وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام قوم کے بزرگ سیاسی سماجی شخصیات اکابرین ورکرز مختلف برادر اقوام اور مسیحی برادری سے اظہار تشکر کیلئے اعزازی عشائیے کا پروگرام منعقد ہوا ،جہاں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور حلقہ پی بی 27 سے نامزد امیدوار سید محمد رضا( آغا رضا ) نے تمام شرکاء کا الیکشن کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں کیلئےتعاون اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔

سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ کوئٹہ میں گذشتہ دورحکومت میں ترقیاتی پروجیکٹس پر جوریکارڈکام ایم ڈبلیوایم نے کیا کوئی اور نہیں کرسکتا، 25 جولائی کو ہونے والی الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہیں اکثر پولینگ سٹیشن سے آج تک فارم 45 نہیں دی گئی بعض پولنگ اسٹیشن میں رات گئے تک جعلی ووٹوں سے ہمارے مخالفین کو ایک منظم سازش کے تحت ووٹ ڈلوائےگئے اکثر حلقوں سے نتائج 72 گھنٹوں بعد آنا شکوک میں اضافہ کر دیتا ہے ۔ لہذا ہم نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور بائیو میٹرک تصدیق کی درخواست کی ہے ضرورت محسوس ہو تو ہم اپنے حق کیلئے عدالت عالیہ سے بھی رجوع کریں گے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پالیمانی بورڈ کااہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے کی ،اجلاس میں قومی انتخابات میں کوئٹہ کے تین قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں پر نامزد حتمی امیداروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے پالیمانی بورڈ نے کوئٹہ کے حلقہ قومی اسمبلی NA-265کیلئے سابق وزیر قانون آغاسید محمد رضا ، حلقہ صوبائی اسمبلی PB-26کیلئے برکت علی بھیاء اور حلقہ صوبائی اسمبلی PB-27کیلئےسا بق وزیر قانون آغاسید محمد رضا اورحلقہ صوبائی اسمبلی PB-12نصیر آبادکیلئے سید حسن ظفرشمسی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

ڈویژنل سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پالیمانی بورڈ کے اجلاس کے اختتام پر ٹکٹ کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی رہنما اسدعباس نقوی، علامہ ہاشم موسوی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، علامہ ولایت جعفری، کونسلر کربلائی رجب علی سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل سیکریٹری جنرل کونسلر کربلائی رجب علی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد الیکشن سیل کا قیام عمل میں لایاجاچکاہےجس کے بعد انتخابی حلقوں میں عوامی رابطہ اور تشہیری مہم میں تیزی لائی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کا ماضی عوامی خدمت سے عبارت ہے، آغا رضا نے گذشتہ دور حکومت میں چار سال آٹھ ماہ بحیثیت ممبر اسمبلی اور چار ماہ صوبائی وزیر قانون کی حیثیت سے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا اجراءکیا، جس میں سے متعدد منصوبے مکمل اور چند ایک زیر تکمیل ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ )  شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رہنما، صوبائی وزیر برائے قانون،لائیو اسٹاک،جنگلات اور پارلیمانی امور آغا سید محمد رضا بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئےہیں، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے کونسلرزرجب علی، عباس علی سید مہدی سمیت دیگر رہنمابھی موجود ہیں، وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے بتایا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے اداروں سے تحفظ مانگ رہے ہیں،لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،اب کوئی رستہ نہیں بچا،ان کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے مظلومین کی حمایت جاری رہے گی اور یہ دھرنا تب تک ختم نہیں ہوتا جب تک آرمی چیف خود آ کر یقین دھانی نہیں کرا دیتے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی وزیر آغا سید محمد رضا کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائوںگا۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں فیکلٹی آف میرین سائنسز کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ISSCMDP کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما،صوبائی وزیرقانون، جنگلات و لائیواسٹاک سید آغا رضا  نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر لسبیلہ یونیورسٹی ، گورنمنٹ آف بلوچستان کی جانب سے آغا رضا نے شنتو یونیورسٹی چائناکے ساتھ اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے ،لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کا سیمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں کو روایتی اجرکیں پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات ولائیو اسٹاک آغا محمد رضا نے کہاکہ پاکستان کے ساحل سمندر کی ترقی اور آبی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا،پاکستان قیمتی اور نایاب آبی حیات سے مالامال ملک ہے جن کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،  جبکہ وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق جاوید مینگل اور چائنا کے مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضا بھٹی ،پاکستان کوسٹ گارڈز کے میجر عدنان کیانی،آواران ملیشیاء کے میجر ضیاء ، محکمہ جنگلات گرین پاکستان پروجیکٹ کے ڈائریکٹر عبدالجبار ،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین ،پرووائس چانسلر لومز ڈاکٹر غلام جیلانی ،رجسٹرار احمد نواز کھوسہ ،ڈاکٹر محمد شفیع ، ڈاکٹر شاہد امجد ،ڈاکٹر آصف انعام ،ہنگول نیشنل پارک کے آفیسر راجہ محمد آصف ،PRO لومز وحید بلوچ ،ڈاکٹر موسیٰ جاموٹ ، لومز سیکیورٹی انچارج سعید بلوچ ،فقیر محمد بلوچ  سمیت  مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ، پروفیسرز ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے کوئٹہ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیاسی سیل کے کوآرڈینیٹرآصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، رہنماوں نے آغارضا کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی ، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں اور صوبائی وزیر قانون آغا رضا کے درمیان ملکی سیاسی اور صوبے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کی ایک اہم نشست ایم ڈبلیوایم کے ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا کے ساتھ ہوئی۔جسمیں خصوصیت کیساتھ آغا رضا نے صوبہ بلوچستان اور ملک کے سیاسی حالات و واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آئیندہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل اور پری الیکشن تیاری کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی۔

Page 2 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree