وحدت نیوز(کوئٹہ) وزیر اعلی بلوچستان کی مشیر برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پارٹی ترجمان محترمہ بشری رند صاحبہ نے مجلس وحدت مسلمین کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی اور وزیر قانون آغاسید محمد رضا کے فنڈ سے زیر تعمیر ریزیڈینشل ا سکول کا دورہ کیا، اس موقع پر آغا رضا، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما کیپٹن(ر) حسرت اللہ چنگیزی اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے، وزیر اعلی بلوچستان کی مشیر برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پارٹی ترجمان محترمہ بشری رند صاحبہ نے  ریزیڈینشل ا سکول کی عمارت کے معائنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ تعمیراتی کام کا معیار بہت اعلیٰ ہے جوکہ قابل تعریف ہے، انہوں نے ریزیڈینشل ا سکول کو ایک عظیم الشان اور بےنظیر پروجیکٹ قراردیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) شُہداء کی برسی 18 جنوری کو والہانہ طریقے سے منائی جائیگی۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ، سابق وزیر قانون آغا رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 10 جنوری 2013 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا، جس دن اہل جور وستم نے ظلم و بربریت کی ایک بدترین مثال قائم کردی جہاں علمدار روڈ پر نہتے اور بے گناہ 86 افراد کو نہائت سفاکیت سے بے جرم و خطا مارا گیا اور سینکڑوں لوگ اس دھماکے میں زخمی ہوگئے کتنے گھرانے ایسے تھے جو اپنے واحد سرپرست سے محروم ہوئے۔ کتنی ماوؤں کے گود اپنے لاڈلے اور کتنے بچے جو باپ کے سایے سے محروم ہوئے۔ یوں تو سفاک دہشتگردوں نے بارود کے ذریعے اِن شہدا کے جسموں کے ہزارو ں ٹکڑے کر دیئے۔ مگر اِن پاکیزہ اجساد کاہر ٹکڑا اتنا پُر تاثیر ثابت ہوا کہ پاکستان کے طول و ارض سے لے کر دُنیا کے کونے کونے تک انسانی ضمیر کو جنجھوڑ کر رکھ دیا اور انھیں ظلم کے خلاف علم بغاوت لے کر باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے مذید کہاکہ یہ وہ پاک و مقدس لہو ہے جس نے اپنی حرارت سے سخت ترین سردی میں فضا کو ایسا گرمایا کہ لوگوں نے پورا ہفتہ سڑک پر گزار دیا اور اپنی ہمت سے اُس وقت کے کرپٹ اور ظالم صوبائی حکومت کو گھر کا راستہ دکھایا۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے۔ کہ آج تک اُن قاتلوں کو نہ تو پکڑا گیا اور نہ ہی انکا پیچھا کیا گیا۔ جو بذات خود وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مُنہ پر ایک بدنما داغ ہے، جو کبھی نہیں دھول سکتی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شہدا کی برسی 18 جنوری کو شہدا چوک علمدار روڈ پر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ جہاں ایک بڑی تعداد میں مرکزی قائدین اور مُلک کے گوشہ و کنار سے اکابرین کی آمد متوقع ہے۔ اُنھوں نے اس حوالے سے کوئٹہ ڈویژن کے تمام یونٹس کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی تلقین کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ھزارہ قوم سے امتیازی سلوک انتہائی تشویش ناک ہے۔ ھمارے یہاں قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا اور عوام الناس کو بیجا اذیت دینا ایک معمول بن گیا ھے جس سے مسائل اور دشواریاں جنم لیتی ھیں خصوصا'' لوکل باشندوں کو قومی شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات بنانے میں بہ دستور مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے ایم ڈبلیو ایم دفتر میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔   

آغا رضا نے کہا کہ کسی ایک شخص کی کئے کی سزا ساری قوم کو دینا نا انصافی ھے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا سرکاری دفاتر میں متعصب افسران کیخلاف قانونی کاروائی کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے اگر حکومت نے ایسے منفی عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی اور مرکزی حکومت نے بھی عملی اقدامات نہیں اٹھائے تو پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  کئی دہائیوں سے حل طلب مسلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اور کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار کے کالے جھوٹ کیلئے کافی ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہزاروں کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا آئے روز قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیرویوں پر انسانیت سوز مظالم عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے منہ سے نقاب نوچنے کے مترادف ھے۔ دوسری جانب اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے، یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید محمد رضا نے بین الاقوامی تعلقات عامہ اور سیاسیات کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل کرنے میں اب تک ناکام رہا ہے،اسلامی تنظیم او آئی سی کو غیر فعال بنانے اور اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال میں خاندان آل سعود پیش پیش ہے ریاض تل ابیب سفارتی تعلقات افسوس ناک ہے خادمین حرمیں شریفین کو عالم اسلام کے سیاسی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا چاہیئے لیکن انہوں نے اسلام دشمنوں کیساتھ قربتیں بڑھانے کو ترجیح دی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں اسلام سے زیادہ اپنی سلطنت عزیز ہے،سید محمد رضا نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اقوام عالم کو چاہیئے کہ خطہ کی دیر پا امن کو یقینی بنانے کیلئے جلد از جلد مسلہ کشمیر کو حل کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ہزارہ قوم کی شناخت کو مشکوک بنانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید محمد رضا (آغا رضا) نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم دوست خود پسند مفاد پرست ٹولے نے قوم کی نمائندگی اور خدمت کے بجائے پوری قوم کیلئے مشکلات پیدا کی ہے۔ جسکے نتیجے میں سرکاری دفاتر، ایف سی چیک پوسٹوں اور پولیس سٹیشنوں پر لوکل باشندوں کیساتھ امتیازی سلوک اور رویہ افسوس ناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک فاشسٹ نسل پرست شخص کی غلطی کی سزا پوری قوم کو نہیں دی جا سکتی نادرا اور امیگریشن حکام ہزارہ قوم کے فرزندوں سے ہونے والے نا مناسب سلوک کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم پر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے یا قانونی راستہ اپنانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آئے روز معزز شہریوں کو نادرا ملازمین پولیس صفائی کے نام پر مختلف دفاتر کا چکر لگواتے ہیں امیگریشن دفتر کا بھی یہی حال ہے سفری دستاویزات بنانے میں خود ساختہ بہانوں سے رکاوٹیں کھڑی کرنا معمول بنا ہوا ہے دوسری جانب ھزارہ قوم کی شناخت پر سودے بازی کے نتیجے میں حاصل کی گئی کرسی پر براجمان فاشسٹ نسل پرست نام نہاد قوم پرست پارٹی اسمبلی میں چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)  فاشست نسل پرست لسانی پارٹی کا واویلا انکی بوکھلاہٹ کی دلیل ہے یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون سید محمد رضا  نے پارٹی عہدہ داروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہاکہ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں بد ترین دھاندلی کے بعد مسلسل دوسری بار ھزارہ قبائل کی شناخت کو مشکوک بنانے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے۔ ہزارہ قبائل تقسیم پاک و ہند سے بھی سو سال پہلے بر صغیر میں آباد تھے آزادی کے بعد سول و فوجی اداروں میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں اور وطن عزیز سے بے انتہا محبت ہزارہ قبائل کی پہچان ہے۔

انہوںنےکہاکہ ’فاشسٹ تنظیم‘ کے سربراہ کی جانب سے گالم گلوچ، الزامات اور تشدد اور ھزارہ ٹاون کے شہریوں کی زندگیوں کو تکلیف میں ڈالنے کی سیاست نا قابل قبول ھے۔فاشسٹ تنظیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ شہری مخالف سرگرمیوں کا حصہ ہے۔امن‘ خوشحالی کے برپا ہونے سے ہی زندگیوں میں سکون اور توانائی حاصل ہو سکتی ہے۔ ہمیں متحد ہوکر فاشذم ریسزم اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔ ھمیں رنگ و نسل سے بالاتر ہوکرسوچنا ھوگا۔ چند افراد معاشرے کو بگاڑنے اور ماحول کو خراب کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں۔ اگر ہم آپس میں اتحاد قائم کریں‘ معاشرتی بُرائیوں کے خاتمے کیلئے یک جان ہو جائیں تو مٹھی بھر افراد کو شکست دی جا سکتی ہے۔

Page 3 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree