وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے بانی رہنما سفیر حسین شہانی کے اچانک انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

 مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ سفیر حسین شہانی جیسے مومن ،مخلص ،بہادر ،بابصیرت ساتھی اور مشکلات اور سختیوں میں نہ گھبرانے والے ،بلکہ ڈٹ جانے والے ہمسفر دوست کی جدائی کی خبر یقیناًھم سب کے لئے غم کی خبر ہے ۔اس مصیبت کی گھڑی کی میں مجلس وحدت مسلمین کے سب دوستوں اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتا ہوں ۔

انہوںنے مزید کہاکہ خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم برادر سفیر شہانی کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار معصومین ع نصیب کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے۔۔۔۔ آمین یا رب العالمین

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان لاہورکے رہنما علی عباس مرزا لاہور میں انتقال کرگئے۔ علی عباس مرزا کی نماز جنازہ قبرستان مومن پورہ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں سے شیعہ رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر بالخصوص سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔عباس علی مرزا کے انتقال پرملال پر سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ اپنے اس برادر عزیز کی ناگہانی رحلت سے بہت دلی افسوس ہواہے ،اللہ سبحانہ و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار معصومین نصیب کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے ۔

 علی عباس مرزا کے انتقال کو مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی سمیت ضلعی رہنماؤں نے بہت بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہایت شفیق، با اخلاق، اتحاد امت کیلئے کوشاں اور مادر وطن پاکستان کے باوفا سپوت تھے۔ جوان سال فرزند کی موت خانوادہ کیلئے عظیم صدمہ ہے۔ ربّ کریم مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ علی عباس مرزا کو مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی کے چھوٹے بھائی اور شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت کے ماموں شاعر آل عمران ؑضرغام حسین ہاشمی قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی ذکر اہل بیتؑ میںصرف کی ،ان کا انتقال اہل ممبر اور ادب کا بڑا نقصان ہے ۔خدا ذکر سید الشہداءؑ کے وسیلے مرحوم کو شہدائے کربلاؑ کے جوارمیں محشور فرمائے اور برادر عزیز ومحترم خطیب اہل بیت ؑ گلفام حسین ہاشمی اوربرادر عزیز ومکرم شاعر آل عمران ؑشوکت رضا شوکت سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت علی خان کی ناگہانی موت ملک و قوم کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔مرحوم کی قومی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ڈپٹی سیکریٹری علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ضلعی سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی اراکین کابینہ و یونٹ سیکریٹریز نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف ہزارہ قبائل جناب سردار سعادت علی خان مرحوم نے پوری زندگی اتحاد و اتفاق کیلئے کوششیںکیں۔واضح رہے کہ مرحوم کل 7 جولائی کو سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے تھے پروردگار تمام گذشتہ مرحومین کی مغفرت اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

مرحوم سردار یزدان خان کے نواسے، سردار عیسی خان کے صاحبزادے، سردار نثار علی خان ہزارہ کے بھائی اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد موسی خان ہزارہ اور سردار محمد اسحق خان کے بھتیجے تھے۔ ان کا شمار ہزارہ قوم کے بر جستہ رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

انکے مرحوم چچا سابق چیف آف آرمی سٹاف سابق گورنر مغربی پاکستان و سابق گورنر بلوچستان تھے۔انکی قومی خدمات اور ہزارہ قوم کی وطن عزیز پاکستان کی دفاع کیلئے نا قابل فراموش لا زوال قربانیاں تاریخ پاکستان کا حصہ ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے تمام ذمہ اراکین کابینہ و ممبران معروف شاعر و نوحہ خواں مرحوم فدا حسین نوشاد اور سردار عطا اللہ مینگل کی مرحومہ بہن سردار اختر مینگل کی پھوپھی کی وفات پر بھی گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیتی بیان میں کہا گیاہے کہ تمام کابینہ اراکین مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں اللہ تعالی انہیں اعلی مقام اور تمام سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے چیف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت علی ہزارہ کہ انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سردار سعادت علی ہزارہ انتہائی ملنساراور شفیق سیاسی رہنما تھا۔ ہزارہ قبائل کی یکجہتی میں ان کا کلیدی کرادر تھا۔مرحوم ہمیشہ سیاسی واجتماعی معاملات میں ایم ڈبلیوایم کے معاون ومددگار رہے۔ ان کی وفا ت سے کوئٹہ میں ایک بڑا خلاءپیدا ہوا ہے جس کاپر ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سردار سعادت علی ہزارہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ خدا مرحوم کو جوارآئمہ طاہرین ؑمیں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے جواں سال بھانجے اور ڈائریکٹر فنانس ادارہ منہاج القرآن عدنان جاوید کے انتقال پر ملال پردلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصرعباس نے ڈاکٹر طاہر القادری ان کے رفقاءاور مرحوم کے اہل خانہ سےتعزیت کااظہار کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ خدا مرحوم کو جنت الفردوس میں محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابروں کا عظیم اجر مرحمت فرمائے۔

Page 3 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree