وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو انسانی حقوق کا نام لیکر جن کی زبانیں خشک ہو جاتی ہیں ، انہیں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کا بہت لہو نظر کیوں نہیں آتا۔ مسلسل کرفیو ، جلاؤ گھیراؤ، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پائمالی، خون آشام شب و روز مقبوضہ وادی کا معمول بن چکا ہے۔ جہاں زندگی محدود ہو چکی ہے ،شدید غذائی قلت اور میڈیکل ایمرجینسی ہے۔ان خیالات کا اظہاعلامہ تصور جوادی نے ریاستی دفتر میںخصوصی نشست سے گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ آئے روز دسیوں بے گناہ کشمیری جوان بھارتی وحشی فوجیوں کی بے رحم گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں ، عالمی اداروں کی خاموشی آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ کشمیری عوام پوری دنیا کے انصاف پسندوں خاص طور پر مسلم اقوام سے سوال کرتے ہیں کہ آخر کشمیریوں کی حمایت میں اسلامی بلاک کیوں تشکیل نہیں دیا جاتا ، کب تک مظلومیت کی زندگی گزارنے پر مجبور رہیں گے ، کیا صرف اس لیے کہ کشمیر میں تیل کے کنویں نہیں ہیں ۔ اس لیے مسلم حکمرانوں کی توجہ کشمیریوں کی مظلومیت پر نہیں آ رہی ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک حمایت مظلومین کشمیر اپنے عروج پر ہے ، الحمدلللہ پوری دنیا میں اس کا پیغام پہنچ رہا ہے ۔ بڑی تعداد  میں لوگوںنے اس تحریک کو سراہاہتے ہوئے مظلوموں کی آواز قرار دیا ہے ۔ تحریک کا مقصد ہی بھارت کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنے اقدامات دنیا کے سامنے لانا مقصود ہے۔

وحدت نیوز (قم) ہمارا کشمیر کے ساتھ ایمانی اور دینی رشتہ ہے۔ تمام پاکستانی بلاتفریق مذہب و مسلک کشمیر کی آزادی کے لئے متفق و متحد ہیں۔ ہماری کشمیر کے ساتھ محبت اور عقیدت غیر مشروط ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے مسئول ڈاکٹرعلامہ شفقت شیرازی نے گذشتہ روز آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے طلاب کے ساتھ قم المقدس ایران میں ایک نشست میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان دنیا بھر کے مظلوموں خصوصاً کشمیر، فلسطین، نائجیریا، بحرین اور شام کے مظلوم مسلمانوں، انسانوں کی آزادی و دفاع کے لئے آواز اٹھانا اور سیاسی و اخلاقی مدد کرنا اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین پر واضح کیا کہ پاکستان میں قطعاً شیعہ اور سنی جنگ نہیں ہو رہی بلکہ امریکہ اور سعودی عرب کے پالتو مٹھی بھر دہشت گرد بے گناہ  لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے شیعہ اور سنی سب متحد ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے جاری احتجاج اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال  کی حمایت اہل سنت والجماعت کی تمام نمائندہ تنظیموں اور شخصیات نے کی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ استعماری میڈیا کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور اس حقیقت کو سمجھیں کہ پاکستان میں دہشت گردی شیعہ سنی جنگ نہیں ہے بلکہ پاکستانی مسلمانوں کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے ایک مخصوص ٹولے کی لڑائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سارے مسلمان اس مخصوص ٹولے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے سوال و جواب کے دوران کہا کہ یہ کشمیر کے خواص کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کا درست تجزیہ و تحلیل کرکے کشمیریوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کریں۔ انہوں نے  کشمیر میں افسپا، ٹاڈا اور نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیر میں نافذ کئے جانے والے بدترین ظالمانہ قوانین کو فوری طور پر ختم کروایا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) کشمیری عوام پر توڑے جانے والے بھارتی مظالم انسانی تاریخ کا سیاہ باب ہیں ،برصغیر پاک و ہندکی تقسیم سے آج تک کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ، پینسٹھ سالہ تاریخِ کشمیر انسانی حقوق کی پامالی سے بھری پڑی ہے، مظلوم کشمیری عوام کی حمایت پاکستانی عوام و حکمرانوں کی آئینی ، اخلاقی اور شرعی ذمہ داری ہے ، حکومتِ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر دوگردانی سے باز رہے، کشمیری بھائیوں، بہنوں ، بزرگوں اور جوانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز بلند کر نا اسی طرح واجب ہے جیسے مظلوم فلسطینی بھائیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں نے بھی کشمیری عوام کے جائزحقوق کی فراہمی میں کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی، شہدائے کشمیر سے تجدیدعہد کے لئے ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقاریب، فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کیئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔



ان کا کہنا تھا کہ کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا ظہارکر نا تمام ملت پاکستان کا اخلاقی فریضہ ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، پاکستانی غیور عوام اپنی شہ رگ پر بھارتی حملے برداشت نہیں کر سکتی ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں اگر کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق دے دیئے جاتے تو انسانی حقوق کی پامالی کے دل خراش واقعات رونما نہ ہو تے ،کشمیری خواتین کے ساتھ بھارتی افواج نے وہ درندگی کی دردناک مثالیں قائم کی ہیں جنہیں سن کر دل دہل جا تا ہے، بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا تا رہا ، جوانوں کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانا اور انہیں ازیتیں دے کر شہید کر دینا تو بھارتی افواج کے نذدیک کوئی معنی نہیں رکھتا، کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔



انہوں نے کشمیر کاز پر پاکستانی حکومت کی عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومتِ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر دوگردانی سے باز رہے ، کشمیر کاز پر سابقہ حکومتیں نے واضح اور دوٹوک موقف اپنائے رکھالیکن نواز لیگ نے کشمیر کاز پر خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی ، نواز حکومت نے بھارتی حکام سے مسلسل ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر پر کوئی ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا، اس حکومتی بے حسی پر پاکستان کے غیور عوام کے دل مجروح ہو ئے ۔

شام میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں بان کی مونوحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) تہران میں شام کے بحران کو پر امن اور سیاسی طور پر حل کرنے کے لئے ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم گذشتہ تین سال سے شام میں ٹریجڈی کا شکار ہیں، اور اس قسم کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور شام کے عام شہری سب سے زیادہ اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یو این او کے سیکرٹری جنرل کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ آج شام کے شہریوں میں سے ہر تیسرا شخص انسان دوستانہ مدد کا ضرورت مند ہے، ہزاروں مدارس اور ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ شام میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، وہاں پر بڑی تعداد میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس نے ہم سب کو صدمہ سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شدت پسند شام کے تنازعے کو بہانہ بنا کر پورے خطے کے استحکام کو خراب کرنا چاہتے ہیں، آج جو کچھ شام میں ہو رہا ہے، اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیگا، شام میں جاری بحران کی وجہ سے ڈیڑھ ملین افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree