وحدت نیوز (اسلام آباد) وادی نیلم آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی جارح افواج کی جانب سے مسافر بس پر حملے اوراس کے نتیجے میں دس بے گناہ پاکستانی مردوخواتین کی المناک شہادت پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرمسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ، آج وادی نیلم سمیت کوٹلی ،پونچھ اوردیگر سیکٹرز میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ پاکستانی حدودمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تماش بین کا کردارفوری ترک کرے،ایسے وقت میں کے جب پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف کی تبدیلی قریب ہے اوردفاعی نمائش جاری ہے بھارت کی جانب سےنہتی  خواتین اور مسافروں کو نشانہ بنانا اس کی بوکھلاہٹ کوظاہر کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے پاکستان کے بیس کروڑ محب وطن عوام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی وحدت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی پاک مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارتی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وادی نیلم کے علاقہ لوات میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرجع تقلید جہان تشیع، سابق چیف جسٹس آف اسلامی جمہوریہ ایران اورمجلس خبرگان رہبری سمیت دیگر اہم اداروں کے رکن  آيت اللہ العظمٰی سید عبدالکریم موسوی اردبیلی ؒکی پرسوزرحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی ودیگر نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں آيت اللہ العظمٰی سید عبدالکریم موسوی اردبیلی ؒکے انتقال پر ملال کو امت مسلمہ کیلئے بالعموم  اور ملت تشیع کیلئے بالخصوص عظیم نقصان قرار دیا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ امام خمینیؒ کے قریبی رفقاءمیں سے ہونے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کے ہر اول دستے میں بھی شامل تھےجنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اہم سرکاری عہدوں پر فرائض منصبی باحسن وخوبی انجام دیئے ، مرحوم نے اپنی وراثت میں بہترین تعلیفات امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے چھوڑی ہیں ،اس جانگزارسانحے پر مجلس و حدت مسلمین پاکستان رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای  ،  تمام ملت ایران  اور جہان تشیع کی خدمت اقدس میں ہدیہ تعزیت اور تسلیت پیش کرتی ہے ، خدا بحق چہاردہ معصومین ؑ ہمیں مرحوم آیت اللہ موسوی اردبیلی ؒکی سیرت کی پیروی کی توفیق عنایت فرمائے اور ان کے طفیل ہماری بخشش فرمائے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؑ کے رفیق خاص، تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی رحلت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید وزارت حسین نقوی کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، مرحوم کی تمام زندگی ملی حقوق کی جدوجہد میں گذری، تحریک پاکستان سے لے کر اب تک مرحوم نے سیاسی وسماجی میدان میں اپنی فعالیت جاری رکھی، مرحوم نے آمر ضیاءالحق کے دور حکومت میں جمہوریت کی بحالی اور شیعہ حقوق کے حصول کیلئے شہید قائد ؒ کے شانہ بشانہ جدوجہد کو جاری رکھا، خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء،فخر پاکستان حسن سدپارہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میں حسن سدپارہ کی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ قومی ہیرو کی مفلسی کے عالم موت عیاش طبیعت حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنےوالے اس قومی ہیرو کی میت اس کے آبائی علاقے منتقل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظام تک نہ کیا گیا اور اہل خانہ پرائیوٹ وین کی چھت پر میت رکھ کر لے جانے پر مجبور ہوئے، رہنمائو ں نے اس عظیم سرمائے کے نقصان پر اہلیان گلگت بلتستان اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) اسکردو سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت کے حامل پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ حسن سدپارہ دنیا کی سب سے بلند پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما تھے۔ اسکردو سدپارہ سے تعلق رکھنے والے حسن سدپارہ کی عمر 42 برس تھی اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ دو ماہ قبل ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی اور راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔ انھوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 1994ء میں کیا تھا اور 1999ء سے پیشہ وارانہ کوہ پیمائی شروع کی تھی۔ 2007ء تک انہوں نے پاکستان میں واقع آٹھ ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کر لی تھیں۔ کوہ پیمائی میں اعلٰی کارکردگی پر حکومتِ پاکستان نے حسن سدپارہ کو 2008ء میں تمغۂ حسن ِ کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔ حسن سدپارہ نے 1999ء میں قاتل پہاڑ کے نام سے پہچانے جانے والے نانگا پربت، 2004ء میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو، 2006ء میں گیشا برم ون اور گیشا برم ٹو جبکہ 2007ء میں براڈ پیک کو سر کیا۔ براڈ پیک سر کرنے کے بعد مئی 2011ء میں حسن ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر یہ پہاڑ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی بنے۔

                         

وحدت نیوز (اسلام آباد)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرمرکزی رہنما اور سینیٹر حاجی عدیل خان کی اچانک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی ودیگر نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی عدیل خان کے انتقال سے پاکستان کی مثبت اورتعمیری سیاست میں بڑا خلاپیدا ہوا ہے، حاجی صاحب ملنسار، مدبر اور منجھے ہوئے سیاست دان ہو نے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے مسائل کیلئے ہمہ وقت دلگیر دکھائی دیتے تھے، مرحوم مسئلہ فلسطین ، مسئلہ کشمیراور مسئلہ یمن سمیت دیگر پر واضح اور ٹھوس موقف رکھتے تھے، اسی لئے پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن بھی تھے، ایم ڈبلیوایم رہنمائوں نے مرحوم حاجی عدیل خان کے انتقال پر عوامی نیشنل پاکستان کے قائدین اور کارکنان سمیت پسماندگان سے دلی تعزیت او ر ہمدردی کااظہار کیا ہے ، جبکہ مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

Page 9 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree