وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر سہیل اکبر شیرازی نے شہداء چھلگری کے ورثاء سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ چھلگری کو ایک سال ہونے کو ہے ورثاء کا انصاف ودادرسی کے لئے بار بارارباب حکومت کے دروازوں  پر حاضرہونا لیکن افسوس ہے کہ ابھی تک وہاں سے خاطر خواہ جواب نہیں  ملا یہاں تک  کہ شدید زخمیوں کا خاطر خواہ علاج بھی نہیں کروایا گیا ہے،وزیر داخلہ بلوچستان کی جانب سے کئے گئے وعدوں پرعمل درآ مد نہیں ہوا اور واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے حکومتی اداروں کی مسلسل خاموشی ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے اگر حکومت نے اس مسلہ پر توجہ نہیں دی تو بھرپور انداز میں احتجاج کیا جاے گا درایں اثناء برادر پرویز چھلگری کوسٹی چھلگری کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ،عنقریب بلوچستان میں تنظیم سازی کا عمل شروع ہوگا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) وارثان شہداء کمیٹی اور زخمیوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ روڈ پر احتجاج کر کے علامتی دھرنا دیا گیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 6ماہ گذر گئے مگر آج تک متاثرین سے کئے گئے حکومتی وعدے پورے نہیں ہوئے۔ زخمیوں کو مکمل چیک دیئے گئے نہ ہی ان کا مکمل علاج کرایہ گیا ۔جیکب آباد اور شکارپور سمیت سندہ بھر میں دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کیا جائے ۔وزیراعلیٰ سندہ ،وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر جلد عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کاعلاج نہیں ہو رہا وہ کراچی میں دھکے کھا رہے ہیں جبکہ زخمیوں کو چیکس بھی نہیں د ئیے جا رہے۔

اس موقعہ پر دھرنے سے شہداء کمیٹی کے رہنماء سید غلام شبیر نقوی،نثار احمد ابڑو،سید فضل عباس شاہ و دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقعہ پر سانحے کے زخمیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کا مکمل علاج کرایہ جائے اور وارثان شہداء کو انصاف دیتے ہوئے بقیہ دہشت گرد گرفتار کیے جائیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شھید محمد شریف جتوئی کا کیس سابقہ SPسمیت ذمہ داراہلکارروں کے خلاف درج کیا جائے اور وزیر اعلیٰ نے جس انکوائری کمیٹی کا وعدہ کیا تھا وہ اپنی رپورٹ جلد پیش کرے۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ کمشنرنصیر آباد ڈویژن احمد عزیز تارڑسے ملاقات کی۔ ملاقات میں سانحہ چھلگری آٹھ محرم خود کش حملے سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار ماہ گذر جانے کے باوجود دھشت گردوں کی عدم گرفتاری ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ وارثان شہداء آج بھی مجرموں کی گرفتاری کے لئے حکمرانوں سے انصاف کی امیدف لئے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردی کے مراکز اور سہولت کار موجود ہیں جن کے خلاف بھرپورآپریشن کی ضرورت ہے۔ بلوچستان اور سندہ میں دھشت گردی کے لئے مستونگ کے دھشت گرد آتے ہیں۔ مستونگ دھشت گردی کا گڑہ بن چکا ہے، پاک فوج مستونگ میں دھشت گردی کے مراکز کے خلاف آپریشن کرے۔

اس موقع پر کمشنر رفیق احمد تارڑ نے کہا کہ دھشت گرد عوام اور ملک کے دشمن ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔ ہم دھشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور اس سلسلے میں بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے صوبائی حکومت کو باضابطہ طور پر مراسلہ ارسال کیا ہے، جبکہ یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کے سلسلے میں پیش رفت کی جائے۔

وحدت نیوز(چھلگری) وارثان شہداء کمیٹی چھلگری کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ اکبر حسین زاہدی اور وارثان شہداء کر رہے تھے۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء ، شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مین شاہراہ پہنچے اور دھرنا دیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار مہینے گذر گئے مگر متاثرین چھلگری کے قاتل گرفتار نہیں کئے گئے ، نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں دھشت گردوں کے سہولت کار اور تربیتی مراکز موجود ہیں ، جن کے خلاف بھر پور آپریشن کی ضرورت ہے ۔ کالعدم دھشتگرد جماعت کے سرغنہ مولوی رمضان مینگل کی گرفتاری مثبت اقدام ہے۔ دھشتگردی میں ملوث بقیہ کرداروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے مل کر وارثان شھداء کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جو کہ ایک اچھی مثال ہے۔ ۲۰ فروری کو چھلگری میں مزار شھداء پر حاضر ہو کر ایم ڈبلیو ایم کے کارکن شھدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

در ایں اثناء وارثان شہداء چھلگری کا اہم اجلاس، شہداء کمیٹی کے چیئرمین ، اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ۲۱ فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں عظمت شھداء کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

وحدت نیوز (ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ چھلگری کے متاثرین اور وارثان شہداء و زخمیوں کے ہمراہ ڈیرہ مراد جمالی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ چھلگری کو تین ماہ کا طویل عرصہ گذر گیا مگر آج بھی وارثان شہداء انصاف کے منتظر ہیں ۔نصیر آباڈویژن سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور سہولت کار موجود ہیں جن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی۔سانحہ کے زخمیوں کے لیے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم نہیں دی گئی جبکہ یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کا کام بھی شروع نہیں ہوا ۔نیشنل ایکشن پلان کے با وجود بلوچستان میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سر گر میاں ،بیانات سوالیہ نشان ہیں؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء کو اس سانحے اور کیس سے متعلق پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا جارہا جبکہ ڈپٹی کمشنر بولان نے ابھی تک متا ثرہ امامبارگاہ اور مسجد کی سیکیورٹی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو وارثان شہداء احتجاجی تحریک چلائیں گے اور شہداء کے معصوم بچے وارثان شہداء علماء کرام اور اکابرین کے ہمراہ اس نا انصافی کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔

اس موقع پر شہداء کے وارث مختیار علی چھلگری ،مولانا برکت علی چھلگری،سید ظفر عباس شمسی،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا تجمل عباس جعفری و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا گوجرانوالہ کا دورہ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع گوجرانوالہ کی کابینہ کے اجلا س میں شرکت ۔اجلاس سے خطاب۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے صوبے کے خزانے کو خالی کر دیا ہے ن لیگ کی حکومت اور ان کی پالیسیاں غریبوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران خود کو ئی کام کرنے کو تیار نہیں ۔ڈاکٹرز،واپڈا،ایپکا،لیڈی ہیلتھ ورکرز،نابینا افراد،اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت ہر کسی کو سڑکوں پر آکر اپنا ،،حق لینا پڑتا ہے ۔

Page 4 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree