وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل جاری پریس ریلز کیمطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ میں بڑھتے دہشت گردی اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کریں گے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بانیان پاکستان کے اولاودں کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،بلوچستان حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،بلوچستان میں کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جو ببانگ دھل کہتے ہیں کہ ہم شیعیت کا قتل عام کریں گے،لیکن بلوچستان حکومت ان شرپسندوں کے خلاف کو ئی بھی کاروائی سے گریزاں ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تحفہ ہمارے اداروں کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے،افغان وار کے پالے دہشت گرد اب پاکستان کے سلامتی کے درپے ہیں،آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائے بغیر پاکستان مین امن ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر رکن بلوچستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین آغامحمد رضا و دیگر سینکڑوں کارکنان نے پر تپاک استقبال کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے احتجاجی جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور سیکورٹی ادارے کوئٹہ شہر میں امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔ ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات میں بے گناہ شیعہ ہزارہ مومنین کا بہتا ہوا لہو حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر میں عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہر میں مسلح نقاب پوش اور دہشتگرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں۔ سیکورٹی ادارے نہ صرف ان سے بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان کے نیٹ ورک اور ٹھکانوں سے بھی آگاہ ہیں اور تمام اختیارات کے باوجود شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پے درپے دہشتگردی کے حالیہ واقعات ایک منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں تاکہ عوام میں بھائی چارے اور کوئٹہ شہر کے پر امن فضا کو خراب کرکے شہری زندگی کو تباہ کیا جا سکے۔ صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے شیعہ ہزارہ مومنین کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور دہشتگردبلا خوف و خطر دندناتے شہر کے بارونق علاقوں میں آزادی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہزارہ مومنین کو چن چن کر شہید کر رہے ہیں۔ مگر سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے خلاف کاروائی کی جرات نہیں ہوتی، نامعلوم مسلح نقاب پوش دہشت گرد آزادی کے ساتھ نقل و حرکت کرتے ہیں۔ ان گروہوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی۔ دکانداروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ناخوشگوار واقعہ کا پیش آنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ان تمام اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا جائے۔ میزان چوک ایک پر ہجوم علاقہ ہے جہاں پیدل چلنا بھی دشوار ہے ایسے میں نقاب پوش دہشت گرد کس طرح آزادانہ کاروائی کرکے فرار ہوجانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، حالانکہ چند قدم کے فاصلے پر ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹ قائم ہیں اس کے باوجود قاتل دہشتگردوں کا فرار ہوجانا ان چیک پوسٹوں پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین شہر میں تمام برادر اقوام کے ساتھ امن اور بھائی چارگی کے فروغ کے لیے ہر قسم کی تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے عبرتناک سزا دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین و رشتہ داروں سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے،آغا محمد رضا نے عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان مسلم (ق) ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، تاجر برادری اور دکان داروں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا کہ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضاجو کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی انتخابی مہم میں شرکت کے لئے گلگت میں موجود تھے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پانچ شیعہ دکانداروں کی شہادت کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہدایت پر فوری طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں انہوں نے علمدار روڈ پر اہلیان کوئٹہ اور خانوادہ شہداءکی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے بھی کیا۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی،سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی الیکشن مہم کا حصہ بننے کیلئے گلگت پہنچ گئے،کارکنوں کی بڑی تعداد اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان علی حیدر نے اُن کا استقبال کیا، گلگت میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی بیداری کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے وقت کے فرعونوں سے ٹکر لے کر ثابت کیا کہ وہ سچے پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،ہم نے ہمیشہ وطن دشمنوں اور ظالموں کے خلاف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرقیام کیااور اسے اپنے لئے اعزاز قرا ر دیا، آج بھی ہم گلگت بلتستان کے عوام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے ان غیور سپوتوں کیساتھ کسی سیاسی و مذہبی گروہ کو ناانصافی اور ظلم و جبر کرنے کی اجازت نہیں دینگے،گلگت بلتستان پاکستان کا فطری دفاعی لائن ہیں،یہاں کی شجاع عوام سینہ تان کر ہمارے ازلی دشمن بھارت کیخلاف پاکستان کی سلامتی کے لئے سربکف ہمہ وقت تیار ہیں،پاکستان کے دفاع میں گلگت بلتستان کے نوجوان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،وطن عزیز کی ان حساس سرحدوں پر آپ لوگوں کی موجودگی پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا ضامن ہے،سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہ داری کی آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہیں،وفاقی حکومت کی اس عمل سے یہ واضح ہو گیا کہ اُن کو گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں،انشااللہ یہاں کے غیور عوام 8 جون کوگلگت بلتستان کے حقیقی ہمدرد قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو کامیاب کرکے گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے والوں کو بھرپور جواب دینگے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغاسید محمد رضا رضوی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے الیکشن مہم میں حصہ لینے گلگت پہنچ گئے،صوبائی سیکرٹری سیاسیات محمدغلام عباس نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا ستقبال کیا ،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ جماعت ہے جس نے مظلومین کو جینے کا سلیقہ سکھایا،آج کوئٹہ سے لے کر سیاچن تک کے مظلوم عوام قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہو تو کوئٹہ آپ کے سامنے ہیں،آج حکومتی فنڈز کو ہم پوری ایمانداری کیساتھ عوام پر خرچ کررہے ہیں،ہم پاکستان کے ہر ادارے کو دعوت دیتے ہیں آئیں کوئٹہ میں ہمارا احتساب کریں،ہمارے اثاثے چیک کریں،الیکشن سے پہلے سے اثاثوں میں کمی آئی ہو گی لیکن بڑھے نہیں،ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں،آغا محمد رضا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں گے، مجھے یقین ہے کہ خوشحالی آپ کا مقدر بنے گی، گلگت بلتستان عاشقان رسولﷺ کی سر زمین ہے، یہاں کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے،ان روایتی سیاست دانوں نے اس جنت نظیر علاقے کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،زراعت،معدنیات،سیاحت سے مالا مال خطے کے عوام کے چہروں پر چھائے مایوسی ان سیاسی فرعونوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ جب تک انسان خود جدوجہد نہ کریں ہم اس کے حالات کو نہیں بدلیں گے،آج گلگت بلتستان کے عوام کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اگر آپ نے اس میں کوتاہی کی تو آپکی نسلیں اس غلطی کا خمیازہ بھگتیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان سے ٹیلی فونک اور ایم پی اے سید محمد رضا نے براہ راست احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ دکاندار پر فائرنگ کے واقعہ اور اس کے نتیجے میں ایک بے گناہ افراد کے شہید اور دوسرے افراد کے زخمی اور جناح روڈ نزد سلیم کمپلیکس پرشیعہ ہزارہ قوم کے 5 بے گناہ افراد جن میں عورتیں بھی شامل ہیں کی گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو کوئٹہ کے شہریوں ، تاجروں اور کاروباری حلقوں کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے بے گناہ شیعہ ہزارہ قوم کے قتل عام کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں کے آگے بے بسی کو قومی المیہ قرار دیا۔ کچھ شرپسند عناصر مسلسل شہر میں وارداتوں سے فرقہ واریت کی آگ بھڑکا رہے ہیں،دن دہاڑے بازاروں میں ٹارگٹ کلنگ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ہزاروں ا ہلکاروں کی موجودگی اور حکومت کے امن وامان کی بحالی اور بدامنی کے خاتمے کے بیانات المیہ نہیں تو کیا ہے۔ آئے روز شہر میں فائرنگ سے تاجر پیشہ افراد اور راہگیر اور عام شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ کرنے لگے ہیں۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تکفیری ٹولے کو پکڑنے میں ناکام رہتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو صوبے میں امن وامان اور بھائی چارگی کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ بے گناہ اور نہتے عوام کا قتل عام نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر دوبارہ تکفیری اور کالعدم جماعت نے کوئٹہ میں ریلی نکالی تو ہم بھی اسی وقت ریلی نکالیں گے جسکی میں خود سربراہی کرونگا۔ انھوں نے ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔



وحدت  نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ ایک بار پھر لہو لہان ہوگیا ہے۔ پرُامن شہری مزدوری کی حالت میں امن کے دشمنوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بنے۔ پاکستان اور انسان دشمن عناصر یہ چاہتے ہیں کہ اپنے ان ناپاک ہتھکنڈوں کے ذریعے اتحاد امت کو پارہ پارہ کرتے ہوئے اپنے مذموم عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں، یہ دہشتگرد مسلمانوں کے اندر تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ معاشرے میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو۔ چند دن پہلے پارٹی کے عہدیداران نے علاقے کے مسائل کے حوالے سے اور علاقے میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کیلئے اہل علاقہ کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں علاقے کے معزیزین، مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے وفد کو آگاہ کیا۔ جو علاقے کی بہتری اور بھائی چارگی کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن وہاں پر موجود بعض عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ اس امر کی نشاندہی کر رہا ہے کہ یہ عناصر نہیں چاہتے کہ علاقے کے عوام کے درمیان اتفاق و اتحاد کی فضاء برقرار رہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ علاقے کے سیاسی، مذہبی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی ذمے داری کو محسوس کرتے ہوئے ان شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔

اس سانحے کے فوراً بعد ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا، علاقہ کونسلر کربلائی رجب علی اور کونسلر عباس علی نے علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو مشتعل ہونے سے روکا، تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ جہاں تک ان عناصر کا قلع قمع کرنے کا مسئلہ ہے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اُن کی سرپرستی ہو رہی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی پھانسی کا سلسلہ روک دیا گیا ہے، باقی دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں اور اپنی دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ اُن کو کُھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال آج کی دہشتگردانہ کاروائی ہے۔ جس میں پانچ معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر ایک منصوبے کے تحت بازاروں میں دہشتگردوں کے حامی نکل آئے، تکفیری نعرے لگائے، ہوائی فائرنگ کی اور مزید لوگوں کو زخمی کیا اور پورے شہر میں خوف و ہراس پھیلائے رکھا، جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ واقعے کے فوراً بعد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کارروائی کی جاتی، لیکن دہشت گردوں کو مکمل آزادی دے دی گئی کہ وہ معصوم شہریوں کے جان و مال سے کھیلتے رہے۔ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور ریاستی اداروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ان امن دشمن دہشت گردوں کو لگام دے۔ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے ان کو عبرت کا نشان بنا دے۔ ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ علاقے کے عوام کے درمیان نفرتوں کا بیج بوئے اور عوام کو ایک دوسرے سے دور رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کریں۔ ہم اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree