وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے اعلان پر اپنے فوری درعمل کا اظہارکرتے ہوئے  میڈیا کو جاری اعلامیہ میں کہاہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،بیت المقدس کو دارلحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کی اقوام عالم نے بھرپور مذمت کی ہے، قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف اس صہیونی سازش کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نےکہاکہ جمعہ کو امریکہ و غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(پاراچنار) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کے الزامات کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے, جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پریس کلب کے باہر امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر شفیق طوری سیکریٹری وحدت یوتھ کے پی کے،مجلس علما کے صدر مولانا باقر حیدری اور تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین  نے  اپنے خطاب میں کہاکہ داعش، طالبان اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا خالق ملک امریکہ، پاکستان پر الزامات عائد کر رہا ہے, جو افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور فورسز نے بڑی بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے شدت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے، امریکی الزامات سے امن کو فروغ نہیں ملے گا بلکہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ مقررین  نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر اپنا متنازعہ پالیسی بیان فی الفور واپس لیں۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکی غلامی سے اس ملک و ملت کو سوائے خسارے کے کچھ نہیں ملا لہذا اب وقت آچکا ہے کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے اپنی قسمت کے فیصلے خود کریں۔شیطان بزرگ امریکہ کا دھمکی آمیز رویہ قبول نہیں، امریکیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ امریکہ اپنے شرمناک کردار کے باعث اقوام عالم کی نظر میں منفور ہوچکا ہے۔ پاکستان کے عوام ، امریکی سامراج سے نفرت کرتے ہیں۔
                 
انہوں نے کہا امریکہ دنیا بھر میں دھشت گردوں کا سب سے بڑا حامی اور سرپرست ہے۔ بدنام زمانہ دھشت گرد گروہ داعش سے لے کر تمام دھشت گردوں کے تانے بانے امریکہ سے ملتے ہیں۔امریکہ اقوام عالم کا مجرم ہے اور اسے ان لاکھوں بے گناہ انسانوں کے خون ناحق کا حساب دینا ہوگا جو امریکنوں کے ہاتھوں بہایا گیا۔
                  
انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم امریکی اتحاد سے جان چھڑائیں،اور اینٹی سامراج بلاک کا حصہ بنیں۔  انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ کے مجرم بے نقاب ہونے پر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔ پاک فوج ایک باوقار ادارے کی حیثیت سے دھشت گردی کی مزید سانحات میں ملوث مجرموں کو بھی بے نقاب کرے۔ سانحہ سہون شریف ، شکارپور، جیکب آباد،کوئٹہ، پاراچنار کے مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) امریکہ کو دنیا بھر میں شکست کا سامنا ہے،اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے نہیں دینگے،پاکستان کی غیور عوام امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں،امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا جائے،اور ملک میں امریکی اہلکاروں کی نقل وحمل کو محدود کیا جائے،جمعہ کے روز پنجاب بھر میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کیخلاف یوم مذمت منایا جائے گا،پاکستان کیخلاف میلی نظر سے دیکھنے والوں کو وہ سبق سکھائیں گے ،جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار پر آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ ہمارے موقف کی تائید ہے،اس سانحے کے ذمہ دار پنجاب کے متعصب حکومت ہے،جس نے صرف ملت جعفریہ کی دشمنی میں سانحے کے بعد ہمارے اوپر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے،ہمارے پرامن پڑھے لکھے نوجوانوں کے مستقبل تباہ کیے،ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر والوں جیسا سلوک کیا گیا،ہم شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف ہر قسم کے قانونی آئینی کاروائی کریں گے،ن لیگی حکومت نے پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ ملت جعفریہ کی توہین کی،اور تکفیری دہشتگردوں کی خوشنودی کے لئے ہمیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا،سانحہ راوالپنڈی میں ہمارے مساجد و امام بارگاہوں کو نذر آتش کروانے اور بے گناہوں کے قتل عام کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،علامہ مبارک موسوی نے ایم ڈبلیو ایم لائرونگ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جو قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر پنجاب کے متعصب حکمرانوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کر ینگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور کوئٹہ ڈویژن کے اراکین اورقبائلی رہنما نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے مل کر کام پر اتفاق کرتے ہوئے آئندہ بھی اس حوالے سے ملاقاتوں کو سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ان خیالات کا اظہار نوابزادہ لشکری رئیسانی اور سید حبیب اللہ شاہ چشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رکن شوری عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریڑی جنرل شیخ ولایت حسین جعفری ، کونسلر کربلائی رجب علی،حاجی حسن،سرور علی و دیگر معززین موجود تھے ۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ اس ویں صدی میں شیطانی قوتیں منظم طور پر سامنے آئے ہیں اور دجال کی حکومت کیلئے تیاری کررہے ہیں ،محمد بن سلمان نے امام مہد ی ؑ سے جنگ کی جو بات کی ہے وہ اپنی طرف سے نہیں کی بلکہ کسی اورکی  ایماءپر کی گی، امام مہدی ؑ پر عقیدہ عالم اسلام میں شیعہ اور سنی کے مشترکہ عقائد میں سے ہے۔ آل سعو د کو اسلام دشمن عالمی قوتوں نے استعمال کرکے خلافت عثمانیہ کو ختم کر دیا ، شیعہ سنی میں کوئی جنگ ہوئی اور نہ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں مسلمانوں کو کھبی ایسی ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو ریاض اجلاس میں کرنا پڑا کہ جسمیں اسلام کا دشمن اوّل امریکہ تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اکٹھا کر کے انکی سربراہی کی ہے اور انہیں اسلام پر لیکچر دیا ۔ہمارا ہمیشہ سے یہی مطالبہ ہے کہ ہمارے بلوچ بھائیوں کو انکا حق دیا جائے۔

نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ اسلام کردار کا نام ہے خاص حلیہ کا نہیں، میں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جب شیعوں کا قتل عام جاری تھا ہمیں سوچنا چاہیئے کہ اس دہشتگردی کے لعنت کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن فرماتا ہے کہ یہود و نصرٰی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے لیکن ریاض میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت مسلم ممالک کا اجلاس قرآنی تعلیمات کے منافی ہے در حقیقت ریاض کانفرنس اسرائیل بچاو کانفرنس تھا ۔دہشتگردی کے شکار ہم سب ہیں چاہے شیعہ ہو یا سنی ،عالمی حالات پر نظر رکھنے سے معلوم ہوگا کہ دنیا بھر میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں ہورہا لیکن عالمی میڈیا اور قوتیں اسے فرقہ واریت کا رنگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علماءو اکابرین کو صادق اور امین ہونا چاہیئے ملاقات اور مذاکرات کے ذریعے ہم دہشتگردی کے حالات پر قابو پا سکتے ہیں۔رہنماوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان میں فرقہ واریت کے خلاف متحد ہوکر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا اس کی سلامتی اور دفاع بھی مل کر کریں گے۔ پاکستان میں امن قائم کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے ، جو شیعہ سنی کے درمیان مضبوط اتحاد کے ذریعے ممکن ہے۔ سیاسی طور پر ہمیں طاقتور بننے کی ضرورت ہے تاکہ تکفریت کا راستہ روکا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماو ں نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے وفدکا ایم ڈبلیو ایم آفس آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سعودی عرب کو امت مسلمہ کی تباہ کن تقسیم کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے عرب امریکی اتحادکا بنیادی ہدف اسرائیل اور امریکہ کے قومی مفادات کا تحفظ ہے۔اس الائنس میں شریک مسلم ممالک کو مدعو نہیں کیا گیا بلکہ اُن کٹھ پتلی حکمرانوں کو طلب کیا گیا جن کی ڈور امریکہ اور سعودی عرب کے ہاتھ میں ہے۔یہ ممالک کسی بھی طرح امت مسلمہ کی ترجمانی نہیں کرتے۔ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو نطر انداز کر کے ہمارے حکمرانوں کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے ایسی تقریب میں شریک ہو کر پوری قوم کے وقار کی توہین کی ہے جہاں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبر کے ذکر کوضروری نہ سمجھا گیا۔بیت المقدس کی آزادی کی بات کرنے کی بجائے ٹرمپ مسلمانوں کے قبلہ اول کو اپنا سفارت خانہ بنانا چاہتا ہے۔ اس خطے میں اسرائیل اور امریکہ مفادات کے خلاف مزاحتمی بلاک کو توڑنے کے لیے عرب امریکی گٹھ جوڑ امت مسلمہ سے غداری ہے۔امریکہ مسلم ممالک کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں تبدیل کر کے مسلمانوں کی قوت کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔اس طرح کے الائنس کا حصہ بننا ملک کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔ یہ اتحاد امت مسلمہ کی سلامتی ،علاقائی سالمیت اور پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف ہے۔ایک طرف ہم سی پیک کے ذریعے خطے میں اپنی غیر معمولی حیثیت منوانے کے متمنی ہیں جس کی بھارت سخت مخالف کر رہا ہے دوسری طرف آل سعود کی کشتی میں بھی ایک ٹانگ لٹکائی ہوئی ہے۔دونوں قوتیں کے مفادات ایک دوسرے کے برعکس ہیں۔ ہمارا یہ غیر دانشمندانہ طرز عمل ہمارے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے۔دو کشتیوں کا سوار کبھی پار نہیں چڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہدہشت گردی کے خلاف اکتالیس مسلم ممالک کا اتحاد مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔اس کے اہداف واضح ہو چکے ہیں۔ راحیل شریف کا اس الائنس کی سربراہی قبول کرنا پاکستان کے مفادات اور قومی وقار کے منافی ہے۔ہمیں کسی ایسے الائنس کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس سے ہمارے ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب ہوں۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree