وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے دہشت گردی کے واقعہ میں سول سوسائٹی کے امن پسند رہنما اور ممتاز صحافی خرم ذکی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالعدم مذہبی جماعتوں کی کاروائی قرار دیا ہیعلامہ تصور جوادی نے کہا کہ کہنیشنل ایکشن پلان ہونے کے باوجود خرم زکی کو مار دیا گیا، بتایا جائے نیشنل ایکشن پلان کس لیے بنایا گیا تھا، خرم ذکی کو ملک دشمن تکفیری گروہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزادی گئی ہے ۔ خرم ذکی ایک نڈر اور سچائی پسند محب وطن تھا۔ایسا محب وطن صحافی کہ جس نے اپنے قلم سے مظلوموں کے حقوق کی ترجمانی کی، محروموں کی بات کی ،نیشنل ایکشن پلان مکمل طور پر فلاپ ہوتا نظر آرہا ہے،کیا فائدہ ایسے نیشنل ایکشن پلان کا جہاں ملک امن پسند و محب بیٹے ہی محفوظ نہ رہیں ، اس دھرتی سے پیار کرنے والوں کو چن چن کے مارا جا رہا ہے ، ارباب اختیار چپ کا روزہ رکھے ہوئے ، زبانیں گنگ ہو چکیں ، بہرے و اندھے ہو چکے ، ہاتھ شل ہو چکے ،جبکہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو دن دھاڑے سڑکوں پرگولیاں مار دی جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،حکومت امن وامان کے قیام اور عوام کو تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے جامعہ کراچی کے گولڈ میڈلسٹ ہاشم رضوی کو بھی سفاک دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے قاتل تاحال نہیں پکڑے گئے ،ڈیرہ اسماعیل خان ، کوئٹہ اور پشاور میں بھی چن چن کے مارا جا رہا ، ملک کے قابل ذہین و فطین شہری ،ایسے شہری جو کسی نہ کسی طور پر ملک کی شب و روز خدمت میں مصروف عمل ہیں ، یہ بہیمانہ فعل قابل قبول نہیں ، علامہ تصور جوادی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، انہوں نے صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مظلومانہ شہادت کے مرتکب دہشت گردوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں۔

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حلقہ پانچ مکمل ،عوام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی ، جگہ جگہ استقبال ، لوگ کی بڑی تعداد نے ملاقاتیں کی، ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی وفد کی قیادت کر رہے تھے ، وفد میں ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، سید مشتاق شاہ کاظمی ، سید افتخار شاہ و دیگر شامل تھے ، وفد نے حلقہ پانچ کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران سفیدہ، بالا سیٹھو، پاہل، کھوڑیاں ، ریوند، جبہ بن، جبڑا سیداں ، بن چک، چکوٹھی ، چناری اور ہٹیاں بالا کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر غریب و محروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ،حلقہ کے تمام مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کریں گے ، عوام ساتھ دیں ، صاف شفاف کردار کے مالک امیدوار آپ ہی میں سے ہو گا ، حلقہ پانچ کو کسی صورت تنہا یا یہاں کا میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے ، ہم نے تفصیلی دورہ کیا مگر دیکھا کہ عوامی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں کا دعویٰ کھوکھلا ہے، امیدہے عوام بھی آزمائے ہوؤں کے نہیں آزمائے گے، بغیر چھت کے سکول دیکھے، تباہ شدہ سڑکات دیکھیں ، صحت جیسے اہم مسئلے کو گھمبیر صورت میں پایا، راستوں کی مخدوش صورتحال دیکھی، جوانوں کو بے روزگار دیکھا، تعلیم دینے والے سکول دیکھے ، بچوں سے ملاقاتیں کیں ، ہم بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کیا یہ حلقہ بھی اپنا نمائندہ منتخب کرتا ہے، جاگیردارانہ و وڈیرہ شاہی نے اس حلقے کی صورتحال کو ناقابل بیان حد تک پیچھے رکھا، مگر اب ٹھیکیداری نظام نہیں چلے گا، عوام شعور رکھتے ہیں ، نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے سن لیں اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، ایک مخصوص طبقے کو نوازنا کہاں کی نمائندگی ہے ، یہ حلقہ جو کہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہم ترین حلقہ ہے کیا قصور ہے ان لوگوں کا ، کیوں ان کے حقوق انہیں نہیں دیئے جارہے ، مجلس وحدت مسلمین آواز اٹھائے گی ، حلقہ پانچ کی عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد میں اکیلا نہیں چھوڑیں گی، ہم سوال کریں گے ، ہم بات کریں گے ، ہم احتجاج کریں گے ، لیکن حق لے کر رہیں گے ، یہاں کے عوام کی بڑی قربانیاں ہیں ، اپنی جانوں تک کے نذرانے پیش کیے خطے کے دفاع کے لیے ، افواج کے شانہ بشانہ یہ لوگ بھی شب و روز جغرافیائی سرحد کے محافظ ہیں ، حقوق کی بازیابی کے لیے میدان میں آئیں گے ،سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو بھی مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے ، اگر دھاندلی نہ ہوئی تو آپ کی آواز کو اسمبلی میں پہنچائیں گے ، آپ کے حقوق چھین کر لائیں گے ، نڈر ، تعلیم یافتہ ، بے باک و بے خوف امیدوار آپ کے درمیان ہو گا ، آپ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقوق پامال کرنے والوں کو سبق سکھا دیں ۔ہم آپ کے اعتمار اور دیئے گئے پیار و محبت کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

وحدت نیوز(نیلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادجموں وکشمیر کے انٹرا پارٹی الیکشن15مئی کو مظفرآباد میں ہوں گے،ریاستی شوری کے اجلاس میں ممبران شوری آئندہ تین سال کے لئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بطور خاص شوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے،ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات حمید نقوی نے ضلع نیلم میں تنظیمی کارکنان سے گفتگو کے دوراں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنی شاندار روایات کے تسلسل میں ریاستی سیکرٹری جنرل اور کابینہ کی تین سالہ مدت کی دستوری تکمیل پر نئے میرکارواں کاانتخاب کرئے گے،ریاستی شوری کے انتخاب کردہ سیکرٹری جنرل کے نام کااعلان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عالمی برادری نوٹس لے، انڈیا بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری اطلاعات مولاناحمید نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، عالمی برادری نوٹس لے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کن اصولوں پر کام کر رہی ہیں ، بتایا جائے، قضیہءِ کشمیر کا پائیدار حل مذاکراتی عمل میں آر پار کی کشمیری قیادت کو شامل کرنے میں ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے، کشمیری طلباء پر علم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں ، مستقبل کے معماروں کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ، طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ او آئی سی کے کشمیر کے حوالے سے بیان خوش آئیند ہے اس عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔ علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ اگر کہیں کوئی جانور بھی مر جائے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمات آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں ، سوال ہے کیا مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے انسان نہیں ، کیوں عالمی برادری آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ، ہم بھرپور آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے انتخابات 2016کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ، اس سلسلے میں شعبہ سیاسیات ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے زیرا ہتمام ضلع مظفرآباد کے تمام حلقہ جات کے عمائدین کا مشاورتی اجلاس سنگم ہوٹل مظفرآباد میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کی، اجلاس میں ریاستی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوای، ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، ممبران پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے علاوہ ضلع مظفرآباد کے تمام حلقہ جات سے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پرامن خطے میں باشعود عوام رہتے ہیں ، ووٹ ایک امانت ہے جو امانتدار کے سپرد کرنی ہے، مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی جماعت ہے ، پاکستان اور گلگت بلتستان الیکشن کے بعد آزاد کشمیر میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، مجلس وحدت خطے میں امن ،بھائی چارے اور اخوت کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے محروموں اور مظلوموں کی آواز بلند کرے گی، اقتدار نہیں خدمت خلق مشن ہے ، بلاتفریق مذہب،مسلک، رنگ ، نسل و برادری خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ملک کو بنانے والے ملک کو بچانے کے لیے بھی ایک ساتھ ہو کر چلیں گے، آزاد کشمیر کے تمام مسائل سے باخبر ہیں ، خطے کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے عوام کی آواز بننے کا فیصلہ کیا، نیلم سے بھمبر تک اپنے فعال کردار کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ثابت ہو گی ، گراس روٹ لیول سے منظم انداز کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، ہماری قیادت کا فیصلہ نہیں بلکہ کارکنان کا فیصلہ ہوتا ہے، مشاورتی عمل کے ذریعے خطے کی عوام سے لائحہ عمل لیں گے ، باشعور و بافہم عوام ساتھ دیں ، ان کے معیار پر پورا اتریں گے ۔

ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے مشن و مقصد کو کر آگے بڑھ رہی ہے ، بہت جلد عوام کے درمیان ہو گی ، اب یہاں وہ ہو گا جو عوام چاہے گی ، اب عوامی آواز بن کر گلی گلی کوچے کوچے جائیں گے ، الیکشن کا شفاف انعقاد چاہتے ہیں کسی صورت بھی کہیں سے کوئی مداخلت قبول نہیں کریں گے، وہ سیاست کہ جو خیانت سے پاک ہو ، وہ سیاست جو دھونس دھاندلی سے پاک ہو ، وہ سیاست جو کرپشن سے پاک ہو ، وہ سیاست جو ظلم سے پاک ہو ، وہ سیاست کریں گے جو عبادت ہو،وہ سیاست کہ جس میں مظلوموں کی بات ہو ، وہ سیاست جس میں محروموں کی بات ہو ،وہ سیاست جس میں خطے کی تعمیر و ترقی کی بات ہو ، حق دار کو اس کا حق ملے ، پرامن و جمہوری لوگ ہیں عملاً جمہوریت نافذ ہو اس کے لیے جدوجہد کریں گے۔

ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مشاورتی عمل مکمل ہو جانے کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ، سیاسی جماعت ہیں ، سیاسی رول ادا کریں گے ، صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں ، اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے تمام عمائدین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ قومی درد لیکر ہمارے پاس تشریف لائے ، انشاء اللہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں ، عوامی امنگوں کے ترجمان ثابت ہوں گے ، اجلاس سے سید ممتاز نقوی ایڈووکیٹ، سید تبریز علی کاظمی، مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سید یاسر نقوی ، سید قلندر نقوی ، سید بشیر نقوی ،مولانا معصوم سبزواری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Page 4 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree