وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید آغا علی رضوی نے آنریری بریگیڈیئر راجہ شاہ خان کی رحلت پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جنگ آزادی کے ہیرو شاہ خان کی رحلت پر غمزدہ خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالٰی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عنایت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی قومی و ملی خدمات لائق تحسین ہیں اور انہی قائدین کی محنتوں اور قربانیوں کے نتیجے میں آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمارے قومی ہیروز نے جس طرح اپنی جان و مال کی پروا کئے بغیر ڈوگرہ راج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا، بے سروسامانی کے عالم میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور 72 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ دشمن کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا۔ آنریری بریگیڈئیر راجہ شاہ خان مرحوم نے جنگ آزادی گلگت کے دوران جس طریقے سے دشمن کی چالوں کو ناکام بناتے ہوئے سکاؤٹس کی قیادت کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ ایک انتہائی راز دار، جفاکش اور اس سرزمین کے وفادار سپوت تھے۔ مرحوم نہ صرف گلگت بلتستان کے ہیرو تھے بلکہ مملکت خداداد پاکستان کیلئے ایک قیمتی سرمایہ تھے، ان کی رحلت سے پوری قوم غمزدہ ہے اور خدا کے حضور دعا گو ہیں کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔ دکھ کے اس موقع پر ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پانے ہیروز کے کارناموں کو زندہ رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے اور رہتی دینا تک ان کا نام زندہ رہے گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہمشیرہ کے انتقال پر انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماوں سمیت ملک اور بیرون ملک مقیم تنظیمی ذمہ داران اور ہمدردوں نے اظہار تعزیت کیااور ملک بھر کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تعزیتی اجلاس و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ امین شہیدی،سید ناصر شیرازی،علامہ مبارک موسوی،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ سید علی رضوی،علامہ تصور جوادی،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ باقر زیدی،علامہ ہاشم موسوی،علامہ محمد اقبال بہشتی،علامہ اعجاز حسین بہشتی،سید اسد عباس نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے جنازے میں شرکت کی،اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا،مرکزی ترجمان کے مطابق مرحومہ کی رسم قل 12نومبر بروز ہفتہ ان کے آبائی گاوُں شکریال میں ادا ہوگی۔

وحدت نیوز(ملتان) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی کے سرپرست علامہ سید محمد تقی نقوی کے جواں سالہ فرزند مولانا سید جعفرعباس نقوی طویل علالت کے بعد نشترہسپتال ملتان میں انتقال کرگئے، مرحوم جو کہ ایک روحانی طالبعلم تھے اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ علامہ سید محمد تقی نقوی کے فرزند کی خبر کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعزیتی بیانات اور اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔علامہ تقی شاہ نقوی کے  جواں سال فرزند کے انتقال پر ایک مشترکہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی ، جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ودیگر رہنمائوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، رہنمائوں نے اس عظیم رنج وغم کے موقع پر پسماندگان کےلئے صبرجمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل 25 اکتوبر بروز منگل کو صبح 9 بجے سورج میانی ملتان میں علامہ ساجد علی نقوی کی زیراقتداء ادا کردی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی ، علامہ قاضی نادر علوی سمیت شہریوں اور مختلف مکتب ہائے فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(ملتان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علامہ اقتدار نقوی کے بھائی اور نانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی، بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کے چچا کے انتقال پر اُن سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری خالد جاوید وڑائچ نے بھی علامہ اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما، ممتازعالم دین اور ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی علامہ سید اقتدار حسین نقوی کے جواں سالہ بھائی سید وقارحیدرنقوی اور نانی انتقال کرگئیں، ایک گھر سے دو جنازے اُٹھنے پر کہرام برپا ہوگیا، نمازجنازہ جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں الگ الگ ادا کیا گیا،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی اور دیگر قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں علامہ اقتدار حسین نقوی اور ان کے اہل خانہ سے مرحومین کے انتقال اور اس عظیم نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومنین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحومین کی نماز جنازہ علامہ محمد سلیم محمدی اور علامہ سید سلطان احمد نقوی کی اقتداء میں اد اکی گئی، نمازجنازہ میں علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا وسیم جعفری، مولانا تقی گردیزی، ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالجبار، ممبر امن کمیٹی قاضی غضنفر حسین اعوان، شیعہ علماء کونسل کے رہنما سید محمد شاہ، سید مصورنقوی، ابوعبداللہ شوکت زیدی، سید اقبال مہدی زیدی، یافث نوید ہاشمی، سلیم عباس صدیقی،سید اشتیاق عابدی،سید قمر عباس زیدی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مرحومین کی قل خوانی 12 اگست بروز جمعتہ المبارک امام بارگاہ لاری اڈہ شورکوٹ ضلع جھنگ میں ہوگی۔

Page 10 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree