وحدت نیوز(کراچی) ضمنی الیکشن برائے انتخاب وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیارکیلئےمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے سیدعارف رضا زیدی (ضلعی سیکریٹری جنرل) کوامیدوار نامزد کردیاگیاہے، ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی ضلعی الیکشن کمشنر کے روبرو داخل کروادئیے ہیں،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے ایک مرتبہ پھر انتخابی سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایم کیوایم کے وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیار حمید الظفرکی جانب سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چھوڑی جانے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پولنگ 23دسمبر 2018کو ہوگی، ایم ڈبلیوایم نے وائس چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاہے اور ان کے کاغذات نامزدگی بھی داخل کروادئیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں یوسی 11جعفرطیار سے ایم ڈبلیوایم کے مکمل پینل نے انتخاب میں حصہ لیا تھا جس میں ایم ڈبلیوایم یقینی فتح کو ٹھپہ مافیا نے شکست میں تبدیل کیا تھا اور منظم دھاندلی کے باوجود ایم ڈبلیوایم کا انتخابی پینل دوسری پوزیشن پر رہا تھا، کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی نے کارکنان اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کی قیادت کا مشکور ہوں کے جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا، انشاءاللہ ہم ماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کریں گےاور  اہلیان یوسی 11 جعفرطیار 23دسمبر کو خیمہ کے نشان پر ہر لگاکر ایم ڈبلیوایم کے نامزد وائس چیئرمین کو کامیاب بنائیں گے۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ  این اے 46کرم ایجنسی , پاراچنار جناب شبیر حسین ساجدی کا حسین آباد کڑمان کا دورہ، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے رفیق  اور دیرینہ ساتھی سابق سنیٹر علامہ محمد جواد ہادی نے ایم ڈبلیو ایم کا نامزد کردہ امیدوار جناب شبیر حسین ساجدی کا استقبال کیااور اہلیان حسین اباد نے بھی شبیر ساجدی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔شرکاء سے شبیر ساجدی کا خطاب اور ایم ڈبلیو ایم کا منشور اہل علاقہ کے سامنے رکھ دیا۔سابق سنیٹرمحمد جواد ہادی نےبھی شرکاء سے خطاب کیا اور ایم ڈبلیو ایم کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا اعلان کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر سید افتخار نقوی نے الیکشن 2018 کے حوالے سےاپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کارکنان انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کریں ، اس مرتبہ ہمارا مقابلہ تکفیریت اور کرپٹ مافیا سے ہے۔ جبکہ ہمارا ہدف اسمبلیوں میں اہل اور دیندار لوگوں کو پہنچانا ہے جن کا ماضی بے داغ ہو اور جو اپنی ملت کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور درد دل رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا 2018 کا الیکشن پاکستانی عوام کے لیے بہت اہم اور تاریخ ساز الیکشن ہے۔ ہمیں اس الیکشن میں پوری قوت سے میدان میں اتر کر پوری دنیا پر ثابت کرنا ہے کہ پاکستان میں شعیان علی کمزور نہیں بلکہ مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر افتخار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کارنان تیار رہیں ان انتخابات میں وحدت کا خیمہ پاکستان میں امن و استحکام کا خیمہ ثابت ہو گااور مجلس وحدت مسلمین پاکستان حیران کن نتائج سے ملت کے دل جیتے گی۔

وحدت نیوز (جیکب آباد)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں امیدواروں کے لئے بھاری فیسوں کی وصولی افسوسناک فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر تجدید نظر کرے۔بھاری انتخابی اخراجات کا مقصد غریب کسان اور مزدور کا راستہ روکنا ہے، سرمایہ دار اور جاگیردار، چوہدری، نواب اور سردار وںپر مشتمل اسمبلی عوام کے کسی درد کی دوا نہیں۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے تیس ہزار اور صوبائی اسمبلی امیدوار کے لئے بیس ہزار روپے فیس مقرر کرکے بھاری انتخابی اخراجات کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ آج بھی مزدور پانچ سو روپے دھاڑی پر کام کرتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے امیدوار سے پندرہ سو روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے ایک ہزار روپے فیس لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو صادق و امین، دیندار اور دیانتدار اراکین اسمبلی کی ضرورت ہے جو آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا اترتے ہوں۔ جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں ہونے والے بے تحاشا اخراجات کا راستہ روکے کروڑوں روپے انتخابات پہ لٹانے والے امیدوار کئی گنا سود کے ہمراہ قوم سے پیسے واپس لیتے ہیں، بلند و بالا دعووں کے باوجود الیکشن کمیشن کبھی بھی ان کا راستہ نہیں روک سکا۔انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکشن کی بھاری فیسوں اور غریب کسان مزدور کے الیکشن میں حصہ لینے کا راستہ روکنے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے فیس کم یا معاف کر دے۔

وحدت نیوز (کراچی )  مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی سیاسی کونسل نے ایم ڈبلیوایم سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری اور معروف سماجی شخصیت سید علی حسین نقوی کو آمدہ قومی انتخابات میں حلقہ PS-89ضلع ملیر کراچی سے اپنا امیدوار نامزد کردیاہے، مرکزی پولیٹیکل سیل سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ وطن عزیز میں موثر سیاسی تبدیلی کرپشن اور لوٹ مار سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ایم ڈبلیوایم جنرل الیکشن  2018 میں ملک کے مختلف حلقوں سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر قابل، باکردار اور اہل امیدواروں کو میدان میں اتارے گی، تاحال کسی جماعت کے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، ملک کی مختلف بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بات چیت فیصلہ کن مراحل میں ہے ، انشاءاللہ جلد مرکزی قیادت آمدہ انتخابی پالیسی کا اعلان کرے گی۔

وحدت نیوز (چنیوٹ)   مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کی جانب سے سید اخلاق حسین شاہ کو امیدوار این اے 100 اور پی پی 96 نامز د کیا گیا ہے سید اخلاق حسین شاہ ضلع چنیوٹ کی معروف سیاسی شخصیت ہیں اہل علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سید اخلاق حسین شاہ کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اہلیان حلقہ کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ جاگیر داروں وڈیروں کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوتے رہے ہیں اب پہلی بار ہماری سطح کا کوئی شخص اٹھا ہے جو ہماری نمائندگی کرے گا ان شااللہ ہم سید اخلاق حسین شاہ کی ہر حوالے سے سپورٹ کریں گے۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree