وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کا لاہور پریس کلب کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ میں علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ،پریس کانفرنس میں علامہ حسن ہمدانی،علامہ وقارالحسنین نقوی،علامہ ناصر مہدی ،علامہ غلام عباس اور علامہ مظہر حسین بھی شریک تھے ، علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کر سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر ملک کے 70سے زائد شاہراہوں پرگلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان کوئٹہ تک کامیاب علامتی دھرنے دیے جو  رات گئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے ملک بھر میں کہیں بھی کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم مکمل طور پر پرامن رہے،ہمارے اس پرامن جدو جہد کو متاثر کرنے کے لئے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار پنجاب حکومت کے متعصب وزیر کا بھانجا ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے ہمارے پرامن اور نہتے کارکنوں کیخلاف بلا جواز ایف آئی آر پولیس کی مدعی میں درج کر کے ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا اور اکثریت اب بھی لاپتہ ہے اوکاڑہ پولیس نے قصور میں ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا خواتین کے ساتھ دست دارزی کی اور گھروں سے موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی سامان ساتھ لے گئی،ہم اس بربریت کو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے،وہ ڈی پی او اکاڑہ جس نے دہشت گردوں کو پناہ دے کر اوکاڑہ میں روپوش رکھا جو حساس اداروں کی نشاندہی پر پکڑے اور مارے گئے آج یہ پرامن لوگوں کو حراساں کرنے میں مصروف ہے،ہم ڈی پی او اوکاڑہ کیخلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے اور اس کے اس گٹھیا عمل کیخلاف ملک بھر میں احتجاج بھی جاری رکھیں گے،ڈی پی اوکاڑہ نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی ، ڈی پی او رانا فیصل رانا ثنااللہ کا بھانجا بھی ہے ،اس کے اس انتقامی کاروائی کے پیچھے چھپے کرداروں سے بھی ہم بخوبی واقف ہیں،ہم وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  فوری طور پر اس قبیح عمل کا نوٹس لیں اور اس پولیس گردی میں ملوث ڈی پی او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو برطرف کرکے تحقیقات شروع کرے ،ہمارا مطالبہ ہے اگر یہ ایف آئی آر حکومت خارج نہیں کراتی تو بروز پیر 25 جولائی کو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے کارکنوں کی رہائی تک کے لئے دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات پر عملدرآمد تک جاری رہیگا ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں،کہ اوکاڑہ ڈی پی او کی اس بربریت کیخلاف آواز اُٹھائے۔

وحدت نیوز(اکاڑہ) عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سالار وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ نسل کشی کے خلاف تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئیے ضلع اوکاڑہ میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت عمائدین ملت کے اعزاز میں افطار ڈنر سے مرکزی سیکریٹری  یوتھ مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے خطاب کیا پروگرام میں صوبائی رابطہ سیکریٹری رائے ناصر علی نے  بھی شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل صابر حسین چھچھر نے کی ، شرکاء نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل اظہار کا اظہار کیااور عید کے بعد احتجاجی تحریک میں بھر پور شمولیت کے عزم کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے ضلع اوکاڑہ کا تین روزہ تنظیمی دورہ کیا، اوکاڑہ پہنچنے پرایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل انوار الحق نے کارکنان اور علاقہ عوام کی بڑی تعدادکے ہمراہ انکا استقبال کیا،بعدازاں  مختلف پروگراموں میں شرکت، وکلاء بار اور مجالس عزا سے خطاب اور ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی ادارے خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام بننے والی مسجد کا معائنہ، تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ دورےپر اوکاڑہ پہنچے، جہاں اُنہوں نے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، علامہ ناصر عباس جعفری نے معاشرے میں وکلاء کے کردار اور عدالتی نظام کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیے،بعد از خطاب بار ایسوسی ایشن کی جانب سے علامہ ناصرعباس جعفری کے اعزازمیں عصرانہ بھی دیا گیا ۔ بعدازاں اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے محلہ حیدرآباد میں علاقے کی ماتمی سنگتوں اور بانیان مجالس کی نشست میں شرکت اور خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیپال پورہ کے نواحی گاوں چک 19D ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام بنائی جانے والی مسجد میں نمازیوں سے خطاب کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہاکی مناسبت سے اوکاڑہ میں منعقدہ مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت اور طرز زندگی پر عمل امت مسلمہ کو تفرقہ بازی سے نجات دلا سکتا ہے۔ استکبارکے عزائم خاک میں ملانے کے لیے عزم استقامت کااسی گھرانے سے ملتا ہے۔جب تک تعلیمات اہلیبت علیہم السلام کا حقیقی درک اور مفہوم سے آشنائی نہیں ہوتی تب تک امت مسلمہ اسی طرح منتشر اور دست و گریبان رہے گی۔حق فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شناخت حاصل کر کے ذلت و اضطراب کی زندگی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کو اسلامی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔اخلاقی تنزلی پوری قوت سے سر اٹھا رہی ہے۔اسلامی تہذیب و تمدن کو دانستہ فراموش کیا جا رہا ہے ۔جس کا بنیادی سبب اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔معاشرے کی تربیت کے لیے مستورات کو اپنی ذمہ داریاں اورکردار ادا کرنا ہو گا۔جناب سیدہ کی پوری زندگی خواتین کے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔بیٹی، بیوی اور ماں ہر حیثیت سے خاتون جنت ؑ کے طرز عمل سے رہنمائی لی جائے۔اگر ماں فاطمہ زہراؑ ہوں تو بیٹے حسن ؑ و حسینؑ ہوتے ہیں۔یزید جیسے جابر و فاسق حکمران سے حق کی خاطر نبرد آزما ہونے کا درس امام عالی مقام علیہ السلام نے نبی زادی کی آغوش سے حاصل کیا۔ دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے بصورت دیگر ہم حسینی ہونے کے دعوے دار تو ہو سکتے ہیں لیکن حق دار نہیں۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ) بانی انقلاب امام خمینی کے فرمان پر ملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام چھ مقامات پر یوم القدس اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سٹی میں امام بارگاہ ایوان حسین ؑ سے بعد از نماز جمہ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سید انوار زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید سجاد رضا زیدی اورمولانا عون عباس نقوی نے کی ریلی میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر سید حسن رضا شیرازی اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی احتجاجی ریلی چرچ روڑ سے ہوتی ہوئی پریس کلب اوکاڑہ پہنچی تو جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل اور مولانا عون عباس نقوی نے خطاب کیا ۔



دیپال پورسے احتجاجی جلوس امام بارگاہ سجادیہ سے نکالا گیاجس کی قیادت سید منیب الحسن ایڈووکیٹ ضلعی سیکرٹری شعبہ جواناں ،مولانا علی حسین جتوئی اور مولانا غلام حسن طاہری نے احتجاجی جلوس صدر بازار دیپال پور سے ہوتا ہوا مدینہ چوک پہنچا جہاں پر مولانا علی حسین جتوئی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت ہیں ۔


حجرہ شاہ مقیم میں امام بارگاہ دربار حسین سے ایک احتجاجی جلوس نکا لا گیا جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری طبلیغات مولانا احمد نواز بلتستانی اور حجرہ یونٹ کے سیکرٹری جنرل سید فرخ عباس کاظمی نے کی احتجاجی جلوس مین بازار حجرہ پہنچ کر احتتام پزیر ہوگیا ۔



شیر گڑھ سے مرکزی جامعہ مسجد جعفریہ سے ایک احتجاجی جلوس زیر قیادت مولانا اقبال حسین شاہ نقوی ضلعی سیکرٹری تربیت مولانا بابر حسین جعفری اور ضلعی سیکرٹری روابط صادق حسین غفاری نے کی جلوس مین بازار شیر گڑھ سے ہوتا ہوا کرنل چوک پہنچ کر احتتام پزیر ہوگیا ۔



قصبہ چوچک سے ایک احتجاجی جلوس جامعہ مسجد جعفریہ چوچک سے برآمد ہوا جس کی قیادت چوچک یونٹ کے سیکرٹری جنرل سید علی عمران نقوی نے احتجاجی جلوس مین بازار سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچ کر احتتا م پزیر ہو گیا ۔



قصبہ گوگیرہ امام بارگاہ گوگیرہ سے ایک احتجاجی جلوس زیر قیادت زوالفقار حسین بادشاہ ضلعی سیکرٹری شماریات اور مولانا زوار حسین قی نے کی احتجاجی جلوس ساہیوال موڑ سے ہوتا ہوا تھانہ گوگیرہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا احتجاجی جلوسوں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کی وحدت پر زور دیا مقررین نے فلسطین میں اسرائیل کی ظلم اور بر بریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاجاً امریکہ سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree