وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع ہری پور کے معروف شیعہ رہنما و ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال ہری پور نیئر حسین جعفری قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، فوری طبی امداد کے لئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک حالت خطرے سے باہر بتائی گئی، تفصیلات کے مطابق نیئر حسین  جعفری رات 12 بجکر 15 منٹ پر رحمانیہ روڈ ہری پور سے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ مسلح دہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے نیئر حسین  جعفری شدید زخمی ہوگئے، قریب سے گزرتے موٹر سائیکل سوار نے زخمی حالت میں ہری پور ہسپتال پہنچایا، جہاں سے انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیئر جعفری کا شمار ضلع ہری پور کے سرگرم رہنماوں میں ہوتا ہے، ان کی اہلیہ خانم راضیہ جعفری ایڈووکیٹ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ خیبرپختونخوا کی سیکرٹری جنرل ہیں۔ مختلف حلقوں کی طرف سے دہشت گردی کے اس واقعہ کی پرزور مذمت کے ساتھ ساتھ قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین مستضعفین پاکستان کی نمائندہ جماعت اور دین کے مظلوموں اور محروموں کی آواز ہے۔ اس بات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے اورکزئی ایجنسی میں مشران قوم، عمائدین علاقہ اور علماء سے خطاب کے دوران کیا۔ اورکزئی ایجنسی تحصیل لوئر قوم ستوری خیل میں تنظیم سازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو منظم اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے اور وہ پلیٹ فارم ایم ڈبلیو ایم ہے، جو شہید قائد کے معنوی فرزندوں کی جماعت ہے۔ ہم علاقہ کے مسائل سے آشنا ہیں اور ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انشاء اللہ ایک موثر رابطہ ہوگا اور مومنین ساتھ دیں گے۔ خیبر سے کراچی اور پاراچنار سے کوئٹہ تک ہم سب مومنین کے مسائل ایک ہیں، اس لئے ہمیں منظم انداز میں بڑھنے کی ضرورت ہے

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام 14اگست جشن آزادی کے موقع پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے کارنر میٹنگ میں اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہر پاکستانی کے لئے خوشیاں بکھیرنے کا دن ہے ۔کیونکہ آج ہی کے دن ہم سب کو آزادی ملی اور پاکستان جیسی نعمت سے اللہ نے ہمیں سرشاد کیا۔اب ہم پر فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت کردہ اس نعمت کی قدر کریں اور اپنی جان سے بھی زیادہ اس کی حفاظت کریں۔آخر میں سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔اس کارنر میٹنگ میں سیکرٹری تنظیمی سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری فلاح و بہود سید مجتبیٰ کاظمی ، سیکرٹری روابط سید قمر علی شاہ ، سیکرٹری مالیات سجاول جعفری اور دیگر کئی کاکنان نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(حویلیاں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و چیئرمین خیرالعمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی نے کہا کہ پوری دنیا میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے پاکستان میں گلگت بلتستان سے لیکر کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی حکمرانوں کی گڈ گورننس کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے حکمرانوں کے پاس اس غریب عوام کو سوائے جھوٹے وعدوں کے دینے کے لیے اب کچھ نہیں بچا اقتدار مال وزر کی جمع آوری سے زیادہ کچھ نہیں اس لوٹ کھسوٹ کا نتیجہ ہے کہ تمام ادارے بشمول پانی،بجلی،صنعت،سیاحت،تعلیم اور صحت دیوالیہ ہوتے چلے جا رہے ہیں اور عوام ان سہولیات سے محروم کبھی بھوک کبھی پیاس اور کبھی بجلی نہ ملنے سے موت کی نیند سو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید کاظمی اور صوبائی سیکر ٹری فلاح و بہبود سید تہور عباس بھی موجود تھے ۔

معزین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، محروموں اور مستضعفوں کو ان کا حق دلوانے کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے اور اس جدو جہد کے ذریعے سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی ہو سکے ۔ پانی کے منصوبے پر عملدرآمد پر علاقے کے معززین نے خیرالعمل فائونڈیشن اور خصو صا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور نثار علی فیضی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے اقدامات سے اس علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ نے ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود سید مجتبیٰ کاظمی کوبلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تحصیل حویلیاں میں یوتھ کونسلر کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر مجلس وحد ت ضلع ایبٹ آبادکے سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمیں تحصیل حویلیاں میں بلدیاتی انتخابات میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ۔ اس خطے میں انتخابات کے حوالے سے یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا جس میں نہ صرف ہمارا امیدوار جیتا بلکہ ہمارے حمایت یافتہ تمام امیدوار بھی اس بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔اور انھوں نے مجلس وحدت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن میں سے سید افضال حسین شاہ جنرل کونسلر، سید علی حمار شاہ جنرل کونسلر ، وصی الرحمان خان جنرل کونسلر ، سید آصف شاہ جنرل کونسلرشامل ہیں۔ ہم نے نہ صرف تکفیریوں کے مختلف حربوں کا مقابلہ کیا بلکہ انھیں شکست سے بھی فاش کیا۔تمام الیکشن کے دوران تکفیریوں نے مساجدمیں جمعہ کے خطبوں اور گھر وں میں مکتب تشیع کے خلاف پروپگنڈہ کیا ۔ہمارے اشتہارات کو پھاڑا گیا۔ ہمارے اشتہارات پر No Vote For Shia لکھا گیا۔ جسے ہم نے احسن انداز میں مسترد کر کے یہ کامیابیا ں حاصل کی ہیں۔

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد نے تحصیل حویلیاں حیدری چوک سے 12 ربیع الاول کا جلوس نکالا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ریلوے گراؤند پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کا آغاز سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور بعد از تلاوت تحصیل حویلیاں کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجم الحسن نے نعت رسول مقبولؐ سے شرکاء کے اذہان کو منور کیا۔ تمام جلوس میں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی ؐ کے نعرے فضا کو معطر کرتے رہے۔ وحدت اسکاوٹس نے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کی ذمہ داری خوش اسلوبی سے انجام دی۔ جس پر تمام مکاتب فکر کتمام جلوس میں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی ؐ کے نعرے فضا کو معطر کرتے رہے۔ وحدت اسکاوٹس نے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کی ذمہ داری خوش اسلوبی سے انجام دی۔ جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔ے علماء نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree