وحدت نیوز (سکردو)  یوم پاکستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے عظیم الشان یوم پاکستان کانفرنس پی ٹی ڈی سی کے ٹو موٹل اسکردو میں ہوئی۔ یوم پاکستان کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے علاوہ علماء، زعماء اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم پاکستان کانفرنس سے اسماعیلی مکتب فکر لوکل کونسل کے صدر رحمت علی، پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء آمنہ انصاری، عوامی ایکشن کمیٹی کے محمد علی دلشاد، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عبداللہ حیدری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ شیخ احمد نوری، فدا حسین، صحافی برادری سے عالم نور، انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلام حسین اطہر اور مجلس وحدت کے صوبائی سربراہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم پاکستان کے منانے کا مقصد شہداء سے تجدید عہد کرنا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم کرنا ہے۔ جی بی کے عوام نے یہاں پر موجود ڈوگرہ راج کو اسلامی نظریہ حیات کی وجہ سے مار بھگایا اور سبز ہلالی پرچم کے نیچے زندگی گزارنے اور آزادی کی فضاء میں سانس لینے کو فخر جانا۔ پاکستان میں سب سے سے زیادہ محب وطن یہاں کے عوام ہیں اور کبھی یہاں کے عوام نے ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، بلکہ وطن عزیز کے دفاع میں یہاں سے سپوت سینہ سپر ہیں چاہے وہ معرکہ کرگل ہو یا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن۔ جی بی کا بچہ بچہ محب وطن ہے اور پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے۔

مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ یہاں کے حساس ایشوز کو چھیڑ کر خطے میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سی پیک یہاں سے گزارنے کا فیصلہ ہوا ہے کبھی گندم سبسڈی کو چھیڑ کر عوام اور خطے میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے، کبھی یہاں غیر قانونی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، کبھی فورتھ شیڈول کے ذریعے یہاں کے محب وطن عوام کے جذبہ حب الوطنی کو مشکوک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اب خالصہ سرکار کے نام پر عوامی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور وفاقی حکومتوں سے یہاں کے عوام یکسر مایوس ہو چکے ہیں پاک افواج کے سربراہ، سپریم کورٹ کے سربراہ اور ریاستی ادارے گلگت بلتستان کی محرومیوں اور عوام پر جاری مظالم کا نوٹس لیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو بھرپور حصہ دیا جائے سی پیک جیسے اہم پروجیکٹ میں جی بی کو محروم رکھنا لمحہ فکریہ ہے۔ جی بی کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی خوشحالی کا باعث بن سکتی ہے۔

یوم پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جی بی کی ایک ایک انچ اراضی عوام ہے اور کسی صورت عوامی اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ انتظامیہ حساس خطے میں بے چینی پھیلانے سے باز رہے۔ تمام مکاتب فکر مل کر گلگت بلتستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیتے رہیں اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حفاظت و سلامتی کے لیے صف اول کردار ادا کرتے رہیں گے اور عوامی حقوق کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج آزادی کی فضاو ں میں سانس لے رہے ہیں تو یہ پاکستان کی وجہ سے ہے اور پاکستان خدا کی طرف سے ایک عظم نعمت ہے۔ اس ملک میں مودی کے یاروں کو کوئی جگہ نہیں۔ جی بی کے عوام کی حب الوطنی مشکوک قرار دینے والے اصل میں ملک کے غدار ہیں۔ ہم پاکستان سے محبت کسی خوف یا لالچ میں نہیں کرتے بلکہ اسے اپنی ماں دھرتی سمجھتے ہیں، جس پر سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ملک اس وقت جن مشکلات کا شکار ہیں، اسکی وجہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہے ورنہ یہ خطہ قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت نہیں بلکہ یہاں کے عوام اور خدائی طاقت محفوظ رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام حصول حقوق کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار کریں اور حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ احمد نوری نے اسکردو میں منعقدہ یوم پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان یوم تجدید عہد اور یوم ایفائے عہد ہے۔ یوم پاکستان ہمیں وطن کی سربلندی اور استحکام کی خاطر سرگرم عمل رہنے اور اقبال و قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا حوصلہ بخشتا ہے۔ پاکستان میں بسنے والے غیور اہل سنت اور اہل تشیع نے اپنا سب کچھ لٹا کر اس مملکت کو حاصل کیا ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے انتظامی اداروں میں موجود دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے افراد کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور ریاستی دشمنوں کا گھیرا تنگ کریں۔ ہمیں دہشتگردوں کا نہیں بلکہ اقبال و جناح کا پاکستان چاہیئے۔ گلگت بلستتان نے اقبال و جناح کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ حقیقی محب وطن شہریوں کو تعصبات کی بنیاد پہ الجھانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے، حقیقی فرزند اور اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں محافظ ہیں۔ ہماری حب الوطنی کو مشکوک نگاہ سے دیکھا جانا وطن عزیز سے خیانت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی بہتری، شہریوں کی فلاح، وحدت کے فروغ اور ملک کے استحکام کے لئے ہم جانوں کا نذارانہ پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

وحدت نیوز (سکردو) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء آمنہ انصاری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان جی بی کے زیراہتمام منعقدہ یوم پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی رضوی مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے اس قوم کے بچے بچے کو حق لینے کا سبق سکھایا۔ ہمیں آپ کی قیادت پہ فخر ہے اور آپ نے جو بھی تحریک چلائی اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی قوم پر مشکل آئی آغا علی رضوی اٹھ کھڑے ہوئے۔ آمنہ انصاری نے کہا کہ میں آغا علی رضوی سے مخاطب ہوکر اعلان کرتی ہوں کہ خالصہ سرکار کا ایشو ہو یا کوئی اور مسئلہ، آپکی قوم کی یہ بیٹی دیگر غیرت مند بیٹیوں کے ہمراہ ہر میدان میں آنے کے لئے تیار ہے۔ حکومت خالصہ سرکار کے نام پر عوام پر ظلم کرنا بند کرے۔ میں بذات خود ان زمینوں کی حفاظت کے لئے پہرہ دینے کیلئے تیار ہوں، جن زمینوں کو انتظامیہ ہتھیانہ چاہتی ہے۔ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہوں گی اور صوبائی حکومت کے مظالم پر کبھی خاموش نہیں رہ سکتی۔

وحدت نیوز(سکردو) خالصہ سرکار کی آڑ میں سکردو ہوتونگ تھنگ چھومک پر انتظامیہ کے ناجائز آپریشن کے خلاف جاری تحریک کے اٹھارویں روز انتظامیہ سربراہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کمشنر آفس بلتستان میں منعقد ہوا۔ جلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران اور اہلیان چھومک شریک تھے۔ اجلاس میں گفتگو شنید کے بعد انتظامیہ اور فریقین کے درمیان چند نکات پر اتتفاق ہوا۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کمیٹی تین ماہ کے اندر اپنی سفارشات مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے گا اور لینڈ ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو قانونی شکل دینے سے قبل تما م اسٹیک ہولڈرز اور عوامی ایکشن کمیٹی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ انتظامیہ موجودہ لینڈ ریفارمز کمیٹی میں بلتستان کو مناسب نمائندگی دینے کا پابند ہوگا اور حالیہ لینڈ ریفارمز کمیٹی مکمل طور پر جانبدار اور حفیظ حکومت کی ذاتی پسند کی بنیاد پر بنائی گئی ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر اتتفاق ہوا کہ لینڈ ریفامز کمیٹی کا فیصلہ آنے تک گورنمنٹ چھومک اراضی میں موجود عوامی اراضی میں ہرگز مداخلت نہیں کرے گی جبکہ عوام اپنی زیر قبضہ زمینوں پر حسب معمول ترقیاتی کام جاری رکھا جائے گا تاہم بقیہ اراضی پر کسی قسم کی آباد کاری و ترقیاتی کام نہیں کرے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعلیٰ محض زبانی دعووں کی بجائے عملی کام کرکے ثبوت فراہم کریں۔خالصہ سرکار کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا بیان خوش آئند ہے۔اپنے دور اقتدار میں خالصہ سرکار کے ظالم قانون کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرے اور گلگت بلتستان کا سپوت ہونے کا ثبوت دیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات علی حیدر نے وزیر اعلیٰ کے خالصہ سرکار کے حوالے سے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنے موقف پر قائم رہیں تو یہ گلگت بلتستان کیلئے نیک شگون ہوگا۔اس وقت گلگت بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ حق مالکیت ہے اورماضی  کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوامی زمینوں کو سرکاری تحویل میں لیکر آج حق مالکیت کا ڈھونگ رچارہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کا خالصہ سرکار کے متعلق بیان جس میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری پراجیکٹ کو مفت زمین فراہم نہیں کی جائیگی کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے اور وزیر اعلیٰ تھوڑی اور ہمت کرکے خالصہ سرکار کے قانون کو ختم کرکے سٹیٹ سبجیکٹ رولز کو بحال کرے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام سکون کیاسانس لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی گلگت بلتستان کے عوام کے مفاد میں کام کرے گا اس کو بھرپور سپورٹ کرینگے۔ماضی میں ٹیکس لگاکر اور عوامی زمینوں کو سرکاری اداروں کو الاٹ کرنے والے حق مالکیت کے نعرے سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

وحدت نیوز(ﺷﮕﺮ ‏ ‏) ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ ﻤﺴﻠﻤﯿﻦ ﺷﮕﺮ ﮐﮯ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ جنرل  ﻣﺤﻤﺪ ﻇﮩﯿﺮ ﻋﺒﺎﺱ  شگری ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﭻ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻟﺼﮧ ﺳﺮﮐﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﻓﺨﺮ ﻣﻠﺖ ﺍٓﻏﺎ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﻮﯼ ﮐﮯ ﺷﺎﻧﮧ ﺑﺸﺎﻧﮧ ﮐﮭﮍے ہیں ﺍﻭﺭ ﺍﻥ کے  ﻣﻮﻗﻒ ﮐﯽ ﺑﮭﺮ ﭘﻮﺭ ﺣﻤﺎﯾﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺳﮯ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮔﻠﮕﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﺣﻘﻮﻕ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺣﻘﻮﻕ ﻏﺼﺐ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻞ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺗﺎﮨﻢ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﺑﯿﺪﺍﺭ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﻖ ﻟﯿﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍٓﻏﺎ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﻮﯼ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺣﻘﻮﻕ ﮐﯽ ﺟﻨﮓ ﻟﮍ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺳﺐ ﺍٓﻏﺎ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﻮﯼ ﮐﮯ ﺷﺎﻧﮧ ﺑﺸﺎﻧﮧ ﮐﮭﮍے ہیں  ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﮐﮭﯿﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮧ ﮐرے  ﺑﺼﻮﺭﺕ ﺩﯾﮕﺮ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻻﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻃﺎﻗﺖ ﺩﮐﮭﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺑﻠﺘﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﺘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺯﻣﯿﻨﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺐ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﯽ ﻣﻠﮑﺘﯽ ﺭﻗﺒﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﭻ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻟﺼﮧ ﺳﺮﮐﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮩﺬﺍ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﻣﻦ ﺍﻣﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﮭﯿﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻧﮧ ﮐرے ۔

Page 2 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree