوسری جانب مسلم دنیا بالخصوص عرب دنیا کے حکمران اسرائیل جیسی خونخوار ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کر کے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھی عرب ممالک کا دباؤ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر لیا جائے، لیکن پاکستان کے عوام ہرگز ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ریلی کے اختتام پر رہنماؤں نے مشترکہ قرار داد پیش کی، جس میں دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ افواج کا قیام عمل میں لائیں، بحریں، یمن، نائیجریا میں چلنے والی اسلامی تحریکوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا، مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے حق میں اٹھنے والی تمام مزاحمتی تنظیموں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی سمیت آزادی فلسطینی تنظیموں کی حمایت کا اعلان کیا گیا، خطے میں جاری آل خلیفہ، آل سعود سمیت ان تمام ممالک کی مذمت کی گئی، جو اسرائیل سے روابط قائم کرکے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون کا سودا کر رہے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرکنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے ریلی میں شرکت پر علماء کرام سمیت اسلامی جمیعت طلبہ، پختون اسٹونٹس، انجمن طلبائے اسلام و دیگر طلبہ تنظیموں اور سیاسی و مذہبی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

Page 4 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree