وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ ضلع ٹنڈو محمد خان کے تحت بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں گستاخ امام زمان (ع) ملعون ستار جمالی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئمہ معصومین (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس حوالے سے قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے کسی گستاخ کو ہمت نہ ہو۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کے سہ روزہ سالانہ کنونشن کے موقع پر دختر بانی آئی ایس اوشھید ڈاکٹر محمد علی نقوی ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی جو کہ آئی ایس او طالبات کی نظارتی کمیٹی کی رکن بھی ہیں، نے خصوصی شرکت کی ۔

تین روزہ سالانہ کنونشن میں شب شھداء کے موقع پر محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے ملک بھر سے آئی ہوئیں طالبات کے نمائندہ تنظیمی اجتماع سے خطاب بھی کیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی حفاظت اور پرچار کے لیے شھداۓ اسلام نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور دین مبین کی آبیاری اپنے لہو سے کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملت جعفریہ پاکستان کے شھداء پر فخر ہے جنھوں نے خط ولایت پر چلتے جام شہادت نوش کیا شھداء ہمارا افتخار ہیں اور ان کے راستے کو زندہ رکھتے ہوے اس پر چلنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شھید ان اہم شخصیات میں سے تھے جنھوں نے نوجوانان ملت پر بھرپور کام کیا ، ان کے نفوس کو زمانے کی آلودگیوں سے پاک کیا ان کی اخلاقی و روحانی تربیت کی اور باطل کے سامنے پرچم حق بلند کرنے کی جرات پیدا کی آپ نے جوانوں کو اپنے حقیقی دشمن کی پہچان کروائی اور نظریہ ولایت فقیہ سے روشناس کروایا۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد ملت کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ملت کے لئے آئی ایس او پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔اختلافات سے معاشرے میں نفرتیں پیدا ہوتی ہیں، اختلاف کو امام مہدیؑ کے ظہور سے پہلے ختم نہیں کیا جاسکتا لیکن دوریاں کم کرکے تعمیری سوچ کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے اتحاد ملت کے لئے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال میں چند ماہ بعد قائدین و علماء کرام ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرکے ملی و قومی مسائل کو زیر بحث لائیں۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،مرکزی سیکریٹری روابط برادر انصر مہدی،علامہ قاضی نیاز نقوی،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر قاسم شمسی، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدرعلامہ ناظرعباس تقوی، حافظ مولانا کاظم رضا،علامہ علی عباس نقوی،علامہ اسدرضا نقوی ،ثاقب اکبر اور برادر بزرگ علی رضا نقوی نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پر دعائے وحدت پڑھتے ہوئے علماء کرام نے ہاتھوں سے زنجیر بنا کر اتحاد کا عملی مظاہر ہ کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ہونیوالی وحدت کانفرنس میں شرکتوں کے حوالے سے دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی سے مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ قاسم شمسی نے علامہ عبدالخالق اسدی کو کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور، وحدت ملت اور ملی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھاکہ ’’وحدت کانفرنس‘‘ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں تمام مسالک کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے تمام باسیوں میں وحدت کو فروغ انتہائی ضروری ہے، جس کیلئے ایم ڈبلیو ایم کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں شعور کی بیداری میں آئی ایس او کے کردار کے معترف ہیں، آئی ایس او نے علماء کی سرپرستی میں اپنا کامیاب سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

 

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر آئی ایس او بلتستان کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے مودی کو جواب دینا ہے تو جی بی کو پاکستان کا حصہ بنا کر دیدے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری مظلوم عوام پر جاری بھارتی جارحیت کی اخلاقی طور پر مذمت کرتے ہیں اور کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے پر جی بی میں واویلا کا اخلاقی جواز نہیں رہتا کیونکہ یہاں یہ کام پچاس سال قبل ہو چکا ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان سے کشمیر کی صورتحال زیادہ بہتر ہے، تعلیم و ترقی میں کشمیر جی بی سے زیادہ آگے ہے۔ جی بی پر کشمیر کی آڑ میں مظالم ختم کیے جائیں، یہاں کے جوانوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آرزو اور ارمان پاکستان کا آئینی حصہ بننا ہے۔ ہمارے حکمران آئے روز گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دیتا ہے لیکن متنازعہ حقوق دئیے جاتے ہیں نہ ہی آئینی حقوق دئیے جا رہے ہیں۔ کشمیر کو ایک آزاد سٹیٹ کے طور پر ڈیل کی جا رہی ہے، جب گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے تو کیا حکمران چاہتے ہیں کہ جی بی کو آزاد سٹیٹ کے طور پر تسلیم کرے۔ ہمیں پاکستانی تسلیم کیا جائے اور متنازعہ رٹ ختم کیا جائے ورنہ ہم مجبور ہوں گے کہ کوئی اور تحریک چلائیں اور کشمیر کی طرح خود مختار سیٹ اپ کا مطالبہ کریں گے۔ جب آزاد کشمیر کا حصہ ہی تسلیم کر رہے ہیں تو آزاد سیٹ اپ بھی دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستر سالوں میں حکمرانوں نے مایوسی کے سوا یہاں کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔  وزیراعظم پاکستان ٹرمپ اور آل سعود کی سازش میں نہ آئیں، یہ دونوں کبھی پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے۔آغا علی رضوی نے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو وزیر اعظم کو امریکہ چھوڑ کر مقاومتی بلاک میں آنا ہو گا، ایران کے بلاک میں آنا ہو گا۔ ملک میں اندرونی طور پر بڑے مسائل پیش آ رہے ہیں، شیعہ جوانوں کو ماورائے قانون و آئین لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مسنگ پرسنز کا عدالتی ٹرائل کیا جائے، کوئی جرم ہے تو اس جرم کو سامنے لایا جائے۔ بے گناہوں کی آہیں ظالموں کی طاقت کو نگل سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام بے چین ہیں۔ ان کمزوریوں سے دشمن فائدہ اٹھا کر ملک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے قبل ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

وحدت نیوز (پشاور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسین ع بعنوان #حسین_سب_کا* کا انعقاد کیا گیا جس علماء کرام، پروفیسر صاحبان، سینکڑوںاہل سنت اور اہل تشیع طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے مختلف طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں منعقدہ سالانہ یوم حسین ع سےمجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی،پرنسپل جامعہ نعیمہ اسلام آبادمفتی گلزار نعیمی ،چیئرمین اسلامیات ڈپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاورڈاکٹر معراج اور آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر برادر حسین جعفری ودیگر نے خطاب کیا۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کی قربانی کا مقصد امت کو بیدار کرنا تھا اور وقت کے یزید کیخلاف علم جہاد بلند کرنا تھا۔ مدینہ سے امام حسین ؑ اس لئے نکلے تاکہ اپنے نانا (ص) کے دین کو بچائیں۔ آپ (ع) کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔ امام حسین (ع) کی قربانی کا مقصد امت محمدی (ص) کو بیدار اور وقت کے یزید کیخلاف علم جہاد بلند کرنا تھا۔یونیورسٹی میں یوم امام حسین (ع) کا انعقاد دانش گاہوں کا حسن ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اتحاد بین المسلمین کے لیے ایسے پرگراموں کا انعقاد انتہائی اہم ہے کربلا ایک محض تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کر کے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں یونیورسٹیز میں یوم حسین ع کا منعقد ہونا نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ فکری رشد و ارتقا کا سبب بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیا۔

Page 2 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree