وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت کی بروقت کوششوں سے تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایران میں مقیم پاکستانیوں کو نئے پاسپورٹ کے اجراءاور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کے حوالے سے درپیش دیرینہ مسئلہ حل ہوگیاہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل سیل کے اراکین نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے مسئلے پر توجہ دلائی جس پر وزارت خارجہ نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کوتہران میں پاسپورٹ کےاجراءمیں حائل مشکلات اور تکنیکی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر پرانے پاسپورٹ کومینولی رینیو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی اب آڈنری فیس کی بابت 400سو رروپے اور ارجنٹ فیس کی بابت 800روپے پاکستانی میں ایک سال کیلئےاپنے پرانے پاسپورٹ  مینولی رینیوکرواسکیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ذرائع پر ایران میں مقیم علماءوطلبہ اور ان کے اہل خانہ کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ 9ماہ سے نئے پاسپورٹ کے حصول اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید میں شدید دشواریوں کا سامنا تھا،قم ، اصفہان اور دیگر دور دراز شہروں سے تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے پہنچنے کے بعدعملےکی جانب سے انہیں تکنیکی مسائل کے سبب پاسپورٹ کے اجراءیا تجدید سے معذرت خواہی کے بعد واپس بھیج دیا جاتا تھا یہ معاملہ اتنا شدت اختیار کرگیا تھاکہ ایران مقیم پاکستانی علماءوطلبہ نے سوشل میڈیا پر صدائے احتجاج بلند کی اور طلبہ ترجمان کمیٹی تشکیل دی گئی اور دوسری مرحلے میں پاکستانی سفارتی عملے کے عدم تعاون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور جاری تھا، ایران میں فعال پاکستانی طلبہ کی تنظیمات بالخصوص جامعہ روحانیت بلتستان نے تہران میں موجود پاکستانی سفیر سے بھی متعددملاقاتیں کیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے بھرپور کرداراداکیا ، بلآخر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمعاملے کی حساسیت کا ادراک کرتےہوئے اس معاملے کا نوٹس لیکر ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل ٹیم کو ٹاسک سونپاکہ وہ وزارت خارجہ سے رجوع کرکے مسئلے کے فوری حل کی کوشش کرے ا ور الحمد اللہ ایران میں مقیم پاکستانیوں کی ایک دیرینہ مشکل اور پریشانی کا خاتمہ ممکن ہوگیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اور ان کے وزراء کے بیانات سے خطے میں سعودی ایجنڈا واضح ہو گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں دھکیلنے کے خدشات کی تصدیق ہو گئی ہے۔ عالمی طاقتیں بالخصوص بھارت اور امریکہ پاکستان کو تنہا کرنے کے درپے ہیں۔ماضی میں امریکہ کے کہنے پر افغان جنگ کا حصہ بنے جس کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین پر بیٹھ کر ایک پڑوسی ملک کے خلاف سعودی وزیر کے سنگین ترین الزامات نہ صرف سفارتی آداب کے منافی ہیں بلکہ ہمارے قومی مفادات کے بھی برعکس ہیں۔حق تو یہ بنتا تھا کہ پاکستان کو بھارت کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی تائید کرتے ہوئے اصولی موقف اختیار کیا جاتا اور بھارت کو یہ باور کرایا جاتا کہ وہ کسی مغالطے میں نہ رہے سعودیہ عرب ہر آڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے لیکن اس کے برعکس برادر پڑوسی ملک کے خلاف الزامات لگا کر ہمارے دوستانہ تعلقات متاثر کرنے کی کوشش کی گئی جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کو دہشت گردی کہنا یہود و نصاری کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہے۔امت مسلمہ کو ہوشمندی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔مذموم عناصر مسلم ممالک کو آپس میں الجھا کرمفادات کی تکمیل چاہتے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ دنیا میں سب سے بڑے دہشت گرد امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔ داعش اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل انہی کے ہاتھ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ایسے کسی بھی فیصلے یا بیان کی قطعا حوصلہ افزائی نہ کی جائے جو ہمارے لیے نقصان دہ ہو۔انہوں نے عادل الجبیر کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کو متنازع اور مبہم گفتگو کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنی چاہیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہاکہ زائرین کے مسائل صرف محرم الحرام کے پہلے عشرے یا چہلم کے ایام تک محدود نہیں بلکہ پاکستانی شہریوں کے ایران اور عراق کی زیارتوں کے سفر کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے،انہوں نے یہ تجویز دی ہے کہ ایران، پاکستان اور عراق کی خارجہ، داخلہ اور مذہبی امور کی وزارتوں پر مشتمل مشترکہ رابطہ اور تعاون کمیٹی کی تشکیل ہو جس کا مقصد زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بہتر اور وقت کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ عظیم پیدل مارچ کو شیعہ سنی کی وحدت کی منفرد علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے امت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی،انہوں نے پاک ایران سرحد تفتان پر پاکستانی زائرین کی پذیرائی کے لئے حکومت ایران کی منفرد انتظامات بالخصوص پاکستانی زائرین سے متعلق قائد اسلامی انقلاب کی خصوصہ توجہ کا شکریہ ادا کیا،علامہ جعفری نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی ہوائی کمپنیاں اس موقع پر مقدس مقامات کے لئے پاکستان سے براہ راست پروازیں چلائیں جس سے ان کا مالی فائدہ بھی ہوگا اور زائرین کو بھی سہولت فراہم ہوگی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد ) ایران کے شہراہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی فوجی پریڈ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایران استعماری قوتوں کیخلاف ایشیا ءمیں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،اس بزدلانہ حملے میں داعش کے سرپرستی کرنے والے عرب ممالک ملوث ہیں،امریکہ اور استعماری قوتوں کے کٹھ پتلیوں کے ناپاک عزائم کو ایرانی شہید پرور قوم اپنے صبر استقامت و مقاومت سے ناکام بنائےگی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کےشہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کیساتھ پاکستانی قوم کی جانب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں دہشتگردوں کے سرپرست رسوا ہو رہے ہیں،آل سعود اور امارات کے سیاہ کارنامے سب کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں،ہم دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی بہادر قوم کیساتھ ہیں،انشااللہ بہت جلد دہشتگرد اور انکے سرپرست اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایران وعراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی اپنے وعدے کے مطابق کوئٹہ سے تفتان بارڈرپہنچ چکے ہیں،جہاں انہوں نے امیگریشن حکام سے ملاقات سمیت پاکستان ہائوس کا معائنہ بھی کیاہے،اس موقع پر انہوں نے کہاہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹرز کی تعداد16سے بڑھاکر 50 کی جارہی ہے ،جبکہ محرم الحرام میں زائرین کی تعدادمیں اضافے کے باعث کانوائے کی تعدادبھی بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئےیہ کسی بھی حکومت کے پہلے وزیر یا عہدیدار کا دورہ تفتان بارڈر ہے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شہریار آفریدی اور دیگر حکام کو پابند کیا تھا کہ زائرین ایران وعراق کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

 بعد ازاںشہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہم سول وعسکری حکام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی وفدکے ہمراہ شرکت کی تھی اور وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو اپنے سابقہ دورہ تفتا ن بارڈر اور وہاں زائرین کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔

کچھ دیر قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹرپر اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں کوئٹہ جارہاہوں ، وہاں جاکر ایران جانے والے زائرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لوں گا اور پھر تفتان بارڈر کا بھی دورہ کروں گا ،انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ کوئٹہ میں قیام کے دوران ہزارہ اکابرین سے ملاقات بھی کروں گا تاکہ زائرین کی مشکلات کو ہر ممکن حد تک حل کیا جاسکے، انشاءاللہ محفوظ پاکستان سب کیلئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ملاقات ،زائرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششیں قابل تحسین ہیں،زائرین امام حسین علیہ السلام کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے،مجلس وحدت مسلمین زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے حکومت سےہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے ، میں خود ذاتی طور پر تفتان امیگریشن سنٹر کا معائنہ کرنے جائونگا،تفتان بارڈر پر امیگریشن عملے کو بڑھائیں گے تاکہ زائرین کوکسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل کونسل کے ایگزیکٹو ممبر سید محسن شہریار بھی شریک تھے۔

Page 6 of 26

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree