raja sahab potrateوحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے یو اے ای سے اہل تشیع اور اہل سنت کے انخلاء کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو یو اے ای سے احتجاج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یو اے ای سے ایسے افراد کو نکالا جا رہا ہے جس کے نام کے ساتھ محمد، علی، حسن، حسین، عباس، مہدی، نقی، تقی یا ان سے ملتے جلتے نام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اووسیز پاکستانیز کی اس المیے پر خاموشی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت جلد اسلام آباد میں وزارت اوورسیز پاکستانیر اور وزارت خارجہ کے باہر احتجاج مظاہرہ کرئے گی اور یو اے ای سے اہل تشیع کے انخلا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یو اے ای سے ایسے تمام افراد کو بھی نکالا جا رہا ہے جو امریکہ مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ یو اے ای عربوں کی نہیں امریکہ کی ریاستیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کو اس ظالمانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے اور ان ریاستوں کے اہل تشیع کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا خاتمہ کروانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای میں بھارت اور امریکہ کا اثرورسوخ بہت زیادہ حد تک بڑھ چکا ہے یہی وجہ ہے کہ یو اے ای میں پاکستان مخالف پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گوادر پورٹ کی آڑ میں یو اے ای کے حکمرانوں کو پاکستان سے بدظن کر دیا ہے اور بھارت نے یو اے ای کے یہ باور کروایا ہے کہ گوادر پورٹ فنکشنل ہونے سے دبئی کا کاروبار متاثر ہو جائے گا۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستانی دفتر خارجہ کو یو اے ای کے حکمرانوں کی اس غلط فہمی کو دور کرنا ہو گا اور وزیراعظم جلد وزیر خارجہ کا بھی اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ابھی تک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا اعلان نہیں کیا گیا۔

00 justiceوحدت نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے برنس روڈ پر دھماکے میں 7 افراد کے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کے شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کے اسکواڈ کو ٹارگٹ کیا۔ جسٹس مقبول باقر کا قافلہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو ان کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انھیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں ایک پولیس وین اور موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 7 سے 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جسٹس باقر کے سکواڈ پر حملہ پلانٹڈ تھا۔ جسٹس باقر آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 6 پولیس اہلکار اور رینجرز کا اہلکار شامل ہیں۔ سندھ بار کونسل نے جسٹس مقبول باقر پر حملے کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

 

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں برنس روڈ پرسندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کی گاڑی کے قریب دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برنس کے علاقے اردو بازار چوک پر دھماکے ہوا، جس میں ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کی گاڑی پر کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے پولیس موبائل اور ایک موٹر سائیکل تباہ جبکہ ایک پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر زخمی ہوگئے، تاہم وہ خیریت سے ہیں، جنہیں پرائیوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اقراد میں جسٹس مقبول باقر کا ڈرائیور اور ایک رینجرز اہلکار بھی شامل ہے۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی جگہ پر کاروباری ادارے اور کالج بھی موجود ہیں۔ ڈی آئی جی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم سے ہوا۔

Page 3 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree