وحدت نیوز(گلگت) پاکستان پیپلز پارٹی کافرینڈلی اپوزیشن کا سفر جاری و ساری ہے ڈیڑھ مہینے کے وزیر اعظم کے چنائو میں پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ نہ دیکر اپنے امیدوار کو میدان میں کھڑا کرکے دوستانہ اپوزیشن کا ثبوت دیا ہے۔وزیراعظم کے امیدوار نوید قمر کی پارلیمنٹ میں تقریر بھی فرینڈلی اپوزیشن کی واضح دلیل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید نے اپنی تقریر میں حکومتی مافیا کے کردار پر کھل کر اظہار خیال کیا اور نواز حکومت کی بددیانتی اور کرپشن کا تذکرہ کیا اور سرکاری ٹی وی نے ان کی پوری تقریر بھی نشر نہیں کی۔انہوں  نے کہا کہ تحریک انصاف کے جدوجہد کے نتیجے میں گاڈ فادر نواز شریف نااہل ہوئے تھے حق بنتا تھا کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حمایت کی جاتی لیکن پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار لاکر ایک بار پھر نواز حکومت کے ساتھ دوستی نبھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال تک مرکز میں پیپلز پارٹی اپوزیشن کا کوئی کردار ادا نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکمران جماعت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔تحریک انصاف کی حکمران جماعت کے خلاف احتجاج پر بھی پیپلز پارٹی سخت نالاں تھی اور جب سپریم کورٹ سے وزیر اعظم کی نااہلی کا یقین آیا تو دوڑے دوڑے سپریم کورٹ آئے لیکن یہاں بھی ان کی دال نہیں گھلی۔حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں جماعتوں کے مابین میثاق جمہوریت میں یہ طے پایا ہے کہ مسلم لیگ پیپلز پارٹی کے کرپشن پر پردہ ڈالے گی اور اور احسان کے بدلے احسان کے طور پر پیپلز پارٹی نواز لیگ کے خلاف کوئی کیس نہیں کھولے گی۔ان دونوں جماعتوں نے ایک عرصے سے عوام کا استحصال کیا ہوا ہے انہیں اقتدار عزیز ہوتا ہے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانا پڑے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ایس 114 میں ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ امیدوار سعید غنی کی کامیابی حلقہ کی عوام کیلئے نیک شگون ہے، امید کرتے ہیں کہ سعید غنی جیت کے بعد حلقہ کی عوام کو فراموش نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، کراچی کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی، ڈویژنل رہنما علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر و دیگر نے سینیٹر سعید غنی کو جیت کے بعد مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس 114 کا حلقہ وہ حلقہ ہے کہ جہاں تیس سال سے منتخب ہونے والے اسمبلی اراکین نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا، یہاں کی سڑکیں ٹوتی پھوٹی اور عوام زبوں حالی کا شکار ہے، سینیٹر سعید غنی بھی پی ایس 114 کے علاقے محمودآباد کے رہائشی ہونے کے ناطے حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ انتخابی مہم کی طرح عوام کے درمیان رہتے ہوئے حقوق سے محروم عوام کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ شہر کراچی کی ترقی کیلئے مجلس وحدت مسلمین ہر اس جماعت کے ساتھ تعاون کرے گی کہ جو اس شہر کو اس کے حقوق کی بحالی، دہشت گردی، بھتہ مافیا سمیت دیگر جرائم کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے عملی جدوجہد کرے گا، ہمارا منشور عوامی خدمت ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی کی لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرشہباز میاں اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے نومنتخب نائب صدر زاہد گوگی،جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت ،خزانچی شیراز حسنات اورگورننگ باڈی کے ممبران کو بھی مبارکباد ،علامہ مبارک موسوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کریں گے،دعا گو ہے کہ دعا گو ہیںکہ پریس کلب کے نو منتخب تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کی خدا کی ذات توفیق دے،آمین

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس  127 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئےمجلس وحدت مسلمین سمیت مختلف جماعتوں کے۲۷ امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما اشفاق منگی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ۱۳  جولائی کو منعقد ہونگے ،اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے ۲۷ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ پی ایس ۱۲۷ کے حلقہ سے  مجلس وحدت مسلمین نے بھی اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے سابق یو سی کونسلر  علی عباس عابدی اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے پولیٹیکل سیکریٹری حسن عباس رضوی کے کوائف جمع کروادئے ہیں۔جبکہ اس ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مہاجر قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور چند آزاد امیدواربھی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین نے پی ایس ۱۲۷ سے ۱۴ ہزار ووٹ حاصل کیئے تھے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے پانچ امیدوار بھی میدان میں ، حلقہ 2لچھراٹ ، حلقہ تین سٹی ، حلقہ چار کھاوڑہ ، حلقہ پانچ چکار اور حلقہ چھ لیپہ ویلی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ، میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سے جاری تفصیلات کے مطابق حلقہ لچھراٹ سے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ، حلقہ تین سٹی سے سید ارسلان آفتاب، حلقہ چار کھاوڑہ سے خالد محمود عباسی نے مظفرآباد جبکہ حلقہ پانچ چکار سے سید حسنین علی کاظمی اور حلقہ چھ سے سید افتخار علی کاظمی نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ہتیاں بالا جمع کروائے ،اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی ، کاغذات جمع کروانے کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پرامن کشمیر ، خوشحال کشمیر اور مضبوط کشمیر کے لیے عملی جدوجہد کرتے گی ، مظلوموں و محروموں کے حقوق کے لیے جدوجہد ہمارا مشن ہے ، غریب پرور قیادت غریب کا خیال رکھے گی ، اصولی سیاست کریں گے ، خدمت خلق کے جذبے کے تحت میدان میں اترے ، کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی الیکشن میں حیران کن نتائج حاصل کرے گی اور مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرینگے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی موروثی سیاست کررہے ہیں اور ان دونوں جماعتوں کے پاس معیاری امیدواروں کا فقدان ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ہوٹل روپل ان گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کے اعلان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے باکردار اور اہل امیدواروں کا چناؤ کیا ہے اور جو یقیناًمنتخب ہوکر عوامی خدمت کیلئے دن رات صرف کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قدرت نے بے انتہا وسائل سے نوازا ہے اور حکمرانوں کی نااہلیت کی وجہ سے علاقہ وفاقی حکومت کی بھیک کا محتاج ہے اور اگر عوام نے ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا تو علاقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے وفاقی حکومت سے بھیک لینے کی بجائے وفاق کو کچھ دینے کیا پوزیشن پر لائیں گے۔

 

سید ناصر عباس شیرازی نے 12 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا جبکہ تین حلقوں کے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ گلگت حلقہ 1 سے محمد الیاس صدیقی ، حلقہ 4 ہنزہ نگر 1 سے ڈاکٹر علی محمد،حلقہ 5 ہنزہ نگر II سے ڈاکٹر حاجی رضوان علی،حلقہ 6 ہنزہ نگر III سے شیخ موسی کریمی، حلقہ 7 سکردو I سے شیخ زاہد حسین زاہدی، حلقہ 8 سکردو II سے کاچو امتیاز حیدر خان، حلقہ 9 سکردو III سے وزیر سلیم، حلقہ10 سکردو IV سے راجہ ناصر علی خان، حلقہ 11 سکردو V سے ڈاکٹر شجاعت حسیں میثم، حلقہ 12 سکردو VI سے فدا علی، حلقہ 13 استور I سے محمد اکبر تسنیم اور حلقہ 14 استور II سے عبداللہ خان کو مجلس وحدت مسلمین کا ٹکٹ دیا گیا۔حلقہ 2 گلگت II، حلقہ 3 گلگت III اور حلقہ 24 گانچھے III سے امیدواروں کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائےگا۔

 

Page 3 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree