وحدت نیوز (مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ضلع مظفرگڑھ کے سابقہ سیکرٹری جنرل مولانا زکریا عباس ترابی ہارٹ اٹیک کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا زکریا عباس ایک اچھے مقرر ، مخلص اور درددل رکھنے والی شخصیت تھے۔ مولانا زکریا عباس ترابی کا آبائی علاقہ جھنگ بتایا جاتا ہے۔ مرحوم نے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے قومی اور ملی خدمات انجام دیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما ، سینئرسیاستدان مخدوم امین فہیم کے انتقال پر دلی رنج وغم وافسوس کا اظہار کیا ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم ذیرک ومدبر،شیریں سخن، سیاست تھے، آمرانہ نظام حکومت کےخلاف آہنی دیوارتسلیم کیئے جاتے تھے،ضیائی دورآمریت میں جمہوریت کی بحالی کے لئے سعوبتیں برداشت کیں ، ان کے انتقال سے پوری پاکستان کی سیاسی برداری ایک عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی ہے جس کا خلہ مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔خدا مرحوم کے درجات کو بلنداور پسماندگان کو صبرجمیل عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے قم المقدس ایران میں مرحوم آیت اللہ الشیخ حسین سیبویہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی۔ مجلس ترحیم کا پروگرام مسجد امام رضا علیہ السلام میں ہوا۔ جس میں علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم آیت اللہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کی معروف علمی شخصیت تھے، ان کی وفات پر حوزہائے علمیہ نجف و قم کے مراجع عظام نے تعزیتی بیان جاری کئے جن میں سرفہرست آیت اللہ العظمٰی السید علی سیستانی اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے اپنے عزیز دوست اور دفتر رہبر معظم شام کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ مہدی سیبویہ کو انکے والد بزرگوار آیت اللہ شیخ حیسن سیبویہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ ناصر عباس النجفی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ارشد علی خان النجفی الجعفری اور دیگر اراکین مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف نےنامور عالم دین اور خادم مذہب اھل بیت علیھم السلام حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید کرامت حسین نجفی کی وفات حسرت یاس پر گہرے دکھ اور غم و حزن کا أظھارکیا ہے.علامہ نجفی صاحب کی تمام زندگی علوم آل محمد علیھم السلام کے وقف تھی.انھوں نے کماحقہ دین مبین کی خدمت کی.اپنوں اور غیروں کی دی گئی تکالیف کو برداشت کیااور اپنے مبنہ اور منھج پر کار بند رہ کر کامیاب زندگی گزاری.ان کی علمی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں.دسیوں طلاب کرام جنھوں نے علامہ صاحب سے کسب فیض حاصل کیا ہے. آج حوزات علمیہ میں ان کے طلاب کی تعداد ہے.جو تحصیل علوم آل محمد علیھم السلام میں مشغول ہیں.جامعہ مصطفی جیسی عظیم علمی درس گاہ ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے.الله تعالی سے دعا ہے کہ پرودگار ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائےاور انھیں شفاعت محمد و اھل بیت محمد علیھم السلام نصیب فرمائے.الله رب العزت اس کے پسماندگان کو صبر و سلوان عطا فرمائے.

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف قانون دان،شاعر مشرق اور دو قومی نظریئے کے خالق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون و انصاف کی پاسداری کے لیے مرحوم کی گراں قدر خدمات لائق تحسین ہیں۔مرحوم نے نہ صرف قانون دان کی حیثیت سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا بلکہ تحریر و تحقیق کے حوالے سے بھی آپ ایک معتبر نام تھے۔آپ کی تصانیف علم کے متلاشی افراد کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔آپ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پُر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور شوکت خانم میں زیرعلاج تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ 5 اکتوبر 1924ء کو پیدا ہونے والے جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی اور فلاسفی میں ایم اے کا امتحان اعزازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1954ء میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور 1956ء میں بار ایٹ لاء ہوئے۔ 1961ء میں امریکی حکومت کی دعوت پر وہاں کی اعلٰی ترین درس گاہوں میں ’’اقوام متحدہ کا مستقبل‘‘ پر لیکچر دیئے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری روابط علامہ علی انور جعفری کی والدہ محترمہ نسیم زہرہ بنت علی اعظم رضائے الہی ٰسے انتقال کرگئیں، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی ، کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر رضا نقوی ، علامہ مبشرحسین ، کراچی کے تمام ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان اور ملک بھر سے تنظیمی ذمہ داران نے مرحومہ کے پسماندگان خصوصاًعلامہ علی انور جعفری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے،جبکہ مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی زیر اقتداء اداکی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، آغا نقی ہاشمی،علامہ صادق رضا تقوی اور صوبائی، ڈویژنل ، ضلعی رہنماؤں سیاسی ومذہبی شخصیات اور کارکنان سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپرد لحد کیا گیا۔

Page 13 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree