وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں 4 جون کو بلتستان اور 5 جون کو گلگت میں تاریخی انتخابی جلسہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی پوری مرکزی قیادت اس وقت جی بی الیکشن کے سلسلے میں ہر حلقے میں زبرست انتخابی مہم چلا رہی ہے اور لوگوں کو اپنے منشور اور پارٹی کی طرف متوجہ کر رہی ہے۔وحدت نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور مجلس کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جون کی شام تک ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی مہم چلے گی، اس سلسلے کے آخری دو بڑے جلسے ہوں گے، جس کیساتھ ہی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت روک دی جائیگی۔ مہدی عابدی نے بتایا کہ 4 جون کو بلتستان میں سیاسی قوت کا اظہار کیا جائیگا اور 5 جون کو گلگت شہر میں اپنی طاقت کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پہلی بار گلگت بلتستان کے الیکشن میں جا رہی ہے اور عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ اگر عوام نے مجلس پر اعتماد کا اظہار کیا تو اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔

وحدت نیوز (کھرمنگ) میوزکل شو کرکے کھرمنگ کی عوام کو خوشحالی کے خواب دکھانے والے ایک دن بعد پانچ سال کے لئے غائب ہو جائیں گے،سادہ لوح عوام کو ہر دور کے سیاست دانوں نے دھوکے دیئے،اب یہاں کے عوام باشعور اور بیدار ہیں،کوئی بھی بلتستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ نہیں لے سکتا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم نے حلقہ 5میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،انشااللہ ہم عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ سے خیانت نہیں کریں گے،مجلس وحدت مسلمین مستضعفین کی جماعت ہے،اور ہمارے قائدین کی استقامت اور شجاعت کا ثمر ہے کہ ملک بھر کی بڑی پارٹیاں اس عوامی جماعت کی سیاسی طاقت دیکھ کر خوفزدہ ہیں،ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام ہے،عوامی لوگ میوزکل شو اور سبز باغ نہیں دکھاتے وہ عوام کے لئے کام کرتے ہیں،انشااللہ بلتستان کے عوام بیدار ہیں اور وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

وحدت نیوز(شگر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شگر کے زیراہتمام الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شگر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی ، اس ریلی میں ہزاروں کارکنان اور مجلس وحدت مسلمین کے ووٹرز موجود تھے ۔ ریلی کئی کلومیٹرز پر مشتمل تھی اور شرکائے ریلی کے عزم و ارادے اور حوصلے سے اندازہ ہو رہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ 6شگر میں مجلس وحدت کے امیدوار لیکچرار فد ا علی شگری بھاری اکثریت سے فاتح قرار پائیں گے۔ پاور شو کے لیے نکالی جانے والی ریلی شگر تسر سے شگر مل تک پھیلی ہوئی ہے اور شگر کی فضا مجلس وحدت کے کارکنان کے صداوں سے گونجتی رہی ۔ اس موقع پر حلقہ شگر کے امیدوار فدا علی شگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت کے پرچم تلے گلگت بلتستان میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ عوام کی حمایت سے مجلس وحدت گلگت بلتستان کو روشن اور بااختیار بنا کر دم لے گی اور ظالم حکمرانون کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اس تعمیر و ترقی کے لیے عوام کو قربانی دینے کی ضرورت ہے ۔ وفاقی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور یہ وفاقی جماعتیں کبھی گلگت بلتستان سے مخلص نہیں رہی ہے اور اب وہ دور آچکا ہے کہ ہم ان وفاقی خیانت کرنے والی جماعتوں کو دوبارہ گلگت بلتستان میں گھسنے اور عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی اجازت نہیں دے گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام مجلس وحدت کے نمائندہ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، ہمیں اگر حکومت کا موقع ملتا ہے تو ہم بتادیں گے حکومت کس طرح کی جاتی ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارہ خیرالعمل کے تحت نلتر، گلگت میں مسجد کا افتتاح، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ امین شہیدی، خیرالعمل کے چیئرمین نثار فیضی، رہنما ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ مختار امامی، رہنما ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے علامہ وحید عباس کاظمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین برادرسید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، میڈیا سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے نوید حسین نقوی اور دیگر کی شرکت۔ اہلیان علاقہ اور خیرالعمل کے تعاون سے قلیل عرصہ میں صحت افزاء مقام نلتر میں خوبصورت مسجد بنائی گئی، اہلیان علاقہ نے اس تعاون پر خیرالعمل فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری علامہ آغا علی رضوی نے کھرمنگ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کھرمنگ کی عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں خدمت کا موقع دیا تو انکی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھرمنگ کی عوام باشعور اور غیرت مند عوام ہے جعلی وعدوں پر اپنا ضمیر اور اپنا مستقبل کسی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والی جماعت کا ساتھ نہیں دے سکتا ہے، کھرمنگ ضلع عوام کا بنیادی حق ہے کسی کا احسان نہیں ہے ہمیں اپنا حق دے کر کوئی احسان نہ جتائے وفاقی حکومتوں نے 67سالوں سے ہمارے حقوق دبا ئے رکھی ہیں جسکی بازیابی ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ، ہم خون کے آخری قطرہ تک عوام حقوق کے لیے جنگ جاری رکھیں گے اور مظلوموں کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے۔ہمارا انتخابات میں حصہ لینا عہدوں کی لالچ میں نہیں بلکہ غاصب اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا راستہ روکنا، عوام کو انکے حقوق دینا، گلگت بلتستان کو مادر وطن کا مضبوط ترین خطہ بنانا اور 67سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو ہم دنیا کو بتا دیں گے عوام کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے بھی قومی معاملات نے عوام کو ہمیں سرفرازی عطا کی اب الیکشن میں بھی کامیابی سے ہم کنا ر کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیں اس محاذ پر کبھی تنہانہیں چھوڑیں گے اور سروخرو کریں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے گلگت میں انتخابی مہم کے دوران خومر بشوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے ان لوگوں کو خدمت کا موقع فراہم کیا، جسے ان جماعتوں نے ضائع کر دیا اور عوامی خدمت سے آنکھیں چرا کر اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں، جنہوں نے مصائب و مشکلات سے مقابلہ کرنا سیکھا ہے، 67 سالوں سے وفاقی حکمرانوں سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے رہے لیکن حکمرانون نے آج تک اس خطے کے باوفا عوام کو بنیادی حقوق دینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بازیابی ہے، ہم عوامی جدوجہد کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو انکے حقوق دلا کر دم لیں گے۔ سابقہ ظالم حکمرانوں نے عوام کو محرومی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوامی مینڈیٹ کے ذریعے برسراقتدار آنے والی حکومتون نے عوام سے خیانت کی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، واضح اکثریت سے فتح حاصل کرکے اس خطے کو روشن اور بااختیار بنائیں گے اور عوام کو محرومی سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی کوشش ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر غیر جمہوری حکومت بنائے اور یہان کے وسائل پر قبضہ کرے لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق رائے دہی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں، وہ زمانہ گزر گیا جب گلگت بلتستان کے عوام کے پیچھے کوئی کھڑا نہیں تھا، آج پورے پاکستان میں اس خطے کے مظلوموں کی آواز میں آواز ملانے والے لاکھون افراد موجود ہیں، جو انکے حقوق کو دبنے نہیں دیں گے۔

Page 5 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree