وحدت نیوز (لاہور) گلگت بلتستان میں انتخابی مہم  چلانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی طرف سے مبلغات اور معلمات پر مشتمل مختلف وفو د بھیجے جا رہے ہیں ۔کراچی سےپہلا  دورکنی وفد  مرکزی کمیٹی شعبہ خواتین کی رکن خواہر زہرا نجفی اورصوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خواہر ھمانقوی پر مشتمل گلگت بلتستان پہنچا جنہوں نے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے دفا ع کے لئے انتخابی مہم  میں بھرپور حصہ لیا ۔دوسراوفد چار رکنی معلمات و ذاکرات پر مشتمل تھا جو جامعہ بعثت (رجوعہ سادات)کی طرف سے بھیجا گیا جنہوں نے وہاں اپنی بھرپور فعالیت کا آغاز کر دیا ہے۔معلمات کا تیسرا وفد بہت جلدگلگت،بلتستان روانہ ہو گا۔اور یہ سلسلہ الیکشن تک جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کے فیصلے نے مسلم لیگ نون کی ساری امیدوں پر پانی پھیر کے رکھ دیا ہے۔اگراس فیصلہ پر عملدرآمد ہوا تو مسلم لیگ نون کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنے مخصوص روایتی حربوں کو استعمال کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے علاقائی سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ بڑے بڑے دعوے کرنے کی بجائے اپنے سیاسی قد کاٹھ کو مدنظر رکھ کر بیان بازی کریں۔یہاں کی عوام ان کے ماضی سے بخوبی آگاہ ہے۔یہی وجہ ہے کوئی بھی باضمیر و باشعور فرد ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کی ’’تشہیری مقبولیت‘‘ کا اندازہ ان کی ناکام الیکشن مہم سے لگایا جا چکاہے ۔ان کے سیاسی اجتماعات میں شریک افراد کو انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے۔ناصر شیرازی نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ میرٹ پر کیا ہے۔ہم عوامی خدمت کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے میدان میں موجود ہیں ۔ الیکشن میں ہم نے ایسے امیدواروں کو نامزد کیا جو بے داغ ماضی کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے ،باشعور اور عوام کے لیے درد دل رکھنے والے ہیں۔وہ عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں نکلے ہیں جس پر وہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔ ہم نے گلت بلتستان میں خاص و عام کے فرق کو مٹا کر ہر شخص کی عزت نفس کو مقدم رکھنا ہے۔اب اراکین اسمبلی تک رسائی کے لیے کسی کی ذاتی حیثیت رکاوٹ نہیں بنے گی بلکہ ہر کوئی بلاروک رکاوٹ مجلس وحدت مسلمین کے منتخب اراکین سے کسی بھی وقت ملاقات کر سکے گا۔انہوں نے کہ اب اُن سیاستدانوں کے لیے گلگت بلتستان کے لوگوں کے دل میں کوئی جگہ نہیں رہی  جوایک بار الیکشن جیتنے کے بعد دوبارہ دوسرے الیکشن تک دکھائی نہیں دیتے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے فیض آباد نومل میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں برسوں سے حاکم سیاسی و مذہبی جماعتوں نے عوام کے بنیادی حقوق غصب کئے اور ان کے استحصال کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ورنہ وسائل سے بھرپور یہ خطہ بیروزگای اور غربت کا شکار نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاست دانوں نے اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے اور وہ اقتدار کے بھوکے خونخوار بھیڑیوں کی مثل ہیں، جو شکار پر کسی دوسرے کا حق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ جب حاکمیت کے اہل امیدوار میدان سیاست میں وارد ہوتے ہیں تو یہ سیاسی مداری ملکر ان کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں، جو متنوع نظریات کے حامل ہونے کے باوجود انتخابی سیاست میں ایک دوسرے کے ساتھ دست تعاون بڑھاتے ہیں اور اپنے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، تاکہ دوسروں کا راستہ روک کر اقتدار اور حاکمیت کو اپنے لئے مختص کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا نے حاکمیت کا حق اہل اور دیانت دار افراد کو ودیعت کیا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں امین اور بااخلاق اشخاص میدان سیاست سے دور رہنے کی وجہ سے دھوکہ بازوں اور جھوٹے لوگوں کو یہ میدان ہاتھ آیا ہے۔ آج عوام نیک و بد میں تمیز نہ کرکے ذاتی مفاد اور برادری و رشتہ داری کو اہمیت دینگے تو قوم کا مستقبل تابناک ہونے کی بجائے مزید تاریک ہوتا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام شعوری طور پر مجلس وحدت مسلمین کی حمایت میں کمر بستہ ہیں اور وہ کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ مفاد پرست سیاستدانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 8 جون کو خیمہ پر مہر لگا کر ظالم کو شکست اور مظلوم کی فتح مند بنائیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا گلگت بلتستان کی غیور عوام نے ناصر ملت کا تاریخی استقبال کر کے الیکشن سے پہلے ہی ایم ڈبلیو ایم کے حق میں ریفرنڈم کر دیا۔ میڈیا اور آگاہی کے اس دور میں مفاد پرست اور بے حس سیاست دان اس عوامی مینڈیٹ کو نہیں چرا سکتے۔ وہ سیاست دان جو اپنی سیاسی ضرورت کے وقت عوام کے دروازے پر نہیں جاسکتے وہ کل الیکشن کے بعد عوام کی ضروریات کیا پوری کریں گے۔

یہ خطہ محبان اہلبیت ؑ کا خطہ ہے اور ان کے حقوق کا دفاع بھی محبان اہلبیت ؑ ہی کریں گے۔ عوام کی مشکلات اور محرومیوں کا خاتمہ ہماری اولین اولیت ہے۔ اسی لئے تو مجلس وحدت مسلمین کی پہلے درجے کی قیادت شہر شہر اور دور دراز دیہاتوں میں عوام کے مسائل سننے جا رہی ہے۔ اور دوسری سیاسی پارٹیاں اپنے دسویں اور بیسویں درجے کی قیادتوں کو بھیج کر جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ خطہ اور اس خطے کے مسائل ان سیاسی پارٹیوں کے دسواں اور بیسواں درجہ بھی نہیں رکھتے اسی لئے وہ ہمیشہ سے اس خطے کی عوام کو آئینی حقوق سے محروم کرتے آئے ہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور بلتستان کے ہر دل عزیز شخصیت علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین سکردو پہنچ گئے،ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات محمد علی و دیگر کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور قافلے کے ہمراہ قمراہ روانہ ہو گئے،ترجمان مجلس وحدت مسلمین کیمطابق علامہ صاحب مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیں گے،اور بلتستان کے تمام حلقوں کا کل سے ہنگامی دورے شروع کریں گے،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما وُں سید ناصر شیرازی اور علامہ اعجاز بہشتی بھی گلگت سے آج سکردو پہنچیں گے،اور بلتستان کے تمام حلقوں میں الیکشن مہم میں حصہ لیں گے،ترجمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں واحد قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی ہیں جن کے قائدین گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے عوام کے درمیان موجود ہیں،باقی جماعتوں کے رہنما محض خوشگوار موسم میں سیر تفریح کے لئے آکر عوام کو سبز باغ دکھا کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔

وحدت نیوز (سکردو روندو) گلگت بلتستان کے تمام تر مشکلات اور محرومی کا ذمہ دارا مرکزی حکمران ہیں،مرکزی حکمران67 سالوں سے اس خطے میں بسنے والے محب وطن لوگوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں،20 لاکھ سے زائد نفوذ پر مشتمل آبادی کو ایک ایم این اے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،یہاں کے مظلوم عوام بنیادی انسانی حقوق سے محرم ہیں،ہمارا سلام ہو گلگت بلتستان کے غیرت مند اور شجاع عوام پر جو اب بھی طن عزیز پاکستان کے پرچم تھامے مادر وطن کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روندو لشی تھنک میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن آتے ہی یہ استحصالی حکمران علاقے کا رخ کر رہے ہیں،سادہ لوح عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار پر قابض ہونے کے بہانے تلاش کررہے ہیں،کیا ان کو گذشتہ 67 سالوں میں اضلاع اور ترقیاتی پیکجز کا خیال نہیں آیا؟ان کا مقصد جھوٹ اور دھوکہ دہی کے ذریعے اقتدار کا حصول ہے،لیکن الحمدللہ اس خطے کے عوام باشعور ہیں ،انشااللہ ان اقتدارکے بھوکے بدمست اشرافیہ کیلئے 8 جون شکست فاش کا دن ثابت ہوگا،گلگت بلتستان میں خلق خدا اور مستضعفین کا راج ہوگا،عد ل وانصاف کا پرچم بلند ہوگا،ظلم استبداد کے محلات زمین بوس ہونگے،علاقے میں تعلیمی،صنعتی،روزگار اور تعمیر و ترقی کا سورج انشااللہ طلوع ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم نےگلگت بلتستان کے عوام کو پہلے بھی تنہا نہیں چھوڑاتھا، اب بھی ان کی عزت و وقار اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Page 6 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree