وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنماء شیخ نیئر عباس مصطفوی نے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے تو اتنے بڑے سانحات دیکھنے نہیں پڑتے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا اور اپنی حریف جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز کھولے گئے۔ دہشت گردی کی ترویج و تبلیغ کرنے والوں کو نہ صرف بے لگام چھوڑا گیا بلکہ درپردہ ان کی سرپرستی بھی کی گئی۔ جس سے ملک کے حالات آج اس نہج تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں اور ایک ساتھ پورے ملک میں آپریشن شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جائے پناہ نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ محض دہشت گردی میں ملوث کارکنوں کو ٹارگٹ کرنے سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنیوالوں اور ان کے سہولت کاروں کو تہ تیغ کرنے سے ہی مطلوبہ مقاصد حاصل ہونگے۔ لہٰذا آپریشن" رد الفساد" کی کامیابی کا راز اسی میں مضمر ہے کہ تکفیری سوچ کا خاتمہ کیا جائے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree