وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شیعہ علماء کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی سے ملاقات اور اُن کے دادا علامہ سید طالب حسین گردیزی کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے کی، جبکہ وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے اس موقع پر علامہ سید طالب حسین گردیزی کی ملی اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ’’ ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے‘‘،علامہ صاحب نے پوری زندگی ترویج مذہب آل محمد میں بسر کی ، مرحوم ایک مخلص، محب وطن اور فرض شناس عالم دین تھے، اس موقع پر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ذاکر اہلبیت سید مقبول حسین نقوی کی وفات ملت جعفریہ کا بڑا نقصان ہے، مرحوم ملنسار و خوش اخلاق تھے، ساری زندگی مدح اہلبیت و عزاداری سیدالشہدا ؑ کے لیئے وقف کی، مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ تصور حسین نقوی الجوادی،سید تصور عباس موسوی، خالد محمود عباسی،مولانا حمید نقوی، مولانا طالب ہمدانی، عابد علی قریشی، حسین سبزواری، عمران حیدر، انصر نقوی، پیر حسن نقوی، عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا مرحوم کی عزاداری سید الشہدا کے لیئے بے پناہ خدمات ہیں ، مرحوم نے اتحاد بین المسلمین کے لیئے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی،ہم پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، مرحوم کی بلندی درجات و پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعا گو ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے معروف عالم دین اور خطیب مسجد باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، عالم کربلائی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ، خطیب جامع مسجد و امام بارگاہ باب العلم کراچی ، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون ، ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت ۔ مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعاکی۔

وحدت نیوز (کراچی) معروف عالم دین اور خطیب مسجد باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی اہلیہ محترمہ صالحٰہ تقوی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی مرحومہ طویل عرصے سے کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلاتھیں ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ مختار امامی ، حسن ہاشمی،علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہنماوں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی خدمت میں تعزیت کا اظہار کیا ہےاور ساتھ ہی پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات گلگت بلتستان غلام عباس ، سیکریٹری سیاسیات بلتستان ڈویژن محمد علی اور ہنزہ نگر حلقہ 5 میں مرحوم کو شکست دینے والے ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی نے پاکستان تحریک انصاف گلگت کے سنیئر رہنما، سابق ممبر جی بی اسمبلی  و نامور سیاستدان مرزا حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار علاقے کی ہر دلعزیز شخصیات میں ہوتا تھا ۔وہ اپنے ملنساری کے سبب عوامی حلقوں میں بے حد مقبول تھے۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین اور پاکستان تحریک انصاف سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Page 14 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree