وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ،چیئرمین المصطفیٰ فائونڈیشن نارتھ امریکہ اور ولایت ٹی وی علامہ سید ظہیر الحسن نقوی کے والد گرامی طویل علالت کے بعد کمالیہ میں انتقال کرگئے، مرحوم سید محمد اسلم شاہ نقوی کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین بشمول علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ شفقت حسین شیرازی، علامہ باقر زیدی، علامہ اعجاز بہشتی،علامہ اصغر عسکری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختار امامی، ناصر شیرازی، مہدی عابدی، علی احمر زیدی، نثار فیضی، ملک اقرار حسین ، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ مبارک موسوی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ اقبال بہشتی،علامہ تصور جوادی، آغا محمد رضا اور دیگر نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں علامہ سید ظہیر الحسن نقوی اور ان کے اہل خانہ سے انکے والد مرحوم سید محمداسلم شاہ نقوی کی دلسوز رحلت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے ، رہنماوں نے کہا کہ اس عظیم سانحے پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام ذمہ داران اور کارکنان غم زدہ ہیں ، خدا وند متعال مرحوم کے تمام گناہان کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے اورانہیں جوار معصومین ؑ میں محشور فرمائے ساتھ ہی پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی،علامہ مختار امامی سمیت دیگر عہدیدران گورنر سند ھ و سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے جمہوریت مخالف قوتوں کے خلاف مرحوم کے جرات مندانہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی اور قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جمہوری اسلامی ایران اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ علی اکبر  ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے۔ آیت اللہ ہاشمی حضرت امام خمینی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے دیرینہ ساتھی تھے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے۔ انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ایران کے چوتھے صدر منتخب ہوئے جو دو ادوار تک ایران کے صدر رہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کئی ادوار تک ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر بھی رہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسی کے ساتھ ساتھ مجلس خبرگان رہبری یا قیادتی کونسل کے اراکین کے انتخاب کی غرض سے قائم کی جانے والی ماہرین کی کونسل کے صدر بھی رہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ملک کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ وہ اسلامی انقلاب کی تحریک کے تمام میدانوں میں پیش پیش رہے اور انہیں سات بار جیل بھی جانا پڑا، وہ مجموعی طور پر ساڑھے چار سال تک جیل میں رہے لیکن ان کے عزم صمیم میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی تین دن تک بند رہیں گے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کو شہدائے تجریش اسپتال سے حسینہ جماران منتقل کردیا ہے، جس کے بعد ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی ہے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی پچیس اگست انیس سو چونتس کو صوبہ رفسنجان کے ضلع بہرمان کے ایک متول خاندان میں پیدا ہوئے، وہ چودہ سال کی عمر میں قم کے دینی مرکز میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے قم چلے گئے، جہاں انہوں نے آیت اللہ العظمی بروجردی، آیت اللہ العظمی امام خمینی رح اور آیت اللہ سید محقق میر داماد، آیت محمد رضا گلپائیگانی اور آیت اللہ محمد حسین طباطبائی سے جید علمائے کرام کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا۔ یاد رہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کو اتوار کی شام تہران میں عارضہ قبل کے باعث شہدائے تجریش اسپتال میں داخل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرشیرازی، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی اوردیگر قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں سابق ایرانی صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ملت ایران، مرحوم کے پسماندگان اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت اقدس میں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے،قائدین نے کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ رفسنجانی انقلاب اسلامی کے بنیادی ستون شمار کیئے جاتے تھے، بانی انقلاب امام خمینی اور رہبر انقلاب امام خامنہ ای کے درست راست ہو نے کے ساتھ ساتھ انقلاب کے بڑے محافظ بھی تھے جنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خاطر متعدد بار زندانوں میں پہلوی شہنشاہیت کے شکنجے سہے لیکن امام خمینی کی قیادت کا ساتھ نہ چھوڑا۔ان کے انتقال سے اسلامی جمہوری ایران ایک مدبر اور دوراندیش سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔ایم ڈبلیوایم رہنما ؤں نے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) انجمن سجادیہ ؑ  ضلع ہٹیاں بالا کے بانی صدر، مجلس وحدت مسلمین ضلع ہٹیاں کے سابق فعال تنظیمی ساتھی سید سجاد حسین ہمدانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گے،مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں امراء ساون میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی اقتداء میں اداکردی گئی،تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں عزیزواقارب کے علاوہ علامہ مفتی سیدکفایت حسین نقوی ممبراسلامی نظریاتی کونسل ،علامہ طالب حسین ہمدانی،علامہ فضل عباس نقوی،علامہ سید منیر ہمدانی،وزیراعظم آزادکشمیر کے فرزند راجہ عثمان حیدرایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدر پی پی آزادکشمیر صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر فریدخاں،سابق امیدوار اسمبلی سید حسنین علی کاظمی،،جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیرکے صدرسیدشبیربخاری،مسلم کانفرنس یوتھ ونگ آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل سیدیاسرنقوی،ممبرمجلس عاملہ مسلم کانفرنس مرزاآصف علی مغل،قاضی شمیم اعوان،کیپٹن(ر)عبدالودوداعوان،،صدرپریس کلب مرزااسلم،عارف کشمیر،سیدشاہد ہمدانی،ذیشان حیدرکاظمی،شہرت یافتہ نعت خوان سیدظہورحسین بخاری، سیدعارف کاظمی،سید مبارک نقوی،سیدظہورنقوی ،عوام علاقہ اور سینکڑوں مذہبی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ،آہوں اور سسکیوں میںسپردخاک،مرحوم سیدسجادحسین ہمدانی مجلس وحدت مسلمین ضلع ہٹیاں کے فعال بنیادی کارکن ہونے کیساتھ علاقائی تنظیم انجمن سجادیہ ؑ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر بھی رہے کچھ عرص قبل بزنس کے سلسلہ میں حجازمقدس کے شہرریاض میں اقامت پزیر تھے،کچھ عرصہ قبل عزیزواقارب سے ملاقات کے لئے پاکستان واپس آئے توبیمار پڑگے شفاانٹرنیشنل اسلام آبادمیں دوران علاج انتقال کر گے، اس موقع پر تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مرحوم انتہائی اعلی اخلاق کے مالک اور حافظ قران تھے موصوف نے اپنی ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت میں گزاری اور موصوف کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جو ہردلعزیز شخصیات  کی مالک ہیں مولائے کائنات کے فرمان کے مطابق کہ ’’زندہ رہو تو لوگ تمھارے ملنے کامشتاق ہوں اور مر جاو توتم پر روئیں ‘‘آج سینکڑوں افراد کی آئیں اورسسکیاں مرحوم کے اچھے اخلاق اور کردار کی علامت ہے،علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرکی ریاستی واضلاع کی قیادت نے مرحوم کی رحلت پر گہرے رنج وغم کااظار کرتے  ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی کی والدہ محترمہ مختصرعلالت کے بعد بارضائے الہٰی انتقال فرما گئیں، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین بشمول علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ احمد اقبال رضوی،ناصر شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، ملک اقرارحسین ، علی احمر زیدی، نثار فیضی، مہدی عابدی، اسد عباس نقوی سمیت دیگر نے میثم عابدی سے انکی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ،علاوہ ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی سوسائٹی میں علامہ رضی جعفرنقوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی، نماز جنازہ میں عزیز واقارب سمیت مختلف مذہبی وسماجی شخصیات اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی ، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن ودیگر موجود تھےجبکہ مرحومہ کا سوئم مسجد وامام بارگاہ سید الشہداءآئی آر سی میں منعقد ہوئی جس میں عزیز واقارب سمیت مختلف مذہبی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

Page 8 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree