وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے 10روزہ دورہ جنوبی پنجاب کا میانوالی سے آغاز کردیاہے، بستی شاہ گل محمد پہنچنے پرضلع میانوالی کےعہدیداران اور کارکنان سمیت عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر یونس اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریار ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی ،صوبائی رہنما مولانا ہادی حسین ہادی، کیپٹن(ر) رفیع اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے 10روزہ دورہ جنوبی پنجاب میں میانوالی کے بعد بھکر، لیہ،ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ،راجن پور،علی پور،بہاولپور،رحیم یارخان،ملتان،لودھراں اور جلالپور کا دورہ کریں گے، جہاں عوامی اجتماعات، بار کونسل کے اراکین ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں اور خطابات متوقع ہیں، اس کے ساتھ تنظیمی اجلاسوں میں آئندہ قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی شمولیت اور علاقائی ترجیحات کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جاسکے۔

وحدت نیوز (کراچی) حکمرانوں اور ریاستی اداروں میں محاز آرائی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، نواز لیگ کو لوٹے گئے قومی خزانے کا حساب ہر حال میں دینا ہوگا،مستحکم ریاست کے قیام کیلئےایوان کی بالادستی انتہائی ضروری ہے،تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ان مشکلات سے چھٹکارا قانون سازی کے بغیر ممکن نہیں،پارلیمنٹ کا مقصد صرف سیاسی شخصیات و جماعتوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام کو ان کےجائز حقوق دلانے کے لیے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق قوانین کا اجراء بھی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ خدام ِ ارم محمود آباد نمبر4 میں’’  ندائے وحدت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم سے رابطے جاری ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جوتااچھالنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قائدین سے نظریاتی اختلافات کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ جلسے ،جلوس یا مختلف تقاریب میں انہیں اس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا جائے۔یہ عمل جمہوری روایت کے منافی ہے جو کسی بھی سیاسی کارکن کا شعار نہیں ہو سکتا۔

 اس موقع پر آئمہ مساجد،مساجد وامام بارگاہ کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، ملی تنظیمات کے نمائندگان  نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر مولانا علیم رحمانی،مولانا  غلام علی عارفی ،مولانانثار احمدفردوسی ، مولانا شیخ حسن مطہری نے بھی اظہار خیال کیا، کانفرنس میں  ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ناصر حسینی، ظہیر حیدر زیدی، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنماعلامہ صادق جعفری، میر تقی ظفر،علامہ مبشرحسن اوردیگر رہنما بھی موجودتھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے کہا کہ کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور اقرباء پروری کی سیاست نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، ایک دوسرے کو چور چور کہنے کی سیاست کرنیوالے چوروں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارعلی حسین نقوی نے کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،احسن عباس ،ودیگر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد اور عوامی مسائل حل کرنے سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی، جانب داری اور کرپشن کی دیواروں پر کھڑی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا، حکومتی بلند بانگ ترقیاتی کاموں کے باوجود کروڑوں مظلوم عوام غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، عدم انصاف، کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کو حقوق اور روزگار مہیا کرکے ہی دہشتگردی کو سیاسی طور پر کمزور کیا جا سکتا ہے

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک مذہبی جماعت کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط سیاسی طاقت کا نام بھی ہے کیونکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا نظریہ ہے کہ سیاست مذہب کا ایک لازمی جزو ہے اس لئے ہماری سیاست مذہب کے تابع ہے جبکہ دوسرے لوگوں کی سیاست مذہب سے لاتعلق ہے اس وقت پورے ضلع بھکر میں ہمارے نوجوان سیاسی کمپین چلانے کے لئے بے تاب ہیں مختلف علاقوں سے کارکن اور نمائندو افراد ہمارے رابطوں میں ہیں ۔ بلوچستان کی حکومت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا کے پاس اس وقت چار محکمہ جات کی وزارت ہے اور گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کی ٹکٹ سے تین ارکان اسمبلی منتخب شدہ ہیں ،علامہ راجہ ناصر عباس کے وژن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین بھر پور انداز میں شرکت کرے گی اس سلسلے میں تمام کارکنا ن تیاری کریں .

وحدت نیوز(اسلام آباد) آزاداور خود مختار الیکشن کمیشن کے بغیر شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ۔ الیکشن 2018سے قبل الیکشن کمیشن کے معاملات کا حل ہونا ضروری ہے ان خیالا ت کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم پولیٹکل ونگ کے عہدیداران سے ایک ملاقات میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن کو مالی اور انتظامی حوالے سے خود مختاری نہیں دی جائے گی الیکشن 2018کا شفاف انعقاد ممکن نہیں ۔بائیومیٹرک طریقہ کار کے تحت ہونے والے الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ۔ بائیومیٹرک الیکشن کے انعقاد سے انتخابی دھاندلی کا راستہ رکے گا۔ مالی خود مختاری نا ہونے کے سبب الیکشن کمیشن کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کا انعقاد کروانا ناممکن ہو گا ۔ انتظامی طورپر الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حالیہ لودھرں ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجود سیاسی لیڈران کا الیکشن کمپین میں حصہ لینا الیکشن کمیشن کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے قوانین کا بھی ازسر نو جائزہ لینا ہو گا۔ لگتا ہے سیاسی جماعتیں ہارس ٹریڈینگ کارستہ روکنا ہی نہیں چاہتیں ۔ہارس ٹریڈینگ کارستہ روکنے کے لئے فلورکراسنگ کے موجودہ قانون کو تبدیل کرنا ضروری ہے

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ نیازی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع جنرل الیکشن کی بھرپور تیاری کے لئے تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں،ہم نے الیکشن میں ظالموں قاتلوں اور ملک لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا ہے،ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ن لیگ اور ان کے حواریوں سے انتقام ہم ووٹ کی طاقت سے لیں گے،اضلاع یونین کونسلوں کی سطح پر اپنی یونٹ سازی کو مکمل کر کے جلد ضلعی شوری کے اجلاس طلب کریں،تاکہ پنجاب میں جنرل الیکشن کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لے سکیں۔

انہوں نے کہاہے کہ یونٹ سطح پر ہفت روزہ اور ماہانہ دروس اور دعائیہ تقریبات کے اہتمام کو لازمی قرار دیں تاکہ تبلیغ دین مبین کیساتھ ساتھ باہمی روابط کو بھی مضبوط کیا جا سکے،یونٹس کے ہفتہ وار میٹنگز اور ضلعی کابینہ کی فعالیت سے صوبائی سیکرٹریٹ کو پندرہ روزہ یا ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹس جمع کروائیں تاکہ ان رپورٹس کی بنیاد پر صوبائی کابینہ سیاسی و دیگر ایشو پر ان اضلاع کے بارے میں فیصلہ کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکے۔

Page 3 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree