وحدت نیوز(سرگودھا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سے ضلع سرگودھا سٹی مرکزی امام بارگاہ سات بلاک سے بعد نماز جمعہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا حسن امیر ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جوپریس کلب پر جا کر اختتام پزیر ہوئی، شرکاء ریلی نے امریکہ اسرائیل اور آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسن امیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اگر غیرت مند مسلمان نمائندہ حکومت ہے تو فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ اس کے ہاتھ میں دے ، اسرائیل کو عالم اسلام تسلیم نہی کرتا اس لئیے ال سعود امریکہ و اسرائیل کی گود سے نکل کر یمن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگین نہ کرے۔
وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے مولانہ امیرحسین رحمانی،اشرف خاصخیلی،سجاد ڈومکی اور فیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امت مسلمہ کے مسلسل جذبات مجروح کررہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بنانے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امت مسلمہ کے قلب پر حملہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل امت مسلمہ کے مقدسات کی توہین اور اسلام مخالف بیانات دیتارہا ہے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت ہرگز نہیں بننے دیا جائیگا۔مسئلہ فلسطین اسلام کامسئلہ ہے تمام امت اسلامی کو متحد ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے متعصبانہ رویئے سے اسلام دشمن پالیسی واضع ہو چکی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام کے وقار پرحملہ کیا ہے جس پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہینگے۔مظاہرے کے آخر میں مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے نفرت کا اظھار کرتے ہو امریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔
وحدت نیوز(بھلوال) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سےبھلوال ضلع سرگودھا میں مرکزی مسجدوامام بارگاہ سے مردہ باد امریکہ و اسرائیل احتجاجی ریلی مجلس وحدت مسلمین بھلوال اور آئی ایس او بھلوال کی جانب سے نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان راجہ امجد علی نے کی مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل تحصیل بھلوال آغا سید مقصود حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس اشتعال انگیز اقدام سے تمام مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے اس مشکل میں ساری مسلم امہ مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ریلی میں مومنین کے ساتھ ساتھ اہلسنت کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(قم) ٹرمپ کے بیانات پر کوئی بھی باضمیر انسان خاموش نہیں رہ سکتا، اگر مسلمان متحد ہوتے اور عرب ریاستیں اپنی زمہ داریوں کو ادا کرتیں تو فلسطین کا مسئلہ بہت پہلے حل ہو جاتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل محمد موسی حسینی نے اپنے ایک تنظیمی بیان میں کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف تمام مسلمان متحد ہو کر رد عمل دکھائیں اور غاصب صیہونیوں کے تمام تر اقدامات کا بروقت اور ٹھوس جواب دیں تو بیت المقدس کو آج بھی آزاد کروایا جا سکتا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) امت مسلمہ قبلہ اول کے دفاع کیلئے متحد ہوجائے اور امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے،امریکہ اور اسرائیل کا متعصبانہ رویہ عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے ۔بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے سے مسلم امہ کو سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعدامریکہ و اسرائیل کے خلاف بیت المقدس (یروشلم )کو دارلحکومت تسلیم کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بے نظیر ریسٹ ہائوس چو ک پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف ذبر دست نعرہ بازی کی گئی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں حاجی رضوان علی، شیخ عاشق حسین،سید یعسوب الدین اور علی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے اقتدار سنبھالتے ہی مسلمانوں کے خلاف اقدامات اٹھارہے ہیں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت قرار دینا مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے جس کی وجہ سے مسلم امہ کے جذبات ابھارے جارہے ہیں اور صیہونی طاقتیں اسلام و مسلمان دشمنی کے اپنے نا پاک عزائم کو آشکار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف بر سر پیکار رہی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی سازش ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ممالک میں نفاق بڑھ گیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا آپس میں اتحاد و اتفاق وقت کی عین ضرورت بن چکا ہے تاکہ صیہونی طاقتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے اور فلسطین کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات دلاتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی یقینی بنائی جا سکے ۔رہنمائوں نے اپنے خطاب میں مسلم امہ کے آپس کے انتشار اور تفرقے کو مسلمانان عالم کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس موقع پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،جامعہ شہید مطہری اور انجمن ندائے حسینی کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین سے چوک گھنٹہ گھر تک ''میلاد صادقین و امریکہ مردہ بار ریلی''نکالی گئی، ریلی گلشن مارکیٹ،رحیم چوک،گلستان چوک،بہارچوک،علی چوک،دولت گیٹ اور حسین آگاہی بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں قائدین نے خطاب کیا۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری،علامہ قاضی نادر علوی،مولانا عمران ظفر، متحدہ میلاد کونسل کے سربراہ زاہد بلال قریشی، مرکزی صدر رکن الدین ندیم حامدی،سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مہر مظہر عباس کات، مولانا ہادی حسین،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما جواد مصطفی، انجمن ندائے حسینی کے رہنما قمر عباس نقوی اور دیگر نے کی۔ ریلی میں چھوٹے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، راستے میں مختلف مقامات پر ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا، کچی میں سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنمائوں نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا پایہ تخت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ امریکی صدر کا اسلام دشمن متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ امریکی صدر نے امت مسلمہ کے وقار پر حملہ کیا ہے، اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔ عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔ مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ریلی کے اختتام پر گھنٹہ گھر چوک پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے اور اگلے جمعہ کو جنوبی پنجاب بھر میں امریکہ مخالف ریلیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔