وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے گزشتہ سال گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مومن آباد میں اسپورٹس ویک کے فائنل میں بحیثیت مہمان خصوصی طالبات کےلئے نقد انعامات کا اعلان کیا تھا.اپنے وعدے کو وفاکرنے کیلئے گزشتہ روز گرلز ہائی اسکول مومن آبادکا دورہ کیا اورسادہ سی تقریب  میں اعلان شدہ رقم مبلغ ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے نقد طالبات میں تقسیم کردی، اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور طالبات نے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا رضوی(آغا رضا) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبرل طاقتوں نے دنیا پر ناجائز تسلط حاصل کرنے اور کمزور اقوام و ممالک خصوصاً اسلامی ممالک کے وسائل پر قبضہ جمانے کیلئے شدت پسندی اور انتہا پسند نظریات کا اختراع اور اپنے استعماری منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تکفیریت اور دہشتگردی کو نام نہاد جہاد و اسلامی رنگ دے کر اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک سازش کی۔نادان مسلمان جوانوں کو جہاد کے نام پر درندہ صفت بناکر خود مسلمانوں کا قتل عام کرایا گیا۔ تمام لبرل مغربی دنیا نے روس کو افغانستان میں شکست دینے کیلئے وطن عزیز کے اس وقت کے آمر ضیاالحق اور بعض اسلامی ممالک کا استعمال کرکے طالبان کی صورت میں دہشتگرد گروہ بنائے۔ اس وقت لے بعد وطن عزیز میں طالبان مخالف اور افغان پالیسی کے مخالف مسالک کو دبانے کی خاطر بے رحم دہشتگرد کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیادہشتگردی کے جواز کی خاطر انتہائی خطرناک سٹریٹسٹی اپنائی گئی۔ اسلام کے دو بازوں شیعہ سنی مسالک کو لڑانے کیلئے توہین اور تکفیر والے پیدا کئے گئے اور اس کی آڑ میں دونوں طرف اسلام پسند نظریات رکھنے والے علماء، شخصیات اور عوام کا قتل عام کرایا گیا۔دوسری طرف سے دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ مشترکہ عوامی رد عمل کیلئے بعض نام نہاد قوم پرست لبرل پارٹیاں بنا کر دہشتگردوں کو بعض اسلامی ممالک کے پراکسی وار کا نام دیا گیا۔عوام کو کنفیوز، دہشتگردوں کی وکالت اور نادیدہ قوتوں کو خوش کرنے کیلئے پراکسی وار کا شوشہ چھوڑا گیا جس کے ذریعے شہیدوں ، ذخمیوں اور متاثرہ اقوام کی مظلومیت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔آج بھی عالمی لبرل قوتیں اسلامی ممالک میں داعش و دیگر دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرکے محکوم اقوام کو غلام بنا کر عالمی استعماری واستکباری حکومت قائم کرنے کے منصوبے کو کامیاب بنانے کی کوش کررہے ہیں۔دوسری جانب وطن عزیز اسلاامی جمہوریہ پاکستان کو لبرل و سیکولر بنانے کے تباہ کن نعرے بلند ہو رہے ہیں۔جو عوامی خواہشات اور آئین کے ضافی ہے۔لبرل ازم اور شدت پسندی دونوں ہی وطن عزیز کیلئے نقسان دہ ہیں۔ملک کو تکفیریت کی ضرورت نہ ہی لبرل ازم کی بلکہ وطن عزیز کو معتدل اسلامی جمہوری نظریات کی ضرورت ہے جو نظریہ پاکستان اور عوامی خواہشات سے ہم آہنگ نظریہ ہے۔معتدل اسلامی نظام جمہوری نظریات رکھنے والوں کو سیاسی، سماجی، علمی، اقتصادی غرض تمام میدانوں میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغامحمد رضا رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجتماعی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی۔ آج ہمارے زوال کی بڑی وجہ کرپشن، بیڈگورننس اور بد عنوانی ہے ۔جب معاشرے کا کم و بیش ہر فرد خود غرضی اور مفاد پرستی کا رویہ اپنائے گا تو بالاآخر یہ معاشرہ اور اس کی منفی اور تخریبی اقدار خود ہمارے لیے ناقابل برداشت ہوجائے گی کون سے ایسی اخلاقی بیماری ہے جو ہم میں موجود نہیں، خودغرضی ، بدعنوانی ، حرص و ہوس، مفاد پرستی، عیاری و چالاکی، بے علمی غرض ساری اخلاقی برائیاں ہم میں پائی جاتی ہیں، بدعنوانی اور رشوت ستانی ایک خطرناک بیماری ہے ، لیکن یہ بیماری ہم سرکاری ملازم سے لیکر سیاست دانوں اور وزیروں میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون ساز ادارے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ فرد کی اخلاقی حالت کو سدھارے بغیر محض قانون سازی اور جمہوری اداروں کی بحالی اور بالا دستی سے ہم اپنی قومی اور اجتماعی حالت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ظلم و استحصال اور طرح طرح کے زمینی و آسمانی مصائب اور آفات ایسے ہی معاشرے کا مقدر بنتے ہیں، جہاں فرد کا کردار بگڑ جائے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار و صفات سے محروم ہوجائے۔ آج ہمارے معاشرے کا وہ کون سا طبقہ ہے جو بلا لحاظ علم و تجربہ اور بلا امتیاز، رنگ و نسل و عقیدہ ایسے اخلاقی امراض میں گرفتار ہیں کہ نہ ان کا علم نافع رہا نہ ان کی کوشش نتیجہ خیز ہیں۔ ہم دوسروں کا احتساب تو چاہتے ہیں لیکن خود اپنا احتساب کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اگر سوچنے اور تجزیے کا انداز اب ہوجائے تو معاشرے کی عمومی صورتحال یہ ہو جاتی ہے کہ سب ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہراتے ہیں اور ایک دسورے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں ۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر قربان کردیں۔ اس ایثار و قربانی کے نتیجے میں رفتہ رفتہ معاشرے و ملک کی حالت دسدھرتی جائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ آج کی یہ پریس کانفرنس کوئٹہ شہر میں ہونے والے سانحے کے حوالے سے ہے، جس میں ایک شیعہ ہزارہ تاجر کو شہید کیا گیا اور ایک کو زخمی کیا گیا۔ جس کے بعد ایک منظم سازش کے تحت شہر کو آگ و خون میں جھونکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ کچھ شرپسندوں نے شہر کے اندر نقاب لگا کے، زبردستی دوکانوں کو بند کرنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی تکفیری نعرے لگاتے ہوئے، فائرنگ کرتے ہوئے دندناتے پھرتے رہے اور نہتے عوام پر فائرنگ کرتے رہے۔ سلیم کمپلیس کے قریب پانچ افراد کو نشانہ بنایا گیا، جس میں شیعہ ہزارہ قوم کے دو افراد شہید اور تین شدید زخمی ہوئے۔ جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جو صوبے کی قبائلی روایات کے مکمل خلاف ہے۔ اس تمام صورت حال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔ ہزاروں حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں کچھ شرپسند عناصر مسلسل شہر میں اپنی وارداتوں سے فرقہ واریت کی آگ بھڑکاتے رہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس ساری صورتحال میں صدر انجمن تاجران کوئٹہ رحیم کاکڑ کا نام بھی لیا جا رہا ہے، جو شرپسندوں کے ساتھ ملکر تکفیری نعرے لگاتے رہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ عجیب بات ہے کہ ہمارے لوگوں کو قتل بھی کیا جاتا ہے اور بےگناہ افراد جو اپنے دوکانوں سے گھروں کی جانب جا رہے ہوتے ہیں۔ اُنہیں اُنکے لائسنس یافتہ اسلحے کے ساتھ گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا جاتا ہے۔ جو انتظامیہ کی جانب سے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش ہے، جس کو ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ آئے روز شہر میں تاجر پیشہ افراد، راہگیر اور عام شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں جبکہ قانوں نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو پکڑنے میں ناکام رہتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں ہم ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کو صوبے اور شہر میں امن و امان، بھائی چارگی کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور ریاستی ادارے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنی ذمے داریاں پوری کریں تاکہ بے گناہ اور نہتے عوام کا قتل عام نہ ہو۔ ہم اس سانحے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں اور سیاسی، مذہبی، تاجر برادری سے مشاورت کے بعد کل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرینگے۔ شہداء کے اہل خانہ کے باہمی مشورے سے شہید کی تدفین کا فیصلہ کرینگے اور فی الحال ہم شہید کے جنازے کی تدفین نہیں کرینگے۔ اس سانحے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرینگے، جسکی خبر آپ کو کردی جائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) محلہ بیت الحزان میں گزشتہ شب اہل محلہ نے حلقہ پی بی 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے  منتخب نمائندہ ایم پی اے آغا رضا کو دعوت دی اور اپنے محلہ کے درپیش مسائل پیش کیے.آغا رضا نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی مشکلات سے واقف ہو اور اپنے فنڈز سے اس مرتبہ تقریباْ 14 کروڑ روپے صرف پانی کے مسائل پر خرچ کر رہا ہوں. جن سے حلقہ نمبر 14،15،16 کے لیے بڑے تالاب تیار کیے جا رہے ہیں. علاوہ ازیں 2 نئے ٹیوب ویلز اور بوسٹرز شامل ہیں. علاوہ ازیں آپ کے محلے میں کمیونٹی سنٹر کا کام بھی جاری ہے. مذکورہ کمیونٹی سنٹر سے اہل محلہ مستفید ہونگے.

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور آنے والی نئی نسلوں کے لیے پر امن اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے ملی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔آج ذاتی پسند اور ناپسند سمیت اقربا پروری ، کرپٹ معاشرے کی وجہ سے نئی نسل کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا۔ جب تک معاشرتی کرپشن ،ذاتی اقربا پروری کا سدباب نہیں کیا جاتا ہم بہتری کی جانب گامزن نہیں ہو سکتے ۔ عوام کی حالت زار بدلنے کے تمام تر دعوے صرف لفاظی ہیں۔ ان دعووں میں اگر ذرا برابر بھی صداقت ہوتی تو اس کے ثمرات منظرعام پر بھی آنا شروع ہوجاتے۔

 

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے عوام پر عرصہ حیات اس قدر تنگ کر دیا ہے کہ وہ اب معاشی بدحالی کے ہاتھوں چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ حکمرانوں کو اپنا سیاست و طرز عمل بدلنا ہوگا۔ حکمرانوں کو اپنے قبلے کی درستگی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کاوشیں کرنا ہو گی۔ تا کہ عوام کو ریلف مل سکے اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم سب اس ملک کے مقروض ہیں۔ ہمیں اپنے فرائض ادا کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ پاکستان کا تقدس بحال کرکے ملی یکجہتی کا فروغ نا گزیر ہے۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree