وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا،صوبائی سیکرٹری جنرل برکت علی بلوچ، صوبائی سیکرٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی،ظفر عباس شمسی،صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری،سیکرٹریجنر ل کوئٹہ ڈویژن سید عباس آغا،کونسلر کربلائی رجب علی،کونسلر سید محمد مھدی،حاجی عمران علی ہزارہ،امان علی ہزارہ،ضلعی سیکرٹری جنرل جعفر علی جعفری،فدا حسین ہزارہ،کامران حسین ہزارہ ،کربلائی مرزا حسین ہزارہ،رشید علی طوری،حاجی ناصر علی و دیگر رہنماووں نے اپنے مشترکہ بیان میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر دہشتگردانہ کاروائی نے ملک بھر کی فضا کو ایک بار پھر سوگوار کر دیا ،مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین ،پوری شیعہ ہزارہ قوم اپنے مسیحی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔دہشتگردوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر حملہ کر کے دنیا بھر کے مسلمان و مسیحی بھائیوں کی خوشیوں کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ،اس بزدلانہ حملے سے دہشتگردوں نے ہمارے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ جسے تمام پاکستانی عوام اپنے یکجہتی اور وحدت و اخوت کے ذریعے ملکر ناکام بنائینگے۔ اپنے بیان میں علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاکہ دہشتگردوں کے ہاتھوں اب کوئی بھی محفوظ نہیں ،عوام ،ادارے ،سیاسی پارٹیاں،اہم شخصیات یہاں تک کہ عبادتگاہیں جہاں پر اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہے بھی جہاد کے نام پر دھوکہ کھانے والے دہشتگردوں کے شر سے محفوظ نہیں۔
جب تک فریب خوردہ دہشتگرد اپنے بزدلانہ کاروائیوں کو جہاد سمجھیں گے دہشتگردی کا خاتمہ اسوقت تک ممکن نہیں ،ریاست اور علماء دونوں اسے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔اور دہشت گردوں کیخلاف نظریاتی جنگ کا بھی آغاز کریں ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام رہنماوؤں نے پولیس کے جوانوں کی جرأت کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے انھیں بروقت کاروائی کرنے اور زیادہ نقصان سے بچانے کیلئے خراج تحسین پیش کیا،بیان کے آخر میں تمام عمائدین نے شہداء ،زخمی اور انکے لواحقین کیلئے دعا خیر بھی کی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا حلقہ مختلف بولیاں بولنے والے اور مختلف مذاہب و مسالک کا گلدستہ ہے جہاں کے عوام عرصہ دراز سے باہمی اخوت و بھائی چارے کی عملی تفسیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کاسی روڈ ٹین ٹاون،فیض آباد کا دورہ کرتے ہوئے اہل علاقہ سے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کیپٹن حسرت، کوئٹہ سیکریٹری جنرل عباس علی ،فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر عبداللہ کاکڑ،مینگل قومی تحریک کے سربراہ میر ہدایت اللہ مینگل، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنما انوار نقوی،ٹھیکدار سرور،حاجی عمران،ماسٹر یونس اور علاقے کے دیگر معتبرین نے شرکت کی۔ آغا رضا نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا حلقہ مختلف بولیاں بولنے والے اور مختلف مذاہب و مسالک کا گلدستہ ہے جہاں کے عوام عرصہ دراز سے باہمی اخوت و بھائی چارے کی عملی تفسیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی بی II میں جاری ترقیاتی اسکیمیں ٹین ٹاون،کانسی سمندر خان روڑ،بستی پنچائیت سے لیکر مہردار پہاڈ کی چوٹیوں تک جاری ہیں۔فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر عبداللہ کاکڑ نے مجلس وحدت مسلمین کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی حساس دور میں جماعت نے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین الاقوام کیلئے کاوشیں انجام دی جو لائق تحسین ہیں۔اسی طرح ایم پی اے آغا رضا نے بلا تفریق رنگ ،نسل ،زبان و مذہب پی بی 2 کے عوام کی خدمت کی ہے جو تمام منتخب نمائندوں کیلئے ایک مثال ہے۔ مینگل قومی تحریک کے سربراہ میر ہدایت اللہ مینگل نے اہل علاقہ کی نمائندگی میں ایم ڈبلیو ایم اور ایم پی اے آغا رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک روشن خیال ،معتدل سیاسی جماعت ہے اور ایم پی اے آغا رضا نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر جاکر حل کیئے۔اس دوران علاقہ معزیزین و عوام نے ایم ڈبلیو ایم اور آغا رضا کے وفد کا پرتباک استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور علاقہ مسائل پر توجہ دینے پر آغا رضا کا شکریہ بھی ادا کی۔
وحدت نیوز (سہیون شریف) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع جامشورو کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہے،سیہون میں دہشتگردی سے عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی گئی،ملک میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں سب سے زیادہ ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے ناکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے،دہشت گردی اسکول مزارات اور بازار بند کرنے سے نہیں بلکہ دہشت گردوں کی پھانسی سے ختم ہوگی، اولیاء اللہ کے مزارات امن کے مراکز ہیں، یہاں دہشت گردی کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، اسلام کے دشمن ہیں، ان کا قلع قمع کرنے کیلئے ضروری ہے آپریشن رد فساد کا دائرہ ان عناصر کی جانب بھی بڑھایا جائے کہ جن کو ضیائی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مفادات کے لئے پالا تھا، آج ان سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر آریشن رد فساد کی کامیابی ممکن نہیں، کوئٹہ کے شہداء کے خانوادے سیہون شریف دھماکے کے شہداء کے ساتھ ہیں۔صوبائی حکومت عوام سے مخلص نہیں، سانحہ سیہون کے بعد صوبہ میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان کہا گیا ہے کہ مرکز کے بعد ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کا انٹرا پارٹی الیکشن 22 جنوری بروز اتوار صوبائی سکریٹریٹ کویٹہ میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے 12 اضلاع کے عہدیداران , صوبائی شوریٰ کے ممبران نے شرکت کر کے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے صوبائی سکریٹری جنرل کا انتخاب کیا انتخابات میں صوبائی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے تین امیدواروں علامہ برکت علی بلوچ، کربلائی رجب علی ہزارہ اور سید ظفر عباس شمسی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں علامہ برکت علی بلوچ نے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جس پر تمام مرکزی قائدین , صوبائی و ضلعی عمائدین و ممبران نے علامہ برکت علی بلوچ کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گزشتہ رات رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی نے نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سے ان کے عہدے کا حلف لیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس دوران مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی ایم پی اے آغا رضا نے صوبائی آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہو کر جمہوری اصولوں کے عین مطابق تمام تر اختیارات نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کے حوالے کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اور ہماری پارٹی جمہوری اصولوں کے پابند ہیں ہمارا پارٹی دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین ودستور کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے جس طرح ہماری پارٹی میں جمہوریت قائم ہے اسی طرح ہم وطن عزیز میں بھی ہم جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کوشاں ہیں آمریت ہر سطح پر نقصان کا باعث ہے جمہوری اداروں کی مضبوطی , اختیارات اور عوام کے منتخب نمائندوں کے احترام ہی میں جمہوریت کی بقا ہے لہذا ہم اپنے نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کیساتھ بھرپور تعاون کر کے ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے ۔ آخر میں تمام ممبران نے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) گزشتہ روز کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں سید فیصل رضا عابدی کے گھر پر پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا،اُسی شب نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب کالعدم دہشتگردوں نے کاروائی کرکے مجلس سے آنے والے افراد میں سے ایک کو شہید اور چار زخمی کر دیئے ، کراچی رینجرز نے ایک مقامی مسجد کے اندر داخل ہوکر مسجد ، قرآن پاک اور سجدہ گاہ کی بے حرمتی کی، علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لے لیااور اسی طرح رضویہ سوسایٹی اور عباس ٹاؤن سمیت دیگر شیعہ نشین علاقوں پر چھاپے مار کر عوام الناس کو تنگ اور بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا جا رہاہے۔
مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنماؤں ایم پی اے آغا رضا، سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری علامہ ولایت حسین جعفری و دیگر نے کراچی میں جاری ان واقعات کی شدید مذمت کی اور حکومت سندھ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی پر قوم کو حکومت سندھ سے مثبت تبدیلی کی کافی امیدیں تھیں مگر موجودہ صورتحال ، بے قصور افراد کی گرفتاریوں اور اصل مجرموں و دہشتگردوں کی آزادی کی انتہاء دیکھتے ہوئے یوں لگتا ہے کہ حکومت سندھ نے تکفیریوں،دہشتگردوں اور ملک کے دشمنوں کے آگے گٹھنے ٹیک دیئے ہیں اور کراچی کو تکفیریوں کے شر سے محفوظ رکھنے کیلئے انکی دل جوئی کی جارہی ہے اور مظلوموں پر مزید ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شیعہ قوم وہ قوم ہے کہ جس کے افراد نے اس پاک سرزمین کی خاطر جان کی قربانی دینے سے کبھی گزیر نہیں کیا اور ہمیشہ وطن عزیز کا پرچم بلند رکھنے کی خاطر جد و جہد کی ہے۔ اس قدر حب الوطنی کے باوجود حکومت وقت ہم ہی پرظلم ڈھا رہی ہے اور دہشتگرد وں، کالعدم جماعتوں کے سربراہ آزاد پھیر رہے ہیں۔ پر امن شیعہ قوم سے تعلق رکھنے والوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ، انکے گھر کی عزت پامال کی جارہی ہے اور رینجرز اہلکار قرآن مجید اور دیگر مقدس چیزوں کے تقدس کو پامال کرتے نظر آرہے ہیں۔ بیان میں وفاقی حکومت سمیت حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں اہل تشیع سے غلط رویے کی روک تھام کی جائے اور ہماری پر امن قوم کو احتجاجوں پر مجبور نہ کرے۔ جن اہلکاروں کو دہشتگردوں اور تکفیریوں کے خاتمے کیلئے استعمال ہونا چاہئے حکومت ان کا استعمال پاکستان سے محبت رکھنے والوں کے خلاف کررہی ہیں ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ تفتان کے بعد باحفاظت کوئٹہ واپس پہنچ گئے۔ دورہ تفتان بارڈر میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا، رکن شوری عالی مولانا سید ہاشم موسوی، مولانا ولایت جعفری اور دیگر رہنما و مسئولین بھی انکے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومتی دباو اور سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کہ باوجود دو روز قبل کوئٹہ سے براستہ دالبندین اور تفتان بارڈر کا سفر کیا تھا تاکہ وہاں پر زائرین امام حسین (ع) و امام رضا (ع) کو درپیش مسائل کا بذات خودجائزہ لے سکیں اور انکے حل کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کوششیں کرسکیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک شب تفتان بارڈر پر زائرین کے ہمراہ بھی گزاری۔
دوران قیام ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنر ل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بلوچستان اسمبلی کے دالبندین تفتان سے منتخب رکن امان اللہ شادیزئی، کمشنر دالبندین، ڈپٹی کمشنر اور ونگ کمانڈر ایف سی کرنل قمر رشید سمیت ایف آئی اے اور امیگریشن آفس کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین سے بھی ملاقات کی اور خطاب کیا۔ علامہ ناصر عباس نے دوران سفر مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغا محمد رضا کی تجویز پر زائرین کے قیام وطعام کیلئےحکومت بلوچستان کی جانب سے زیر تعمیر "پاکستان ہاوس" کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے پاکستان ہاوس کو چند ماہ میں مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ایف سی و ایف آئی اے کے حکام نے بھی علامہ راجہ ناصر عباس کو درپیش مسائل اورموجودسہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انتظامیہ نے علامہ ناصر عباس جعفری کوزائرین کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔