وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین  کے پی بی 26 کوئٹہ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح بدست محترم میجر ریٹائرڈ نادر علی صاحب ہوا،جناب جعفرعلی جعفری نے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جناب ذاکر حسین صاحب نے کہا کہ ہمیں درست نمائندے کا انتخاب کرنا چاہیئے جو اسمبلی میں جا کر ہمارے حقوق کا دفاع کر سکے ،جناب امان اللہ نے کہا کہ تمام امیدوار ہمارے دست و بازو ہیں لیکن ان تمام امیدواروں میں سے سب بہترین نمائندہ جناب آغا رضا ہیں ۔

جناب حاجی طاہر نظری نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کے مسائل بہت زیادہ ہیں ایسے کسی نمائندے کا انتخاب کریں جو ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت و قابلیت کا حامل ہو۔ آغا رضا کی گزشتہ کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں پانچ سالہ مدت میں بے مثال خدمات انجام دیں ہیں۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ہر کام کیلئے اہلیت کا ہونا ضروری ہے ہزارہ ٹاون کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ آغا رضا ان تمام امیدواروں میں سب سے مناسب امیدوار ہیں
مہمان خصوصی جناب میجر ریٹائرڈ نادر علی نے کہا کہ آغا رضا ایک تجربہ کار اور آزمودہ نمائندہ ہیں ان کا انتخاب آپ عوام نے کرنا ہے ہم ان کی قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا (آغا رضا ) نے جملہ حاضرین اور حمایت کرنے والے معتبرین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ ہزارہ ٹاون بروری کے با شعور عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے مخلص نمائندے کا انتخاب کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ہر میدان میں عوام کی نمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی اپنی قومی ذمہ داریوں کو بہ طریق احسن انجام دیتے رہیں گے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی دفاع اور سالمیت کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہے 71 سالون میں ہماری قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے جسے مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حلقہ پی بی 26 کے مختلف قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقوں اور خطابات کے دوران کہا کہ ہزارہ ٹاون کے غیور عوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آغا رضا نے کہا کہ کوئٹہ کے ہزارہ مومنین دنیا بھر سے سالانہ اربوں روپے زر مبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہے۔حلقہ پی بی 26 کے عوام کا  مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر اعتماد قابل تحسین ہے حمایت اور تعاون کامیابی کی نویدہے کا رنر میٹنگ میں مختلف محلوں اہلیان ہزارہ ٹاون، علی آباد، مری کالونی، کرنل یونس روڑ، بشیر ٹاون  اور حسین آباد کی طرف سے بھر پور حمایت کا اعلان انکے اعتماد کی دلیل ہے۔

سید محمد رضا نے علاقہ عمائدین سماجی شخصیات کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا اور آپ باشعور عوام نے ہم پر اپنے قمتی ووٹ کے ذریعے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ تمام تر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نامزد امیدوار حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم دوست فاشسٹ پارٹی اپنے ہی قوم کیلئے مشکلات کھڑی کرنے میں اب بھی پیش پیش ہے ۔سیاسی نظریاتی اختلاف کیلئے دلیل و منطق کا ہونا ضرروی ہے لیکن انکے پاس جھوٹ کے سوا کچھ کہنے کو ہی نہیں فاشسٹ نام نہاد قوم دوست پارٹی نے خدمت کے بجائے قومی تشخص کو مشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے مسلسل متنازعہ نمائندوں کو پارٹی ٹکٹ دینا خدمت نہیں قوم سے خیانت کے مترداف ہے۔

آغا رضا نے کہا کہ ہزارہ قوم کے سپوتو کا مادر وطن کی دفاع کیلئے لا زوال قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن ایک مفاد پرست لیبرل ٹولہ اپنی ذاتی مفادات کیلئے اس تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہے۔

ضمنی الیکشن پی بی 26 کے باشعور عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے ان مفاد پرست عناصر کو شکست دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اتحاد بین المسلمین کے داعی واحد دینی سیاسی جماعت ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26 میں مختلف کارنر میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کے دوران آغا رضا نے کہا کہ ہزاروں شہداء دینے کے بعد بھی مکتب تشیع اتحاد کی واحد دینی سیاسی جماعت ہے۔  ایم ڈبلیو ایم اتحاد امت کے داعی جماعت ہے۔  انہوں نے ہزارہ ٹاون بروری بلاک 1 کرنل یونس روڑ اور بشیر ٹاون میں اہلیان محلہ کی طرف سے بلائی گئی کارنرز میٹنگ سے خطاب کیا۔

آغا رضا نے کہا کہ ہزارہ قوم صوبہ بلوچستان میں تقسیم پاک و ہند سے پہلے آباد تھے، برٹش دور کے ہزارہ پائنئرز سے لیکر اب تک اس دھرتی کی دفاع میں پیش پیش ہے۔اب بھی دفاع وطن میں اپنے دیگر برادر اقوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہر وقت حاضر رہینگے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم کی خدمات تمام شعبہ جات زندگی میں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک شخص کی ذاتی فکر و خیال یا فاشست پارٹی پالیسی کو پوری قوم سے منسوب کرنا ناانصافی اور خلاف منطق ہے۔

شرکانے گزشتہ دور حکومت کے دوران سابق وزیر قانون سید محمد رضا صاحب کی بہترین کارکردگی، مجموعی عوامی افکار کی نمائندگی اور ترقیاتی خدمات کے اعتراف میں بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ہزارہ ٹاون بروری میں جناب علامہ افضلی کی رہائش گاہ میں علماء کرام سمیت اہلیان محلہ اور اکابرین نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے نامزد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا ( آغا رضا) کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔علامہ افضلی نے کہا کہ سیاسی عمل میں شرکت ہماری اجتماعی ذمہ داری کیساتھ ساتھ شرعی ذمہ داریوں میں بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جن شخصیات کو عوامی خدمت کا شوق ہیں، بے شک خدمت کریں، لیکن ہم نے ان تمام امیدواروں میں سے جناب آغا رضا کو اسلئے انتخاب کیا ہے کیونکہ آپکی شخصیت، شجاعت اور بہترین کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں اور کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔لہذا ہم نے باہمی مشاورت سے ضمنی الیکشن حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 سے امیدوار جناب سید محمد رضا (آغارضا)کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔سید محمد رضا (آغا رضا ) نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ٹاون کے مسائل کے حل کیلئے کسی نے سنجیدہ کوشش نہیں کیں۔ اگر اللہ نے چاہا اور آپ ستم دیدہ عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی ضروریات جیسے پانی، بجلی، اسکول، ہسپتال سپورٹس گراونڈ و دیگر ادارے بنائیں گے، جسکا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے ہی شہداء کے پسماندہ گان کیلئے رہائشی فلیٹس کی تعمیر ہے۔آغا رضا نے کہاکہ انشاءاللہ دین مقدس اسلام اور ملی تشخص پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی رہنما و سابق وزیر قانون سید محمد رضا ( آغا رضا ) نے گذشتہ روز مچھ میں رونما ہونے والی دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع میں ملوث دہشت گرد کی پولیس کے ہاتھوں فوری گرفتاری قابل تحسین عمل ہے ۔کان کن نور علی پر قاتلانہ حملے میں ملوث گرفتار دہشت گرد قاتل کو سخت سزا دیجائے ۔عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت اور سکیورٹی پر مامور اداروں کی ذمہ داری ہے ۔امن و امان کی صورت حال قدرے بہتر کیا ہوئی کہ ایک اور افسوس ناک دہشت گردی کا واقع رونما ہوا یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جسے رہزنی کا واقع قرار دیا جا رہا ہے گرفتار مجرم کو سخت سے سخت سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے قانون کیمطابق جرائم میں ملوث عناصت کو سزا ملنے سے ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام میں کمی لائی جا سکتی ہے ماضی میں قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کیوجہ سے ایسے واقعات کو دوام بخشا اور جرائم میں اضافہ ہوتا گیاجسکا خمیازہ آج پورے معاشرے کو بھگتنا پڑھ رہا ہے ۔

Page 5 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree