وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور بلوچستان سید محمد رضا رضوی (آغارضا) کی ہمشیرہ بی بی زہراکے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو کی دیگر صوبائی وزراءکے ہمراہ آغا رضا سے ملاقات ہمشیرہ کی رحلت پر تعزیت کا اظہاراور فاتحہ خوانی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان  میر عبد القدوس بزنجو نے نچاری امام بارگاہ علمدارروڈ کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور  صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور بلوچستان آغا سید محمد رضا سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ محترمہ کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، عاصم کرد گیلو، منظور کاکڑودیگر صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ ودیگر شخصیات  نے آغا رضا کی ہمشیرہ کی مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی، آغا رضا نے معزز مہمانان گرامی کا تعزیت کیلئے تشریف آوری پر شکریہ کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں اپنی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا مشترکہ طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میری والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال کا صدمہ مجھے برداشت کرنا پڑا جو کہ یقیناً انتہائی تکلیف دہ لمحات اور سخت امتحان ہے۔ امتحان کے اس موقع پر رب کی رضا کے آگے سر تسلم خم کرنا خدا کے بندوں پر فرض ہے۔ سب کو ایک دن اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے بہت سارے احباب نے دعاوں میں یاد کیا، ہماری ہمت بڑھائی، میری والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، مجلس ترحیم کا انعقاد کیا اور قرآن خوانی کی پرنور محفلوں کا انعقاد کیا۔ میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خصوصی طور پر نجف اشرف میں زحمت اٹھانے والے علماء و طلباء، قم اور مشہد کے علماء و طلباء، پاکستان کے علماء، علاقے کے تمام علماء و جوانان، طلباء تنظیمیں، صحافی برادری، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماء، تمام مکاتب فکر کے علماء، سوشل میڈیا گروپس، بالخصوص جی بی تھنکرز فورم کے ممبران، سوشل میڈیا پر مغفرت کی دعا اور فاتحہ خوانی کی اپیل کرنے والے دوست احباب، تنظیمی کارکنان، عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران کے ممبران، خطے کی باعفت ماوں بہنوں، عوام، دنیا بھر سے تعزیتی پیغام بھیجنے، غم کی اس گھڑی میں شامل ہونے اور مختلف انداز میں خدمات سرانجام دینے والے تمام احباب کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ سب سے ایک بار پھر اپنی  والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گزارش کرتا ہوں، خدا آپ سب کو جزائے خیر عطا فرما۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے بلتستان سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی والدہ ماجدہ کی رحلت کے موقع پر ایک تعزیتی اجلاس اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں تنظیمی کارکنان اور علماء نے شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس میں عوامی حقوق کے محافظ، وحدت و اتحاد کے علمبردار، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ، مخلص عوامی لیڈر، ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل اور عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین آغا علی رضوی کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سربراہ کو انکی والدہ ماجدہ کی رحلت پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت و تسلیم پیش کرتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور گلگت بلتستان کا ہر فرد آغا علی رضوی کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہیں اس دکھ کے موقع پر حوصلہ رکھنے اور صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں لواحقین کے صبر اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکریٹری جنرل اور چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان علامہ آغا سید علی رضوی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد قضائے الہیٰ سے انتقال فرماگئیں، مرحومہ کی تجہیز وتکفین ان کے آبائی علاقے سکردو میں انجام پذیر ہوئی، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی ،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مختارامامی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، نثار فیضی، مہدی عابدی، علی احمر زیدی، علی مہدی خان،صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، سیکریٹری جنرل سندھ علامہ مقصودڈومکی، سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت مطہری، سیکریٹری جنرل خیبرپختونخواہ علامہ اقبال بہشتی،سیکریٹری جنرل آزادجموں کشمیر علامہ تصور حسین نقوی اور سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان، عوامی ایکشن کمیٹی کے روح رواں گلگت بلتستان کے عوام کو تمام حقوق دلانے کے لیے پرعزم ،سادہ زیست ،نڈر اور مخلص عالم دین حجت الاسلام آغا علی رضوی صاحب کو ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پرملال پر صمیم قلب سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جوار آئمہ معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت کرے اور آغا صاحب سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل عنایت کرے۔ آمین یارب العالمین

وحدت نیوز (مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری سیاسیات برادر سید نعیم کاظمی اور PP-251 کوٹ ادو میں مجلس وحدت مسلمین کے سابقہ امیدوار ایڈوکیٹ سید شوکت علی کاظمی کی والدہ 01 جنوری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئ تھی ۔ ان کی قل خوانی 07 جنوری صبح 10:00 بجے کوٹ ادو میں ہو گی۔ علامہ اصغرعسکری خطاب فرمائیں گے،مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، اسدعباس نقوی، علامہ اقتدار حسین نقوی  ، مہر سخاوت سیال، علی رضا طوری سمیت دیگر رہنماوں نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) سید رضی الدین رضوی کی اچانک رحلت سے گلگت بلتستان کی سیاست میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہوگیا ہے۔مرحوم نے گلگت بلتستان کے عوامی مسائل اور ان کے حل کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے سیاسی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سیاسی میدان میں ان کی کاوشوں کو برسوں یاد رکھا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے سید رضی الدین کی اچانک رحلت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید رضی الدین نہایت ہی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔وہ ہمیشہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ہمدرد رہے ہیں،سیاست میں ید طولیٰ رکھتے تھے اور گلگت بلتستان کے سیاسی ماحول میں انہیں ایک منفرد مقام حاصل تھا۔موصوف نے تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کو پانچویں صوبے کی حیثیت دلوانے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔مرحوم امامیہ طلباء کے رہنما کے علاوہ سرگرم کارکن بھی تھے اور علاقے میں اتحاد ووحدت کیلئے ان کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔خدا انہیں جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو اس ناگہانی مصیبت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

Page 6 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree