وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کی جانب سے سانحہ پاراچنار کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے باوجود دہشت گردوں کے سامنے حکومت بے بس اور لاچار ہے۔ صرف لفظی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کا ہونا کافی نہیں بلکہ عملی طور پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قلع قلمع کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکامی نے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ دراصل یہ حکمرانوں کی خیانت کاری کا نتیجہ ہے۔ مفاد پرست اور عوامی امور سے لاپرواہ، کرپٹ گروہ ملک کو لوٹ کر بیرون ممالک اربوں ڈالر کے جائیداد بنانے کیلئے حکمران بن کر جھوٹے دعوئے کرنے والے ہیں۔ آرمی چیف اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان کو خبردار کیا گیا کہ وہ عوامی امور میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصلحت کاشکار نہ ہوں۔ پاراچنار میں نہتے شہریوں پر ایف سی کی طرف سے فائرنگ نے ثابت کردیا کہ ان میں بھی ایسے عناصر شامل ہیں جو تکفیری دہشت گردوں کے ایماء پر کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف کو چاہئے کہ ان ذمہ داران کو عوام میں بے نقاب کریں اور انکو ایسی کڑی سزا دلائی جائے کہ پھر کوئی کالی بھیڑ عوام میں سکیورٹی اداروں کے بارے میں مایوسی پھیلانے والی حرکات کا سوچ بھی نہ سکیں۔

احتجاجی جلسے سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی سمیت ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری، آئی ایس او بلتستان کے صدر سید اطہر موسوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع اسکردو کے سربراہ مولانا فدا علی ذیشان، مولانا ذوالفقار عزیزی، تحصیل گمبہ کے سیکرٹری جنرل مولانا علی محمد کریمی، سینئر رہنما مولانا فدا علی عابدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

احتجاجی جلسے میں قرارداد پیش کی گئی جن میں پاراچنار میں دہشت گردی کے واقعے اور ایف سی کی طرف سے فائرنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور سی پیک میں برابر کا حصہ دینے کا مطالبہ کیا گیا اور جنرل راحیل شریف کو متنازعہ فرقہ وارانہ اتحادی فورس کی سربراہی سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کئی دنوں تک اخبارات کی بندش پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکی آمرانہ ذہنیت کو ضیاءالحق سے تشبیہہ دی اور ایسے اقدام کو برداشت نہ کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے میں صحافیوں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ آپ عوام کی آواز بنیں، عوام آپ کے مسائل پر شانہ بشانہ ہونگے۔ ویمن ٹریفیکنگ ایشو میں ملوث اسمبلی ممبران کے حوالے سے مطالبہ کیا گیا کہ آزادانہ جے آئی ٹی تشکیل دیکر اسکی شفاف انکوائری کرائی جائے اور علاقے کو بدنام کرنیوالے کالے کرداروں کو عوام میں لایا جائے۔ اس سلسلے میں خبر دینے والے رپورٹر پر دہشت گردی ایکٹ لگا کر ہراساں کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ جی بی کے عوامی اراضی کو خالصہ سرکار قرار دیکر ہتھانے کے عمل کی بھی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت کو خبردار کیا گیا کہ عوام کو معاوضہ ادا کئے بغٖیر ایک انچ پر بھی قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پرامن شہریوں خصوصا شگر کے عالم دین شیخ فدا حسین عابدی اور آئی ایس او کے صدر کو شیڈول فور میں ڈالنے کو صوبائی حکومت کی تنگ نظری اور تعصب قراردے کر اسکی بھی شدید مذمت کی گئی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اور امامیہ اسٹودنٹس آگنائزیشن گلگت ڈویژن کے زیراہتمام پریس کلب گلگت میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس سے ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی، الیاس صدیقی، سحر عباس، شیخ علی حیدر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات ناکافی ہونے کی وجہ سے دہشتگرد ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگے ہیں، جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔ حکومت اور قانوں نافذ کرنے ولے اداروں کو دہشتگردوں اور امن پسندوں میں فرق کرنا ہوگا۔ جی بی سے راء کے ایجنٹوں کی گرفتاری اور دنیور جلسہ، غذر جماعت خانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن قوتیں خطے میں بھی ایک مرتبہ پھر خون خرابہ چاہتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے کئی افراد کو پولیس نے خطرناک قرار دیا اور بعد میں انہیں رہا بھی کر دیا۔ اگر یہ لوگ بے گناہ ہی تھے تو اخبارات میں انہیں خطر ناک اور دہشت گردی کے منصوبہ ساز ظاہر کیوں کیا گیا۔ حکومت، پاک آرمی سیمت قانوں نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کو شیعہ سنی تفریق ختم کرکے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس میں مقررین نے ملک بھر میں بلا تفریق دہشتگرد تنظیموں، کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ شاہراہ قرا قرم پر سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیر کاز کو نقصان پہچانے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش کے پچھے امریکہ، اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھ ہیں۔ حکومت ایک طرف دہشتگردی کے خاتمے کے سلسلے میں بلند بانگ دعوے کرتے نظر آر ہی ہے تو دوسری طرف حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور اور سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وحدت نیوز (لیّہ) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ سیہون شریف، لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور اور مظفرآباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح لیہ میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لیہ کے سیکرٹری جنرل محسن سواگ نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محسن سواگ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو جاگنے کے لئے مزید کتنے معصوم پاکستانیوں کے خون درکار ہیں، حکمران، افواج پاکستان اور عوام مل کر ان درندہ صفت تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرے، ان دہشتگردوں کی سرپرستی سی پیک کے دشمن ممالک کر رہے ہیں، ہمیں اپنی ماضی کی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے، پاکستان کے مستقبل کا سوچنا ہوگا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے دہشتگردی، طالبان اور داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی، رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیاں خوش آئند ہیں اسی طرح کی کاروائیاں جاری رہیں تو اس ناسور کا خاتمہ ممکن ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں، حکومت میں چھپے دہشتگردوں کو جب تک بے نقاب نہیں کیا جائے گا دہشتگردی، فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن نہیں، پاکستان میں دہشتگردوں کو پروان چڑھانے والے مدارس اور مولویوں کے خلاف کاروائی کی جائے، نیشنل ایکشن پلان کو اگر ذاتی اور سیاسی انتقال کی نذر نہ کیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ لاہور میں سینیئر پولیس افسران کی شہادت، مظفرآباد آزاد کشمیر میں علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ، پشاور، کوئٹہ، کراچی اور صوفی حضرت شہباز قلندر کی درگاہ پر حملہ سندھ اور وفاقی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ جب تک دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی نہیں کی جاتی اور ان کے ماسٹر مائنڈ چاہے وہ کہیں بھی ہیں اُنہیں سزا نہیں دی جاتی یہ واقعات ہوتے رہیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر سانحہ شکار، سانحہ سخی سرور، سانحہ عبداللہ شاہ غازی، سانحہ داتا دربار کے قاتلوں اور اُن کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو اتنا بڑا سانحہ رونما نہ ہوتا۔

وحدت نیوز (قُم المقدسہ) مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان سید سرفراز نقوی جو ان دنوں اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں انہوں نے  قم میں قائم  وحدت ہاؤس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مرکزی سیکر یٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور سیکریٹری جنرل شعبہ قُم علامہ گلزار جعفری سے ملاقات کی اس دوران اہم قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر سابق مرکزی صدر آئی ایس او یافث نوید ہاشمی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر پاراچنار میں بے گناہ شہریوں پر بدنام زمانہ دہشتگرد جماعت داعش کے حملے کے خلاف ملک بھر کی طرح سکردو میں بھی احتجاجی جلسہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور سکیورٹی صورتحال پر تحفظا ت کا اظہار کیا اور سانحہ پاراچنار کو سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا۔ یادگار شہدا ء اسکردو پر احتجاجی مظاہرین سے شیخ فدا علی ذیشان، علامہ شیخ کریمی، شیخ حسن، صدر آئی ایس او سید اطہر، سید الیاس موسوی اور دیگر مقررین نے سانحہ پاراچنا ر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کو ختم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے اور دہشتگرد نواز پالیسیوں کی وجہ سے آئے روز دہشتگردی کے واقعات پیش آرہے ہیں جس کی روک تھام کی بجائے لفظی مذمت کے ذریعے ہی معاملے کو ٹال رہی ہے۔ ایک طرف حکومت کالعدم دہشتگردجماعتوں کو ایوانوں میں جانے کا رستہ فراہم کرتی ہے اور دوسری طرف دہشتگردی کو ختم کرنے کے دعوے ہوتے ہیں۔ ملک میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کو جب تک قانون کے گرفت میں نہ لیا جائے دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی ۔

 مقررین نے کہا کہ پارا چنار میں پیش آنے والا یہ واقعہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ ایسے افسوسناک واقعات پیش آرہے ہیں لیکن حکومت ان کی سدباب کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پارا چنار واقعے نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دینے کے دعوں کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف جب تک آہنوں ہاتھوں سے نمٹا نہیں جاتا یہ عفریت ختم نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پاراچنار نیشنل ایکشن پلا ن کے سیاسی استعمال کا نتیجہ ہے۔ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا تا رہا جس کی وجہ سے دہشتگردی کی روک تھام نہیں ہو سکی۔ مقررین نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ نیشل ایکشن پلان کو اس کی روح کے ساتھ نافذ کیا جائے اور اس کا سیاسی استعمال ختم کیا جائے۔ ریاست دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والی حکومت سے باز پرس کی جائے اور ملک بھر میں امن کو قائم کرنے کے ٹھوس بsنیادوں پہ اقدامات کیا جائے۔

Page 10 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree