وحدت نیوز (ٹنڈومحمدخان) سانحہ شکارپورمیں ملوث دہشتگرد ماسٹرمائنڈحماد معاویہ کی ٹنڈومحمد خان سے گرفتاری کے بعدمجلس وحدت مسلمین کے تحت دہشت گردوں کے سہولت کارو ں کے خلاف آپریشن کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، احتجاجی ریلی جامع مسجد علی ؑ سے نکالی گئی جو کہ تین بتی چوک پہنچ کے اختتام پذیر ہوئی،جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹو نے کی جبکہ مولانامحمد بخش غدیری نے شرکائے احتجاج سے خطاب کیا، اس موقع پر خطیب جامع مسجد مولانا امیر حسین رحمانی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ سانحہ شکار پورکے ماسٹر مائنڈ کا ٹنڈومحمد خان سے گرفتار ہونا باعث تشویش ہے، اس سفاک دہشت گرد کی ٹنڈومحمد خان سے گرفتاری علاقائی امن کیلئے خطر ہے، حماد معاویہ کے سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونا شکوک وشبہات کو جنم دے رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس خطرناک دہشت گرد کے سہولت کاروں کو بھی جلد اس جلد کیفرکردار تک پہنچائیں۔
وحدت نیوز (لاہور) دہشت گردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کے بغیر پنجاب میں امن کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،کالعدم جماعتوں کیخلاف بھر پور کاروائی کے بغیر دہشت گردی سے نجات ممکن نہیں،دہشت گردوں کے سہولت کار اور سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیداری کے لئے سینکڑوں بیگناہوں کی لاشوں کا انتظار تھا،گلشن اقبال میں بربریت کی تاریخ رقم کرنے والے دہشت گرد اور ان کے ہمدردوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں،یہ لوگ ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے آلہ کار ہیں جو اپنے سوا سب کو کافر اور مرتد سمجھتے ہیں،ہمیں اس سوچ کے خلاف ایک قوم و ملت بن کر سامنے آنا ہوگا،پاکستان میں مسلمانوں کے جتنے حقوق ہیں اتنے حقوق ہمارے دیگر مذاہب سکھ،ہندو،عیسائی بھائیوں کا بھی ہے،وہ ہمارے برابر کے شہری اور اس مادر وطن کے بیٹے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلشن اقبال پارک کے متاثرین اور غمزدہ فیمیلز کے ساتھ ہیں اور ہم اس دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے ہر وقت آواز بلند کرتے رہیں گے خواہ اس کے لئے ہمیں جان کی بھی قربانی دینی پڑے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن قابل تحسین ہیں، ملکی حالات کے تناظر میں اس طرز کے آپریشن کی ضرورت بہت پہلے سے تھی تاہم سانحہ لاہور کے بعد پاک فوج کی سرکردگی میں ہونے والے آپریشن میں بڑے بڑے دہشت گردوں کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہیں کہ جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا تھا۔ گزشتہ چاردنوں میں سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھی آپریشن کیاجائے ۔ علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی تمام جماعتوں نے حمایت کی لیکن مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ان دہشتگردوں کو کلین چٹ دی۔ صوبائی وزیر قانون کی جانب سے مسلسل غیرسنجیدہ بیانات ملکی سلامتی اور آپریشن نضرب عضب کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں روڑے اٹکانے سے بازرہے ۔ ملک اب مزید دہشتگردی کا متحمل نہیں ہے ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سیکرٹری یٹ میں سانحہ گلش اقبال پارک میں شہید ہونے والے افراد کے لیے عائے مغفرت کی گئی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر علامہ مختار امامی نے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملک اور اسلام دشمنوں کی کارروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات نے ضرب عضب آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کو بے نقاب کردیا ہے۔ ریاستی اداروں کو واضح کرنا چاہیے کہ درجنوں ایجنسیوں کی موجودگی اور ٹائٹ سکیورٹی کے دعووں کے باوجود دہشت گردی کی کارروائی لاہور میں کیسے ہوئی ؟ ان کا نیٹ ورک ابھی تک کیوں نہیں تو ڑا جاسکا ۔ دہشت گرد ،جب اور جہاں چاہتے ہیں بے گناہوں کو نشانہ بنا دیتے ہیں۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ پنجاب سمیت جہاں بھی دہشت گردی ہیں، ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ چاہے فوجی اور رینجرز کے آپریشن ہی کے ذریعے کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ تخریبی کارروائیوں کے جاری رہنے سے لگتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردوں کو تو نقصان نہیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب دوہرے معیار کے باعث اپنی افادیت کھو رہی ہے۔حکومت دہشت گردوں کے خلاف اچھے بُرے کی تمیز سے بالاتر ہو کرطالبان،دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کرے بصورت دیگر ملک میں امن کا قیام محض خواب بنا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بے گناہ محب وطن افراد کو ہراساں کیا گیا جبکہ ملک دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ہم متعدد بار یہ مطالبہ دوہرا چکے ہیں کہ ان مدارس اور کالعدم جماعتوں کے خلاف موثر کاروائی کی جائے جو دہشتگردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہیں۔پنجاب حکومت کے پاس ان تمام مدارس اور کالعدم جماعتوں کے مکمل کوائف موجود ہیں لیکن ان پر ہاتھ ڈالنے سے حکومْت کو اپنے ووٹ بینک کے متاثر ہونے کا ڈر ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی جڑیں پنجاب اور خاص طور پر جنوبی پنجاب میں موجود ہیں۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹس کے باوجود صوبائی دارلحکومت لاہور میں اتنا بڑا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب حکومت میں شامل ایک مخصوص فکر کے لوگ دہشت گردوں کی سرپرستی اور پشت پناہی کرتے ہیں، پاکستانی سیکیورٹی اداروں اور میڈیا نے کئی بار جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی آماجگاہوں کے حوالے رپورٹس پیش کی ہیں لیکن مخصوص افراد ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ ہم پاک فوج اور رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور آماجگاہوں کو ختم کیا جائے، پنجاب حکومت کے ایک سینیئر وزیر کی جانب سے جنوبی پنجاب کو دہشت گردوں کے حوالے سے کلین چٹ دینا حیرانی کا باعث ہیں۔ علامہ اقتدار نقو ی نے کہا کہ حکمران ہر وہ اقدام انجام دیں گے جس میں کرپشن کے زیادہ مواقع ہوں، اورنج لائن اور میٹرو ٹرین جیسے پراجیکٹ کی بجائے ملک میں امن وامان اور سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) لاہور دھماکہ پنجاب حکومت کی کالعدم جماعتوں کیساتھ ہمدردی کا نتیجہ ہے۔ پاک فوج کی جانب سے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے گزشتہ روزلاہور دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک کا امن تباہ کردیا ہے اور ان دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن ناگزیر ہوچکاہے اور جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے آپریشن ضرب عضب کی طرز کا بے رحم آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاک فوج کی طرف سے پورے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں کو کشت و خون میں نہلانے والے دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ہی اس ملک کو دہشت گردی سے نجات دلاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں اور تکفیری دہشت گردوں کے حمایتی پارلیمنٹ تک پہنچ چکے ہیں جن کے خلاف کاروائی کرنے سے حکومتیں بے بس نظر آرہی ہیں اور ان حالات میں افواج پاکستان سے ہی عوام کی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا اس پاک سرزمین سے نام و نشان مٹادیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز شاہراہ قراقرم پر دہشت گردی کے خطرات کے عنوان سے صوبائی حکومت کو وزارت داخلہ سے مراسلے موصول ہورہے ہیں ان ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے اس لئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اپیل ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرٹھوس اقدامات کریں تاکہ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔