وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت اور توانہ خطیب حجتہ السلام علامہ سید احمداقبال رضوی کوگذشتہ روز دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے  باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں داخل  کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نےفوری طور پر ان کی ای سی جی کی ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں دل کا شدید دورہ پڑا ہے، چند روز انہیں اسپتال میں زیر علاج رہنا ہوگا جب تک ہم ان کے مذید ٹیسٹ کریں گے، ڈاکٹرز نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ علامہ احمد اقبال جلد صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہو جائیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی کی علالت کی خبر سن کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان سے اپیل کی کے وہ علامہ احمد اقبال رضوی کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کریں ۔

وحدت نیوز(سکھر) سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں سید الشہداء امام حسین (ع) کی شان میں گستاخی، پاکستان بھر میں مساجد ، امام بارگاہوں ، قرآن پاک اورعلم حضرت عباس علیہ السلام کو جلائے جانے اور جلوس عزا اور جلوس میلاد البنی (ص) پر ممکنہ پابندی کے خلاف سکھر میں بھی ہزاروں کی تعدا د میں عاشقان امام حسین (ع)نےعظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر منعقدہ یومِ عظمتِ نواسہ رسول (ص) کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر ،شیعہ ایکشن کمیٹی سکھر ،آئی ایس اوسکھر ڈویژن اوراے ایس او سکھر ڈویژن کی طرف سے بعد نماز جمعہ حیدری مسجد پرانا سکھر تا سنٹر جیل IIسکھر تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔شرکائے ریلی نے اپنے ہاتھوں میں دہشتگردوں کے خلاف بینرز اور پوسٹر ز اٹھائے ہوئے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کررہے تھے،شرکائے ریلی سے حجتہ الاسلام علامہ علی بخش سجادی ،ڈاکٹرسید فدا حسین موسوی،چوہدری اظہرحسن ،نوید حسین الحسینی،اور اشرف علی اسدی نے خطاب کیا ۔

 

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا دہشتگردی کے جتنے واقعات ہوئے ہیں ان سب کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے،ان سانحات میں سانحہ کوہستان وچلاس گلگلت ،پارہ چنار،ہنگو ،کوئٹہ ، کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان،داتا دربار، نشترپارک وغیر ہ کی تحقیقات کی ضرورت ہمیں سانحہ راولپنڈی کی جانبدارانہ عدالتی تحقیقات پر کافی تحفظات ہیں۔کئی اداروں کی تحقیقاتی کمیٹیوں کی سربراہی اس حکومت کے منظور ترین اور کالعدم تنظیموں کے سرپرست رانا ثناء اللہ کررہے ہیں جس کی سیاہ کاریاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ اگر ملک میں سلامتی اور امن کی فضا کو بحال و برقرار رکھنا ہے تو کالعدم تنظیموں کی سرعام سرگرمیوں کو ختم کرکے ان کے سربراہان کے خلاف دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں کیس چلا کر انہیں قرار واقعی سزادی جائے ۔

 

مقررین نے مزید کہا کہ عزادری کے جلوس کسی بھی قیمت پر محدود نہیں کیے جاسکتے بلکہ یہ جلوس ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔ان میں امنیت کا پیغام ہے حُسینیت کاپیغام ہے۔اگر دہشتگردی کے پیش نظر عزاداری امام حسین ؑ کے جلوسوں کے خلاف کوئی سازش کی گئی ؤ پھر دہشتگردی کے دھماکے GHQمیں بھی ہوتے ہیں، مساجد میں بھی ہوتے ہیں،بازاروں ، مارکیٹوں وغیرہ میں بھی ہوتے ہیں،تو کیا ان سب کو بند کرنا چاہیے،،،،؟کیا کیا بند کروگے ، اس طرح تو پور ے ملک کو بند کرنا پڑیگااور یہ حرکت کوئی بھی محب وطن قبول نہیں کریگا۔لٰہذاملک میں جہاں دہشتگردوں کے تربیتی مراکز ہیں ۔جن کا تمام سیکورٹی اداروں کو علم بھی ہے، ان تمام کو جڑسے ختم کرو اوران عناصر کو سرعام پھانسی پر لٹکا دو ،آخر میں شرکائے ریلی نے وطن عزیز میں امن وامان وسلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اپنی ریلی کا اختتام کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے بیان میں تمام شیعہ تنظیموں، ماتمی انجمنوں، سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیھا بنت حضرت علی علیہ السلام نواسی رسول اللہ (ص) کے روضہء مبارک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجات میں شدت لائیں اور دنیا کو باور کرا دیں کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دس روزہ سوگ کے دوران تمام مساجد اور رمضان المبارک کے اجتماعات میں اِس سانحے کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین خصوصاً توہین رسالت اور توہین صحابہ کے مرتکب تکفیری دہشت گردوں کیخلاف بھر احتجاج کریں۔ روز جمعہ کو یومِ احتجاج کے طور پر منائیں اور ہر مسجد کے باہر شاہراہوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کرکے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کو بے نقاب کریں۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ شام میں توہین رسالت و توہین صحابہ کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی میں شدید احتجاج کریں اور اپنا مؤقف واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں اور یہ خانہ جنگی عالمی جنگ کا روپ بھی دھار سکتی ہے، اس لئے دنیا میں امن کے خواہاں طبقوں کو خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

zainab sa mwm hydوحدت نیوز (حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام پریس کلب پر بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی روضے کی بے حرمتی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے رہنما مولانا امداد علی نسیمی، مولانا نور حسن، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا محمد علی جروار، مولانا کاظم حسین، مولانا رحمت علی، عالم کربلائی، یعقوب حسینی اور دیگر علماء سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور مردہ باد امریکا، مردہ باد اسرائیل اور دشمنانِ اسلام کے خلاف پرزور نعرے بلند کئے۔ ریلی میں مختلف انجمنوں اور نوحہ خواں نے عزاداری بھی برپا کی۔

ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کرنے والے نام نہاد مسلمان ہیں جن کا اسلام اور اسلام کی تعلیمات سے دور دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام تو عام قبور کے احترام کا درس دیتا ہے اور عالم اسلام کیلئے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور عالم اسلام کے حقیقی پیروکار روضہ مقدس اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز (لاہور) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کے نواسی رسول حضرت بی بی زینب (ع) کے روضہ مبارک پر حملے کیخلاف مال روڈ الحمرا ہال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا شام کے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ابوجہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے اور خاندان رسالت(ع) کیخلاف آج بھی برسرپیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے اور اس دل خراش سانحے پر اقوام متحدہ میں آواز اُٹھائے اور تکفیری آدم خور دہشت گردوں کو بے نقاب کرے کہ اسلام اور مسلمانوں سے ان درندوں کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے حضرت زینب بن علی (ع)کے روضہ مبارک پر شامی حکومت سے برسرپیکار تکفیری باغیوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا غیرت مند شہری شام میں اہل بیت (ع)اور اصحاب رسول(رض)کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں امداد دینے والے سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت نواز حکومت نیز پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کیخلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ مظاہرین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ناموس رسالت(ص) پر حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی گماشتوں نے ایک دفعہ پھر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے، ہم جناب زینب(ع) کے روضے پر مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین دس ورزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے اور عزاداری کے اجتماعات ہونگے اور صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی ریلی میں خواتیں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Page 3 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree