وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صوبائی سیکریڑی سیاسیات و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا صاحب کے فنڈ سے گورنمنٹ ( بوائز) پرائمری اسکول مومن آباد کی تزین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی نگرانی ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید یوسف آغا کررہے ہیں ، مذکورہ اسکول میں آغا رضا کے فنڈ سے نیا مین گیٹ نصب کیا جائے گا، انڈر گراونڈ تالاب کی تعمیر کی جائے گی، پہلی منزل پر آمدورفت  کے لیے سیڑھیاں تعمیر کی جائیں گی جبکہ اسکول کی حفاظت کیلئے باونڈری وال تعمیر کی جائے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رکن اور کونسلر کربلائی عباس علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیسکو مری آباد ڈویژن کے ایس ڈی او کی نااہلی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرپٹ اور نااہل افسران ملک و قوم کے خدمت پر فائز کئے جائیں گے ، ملک کو ترقی نہیں ملے گی۔ اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور قانون کی خلاف ورزی پر ایس ڈی او کیسکو مری آباد ڈویژن کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جانا چاہئے کیونکہ عہدے کا استعمال خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے کیا جارہا ہے اور جو افراد اپنے ذاتی مفادات کو قوم کے مفادات پر ترجیح دے وہ کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کرے، انہیں جو مسائل درپیش ہیں ان پر نظر رکھیں اور ان کے حل کیلئے ہم قانونی طور پر اقدامات اٹھاتے ہیں ، جسکا حق ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے ۔ بعض علاقوں میں ٹرانسفرمرز کئی بار خراب ہوئے ہیں اور عوام کو بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہوا ہے مگر نا اہل ایس ڈی او پہلے تو عوام کے مسائل سے آگاہ ہی نہیں ہوتا اور بعداً مسلسل جد و جہد کے بعد پرانہ ٹرانسفرمر لگایا جاتا ہے، علاقے کے ضرورت کے اعتبار سے وہاں ڈھائی سو واٹ کا ٹرانسفرمر لگنا چاہئے مگر بارہاں وہی دوسو کلو واٹ کا ٹرانسفرمر لگایا جاتا ہے۔ مگر کچھ افراد اور اعلیٰ افسران جنہیں عوام کی خدمت پر فائز کیا جاتا ہے اور جنہیں ہمارا ساتھ دینا چاہئے،وہ اپنی پوزیشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں اور انکی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کا سامنا ہے، جس سے کئی مسائل جنم لے رہے تھے اور ہمیں علاقوں میں سٹریٹ لائٹس لگوانے تھے۔ ہم نے قانونی چارہ جوئی کی اور قانون پر عمل کرتے ہوئے سٹریٹ لائٹس اور بجلی کے ٹرانسفرمرز لگوانے کیلئے حکومتی نوٹس حاصل کیا اورنوٹس کے حصول کے بعد ہم وقت ضائع کئے بغیر عوام کی خدمت کیلئے نکل پڑے ، جن سڑکوں اور گلیوں میں لائٹ لگوانے کی ضرورت تھی ہم نے اپنے جائزے اور علاقہ مکینوں سے مشورے کے بعد وہاں لائٹس لگوائے مگر چند ہفتوں بعد ہی کیسکو مری آباد ڈویژن کے ایس ڈی او اسماعیل شاہ کے حکم پر متعلقہ ادارے کے نمائندوں نے تمام سٹریٹ لائٹس جمع کر دیئے اور عوام کیلئے حکومت سے حاصل کردہ ٹیوب لائٹس پر قبضہ کر لیا گیا۔ جو کہ عوام کی حق تلفی اور قانون شکنی کے مترادف ہے۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے قائم کردہ اداروں میں ایسے کرپٹ افراد کی تعیناتی ملک کی پسماندگی کا اہم سبب ہے۔ نیب ایسے افسران پر کھڑی نظر رکھیں جو اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہیں اور حکومت اس بات کا نوٹس لے اور کیسکو مری آباد ڈویژن میں کسی قابل اور ہونہار ایس ڈی او کو تعینات کرے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے ایم پی اے آغا رضا کے فنڈسے مداواویلفیئرسوسائٹی کو50ہزارکا امدادی چیک فراہم کردیا ہے، مداواویلفیئرسوسائٹی کے دفتر میں ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کامران ہزارہ نے امدادی رقم کا چیک حوالے کیا،اس موقع پر کامران حسین کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم دکھی انسانیت کی خدمت کو اپناشعارسمجھتی ہے،آغا رضا فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اداروں کو مکمل سپورٹ کرتے رہے ہیں یہ امداری رقم بھی اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت ہو یا اپوزیشن دونوں ہی احتساب سے بھاگ رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن احتسابی عمل کو متنازع بنا رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی نیب کے ادارے پر تنقید کی اور کم و بیش وہی الزامات لگائے جو پہلے پیپلز پارٹی لگا چکی ہے، سوال یہ ہے کہ آخر نیب نے ایسا کیا کردیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا اسکی وجہ شریف فیملی کے خلاف نیب کی تفتیش ہے یا پھر نیب کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے ماتحت ادارے آئیسکو میں 2080 غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت کی تصدیق کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ ہے۔ پنجاب میں ممکنہ احتساب کی خبریں آنے کے بعد وزیر اعظم کا نیب کے ادارے کے خلاف بیان دینا معنی خیز لگتا ہے ۔ لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی دم پر کوئی بھاری بھرکم پاوں آنے والا ہے حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، جسکی وجہ سے آج پورا ملک بد امنی اور انتشار کا شکار ہے ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ، سرکلر ڈیٹ پھر تین سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے حکمران آئی ایم ایف کی بجائے قوم کے سامنے سرخرو ہوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ حکومت اس وقت پیٹرولیم سے تین سو ارب روپے وصول کر رہی ہے اب تو تین سو ارب کا نیا سرکلر ڈیٹ دوبارہ بن گیا ہے یہاں قانون امیر کیلئے الگ ہے اور غریب کیلئے الگ قانون ہے سرکاری ہسپتالوں میں غریب کو دوا نہیں ملتی ، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے معیشت کو کھوکھلا کردیا ہے بد عنوانی اور کرپشن ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بدعنوانی سے نا انصافی ، غربت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مستحق کو اسکا حق نہیں ملتا کرپشن ملک کو کینسر کی طرح متاثر کر رہی ہے حکمرانوں اور سیاست دانوں کے فرائض اداروں کو مستحکم کرنا ہے انہیں کمزور اور مذاق کا نشانہ بنوانا نہیں مگر یہ ہمیشہ یہی کرتے ہیں ۔ انھیں اداروں کا خیال نہیں ہوتا بس اپنے مقاصد پورا کرنا اور اپنے ارد گرد جمع لوگوں کو نوازنا یہی انکا کام ہے ۔ ہماری یہ بہت بڑی بد قسمتی ہے کہ ملک سے سیاست ختم ہوتی جا رہی ہے بلکہ ہو گئی ہے صرف حکومت رہ گئی ہے جسکی سیاست ہو رہی ہے مگر عوامی نہیں ہوتی، سرکاری ہوتی ہے ۔ باتیں عوام کی جاتی ہیں مگر کام صرف حکمرانوں کے ہوتے ہیں ۔ نیب کا ادارہ بھی اپنا کام ذمہ داری سے کرے ، نیب کے اندر بھی بھرتیوں کا عمل مشکوک ہے ، نیب کا ادارہ اپنی ساکھ کھو رہا ہے نیب نے آج تک کسی بڑے آدمی کو سزا نہیں دی ہے، نیب خود ایک بلیک میلنگ کا ہتھیار بن گیا ہے جو کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ پلی بارگین کا قانون بدمعاشی اور بد عنوانی کی ہی شکل ہے ۔ نیب کے ادارے کو بھی اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز (ہوسٹن) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضانے 6ستمبر1965ء کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کیلئے پاک فوج کے بہادرجوانوں کی لازوال قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں یوم دفاع پاکستان کو جوش و خروش سے منانا ہماری قومی جذبات کی عکاس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر ہوسٹن میں اہل بیت ؑ فائونڈیشن کے تحت زینبیہ ؑامام بارگاہ میں پاکستانی کمیونٹی  کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں  نے کہا کہ ہم دفاع وطن میں ہمیشہ اپنی باصلاحیت فوجی جوانوں کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنی صلاحیتوں قربانیوں کا احساس دلاتی ہیں جس کے بدولت پاکستان کے غیور عوام وفوج بے مثال اتحادکا مظاہرہ کرکے وطن عزیز پاکستان کو تاریخی دفاع کرکے دنیا والوں کو بتادیاتھا کہ پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی سا لمیت پر کھبی بھی آنچ نہیں آنے دینگے چاہیے دشمن کس قدر طاقتور اور مکار ہی کیو ں نہ ہو۔پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی بقاء اور ترقی کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم زندہ و جاوید ہے اور اپنی مادر وطن کیلئے استقلال و آزادی کی خاطر اپنے پاک فوج و دیگر رضاکاروں کے قربانیوں کو کھبی فراہموش نہیں کرینگے اور انہی دفاع وطن کے شہداء کی یاد مناتے ہوئے ان کے لازوال قربانیوں اور افکار کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرینگے،آزادی کی قد ر و قمیت وہی بہتر جانتی ہے جو اس نعمت سے محروم ہے یہی وجہ ہے کہ دفاع پاکستان کیلئے شہداء کے قربانیوں کو سنہرے حروف کے ساتھ ہر سال یاد کیاجاتاہے ہماری آزادی کو انہی شہدائے پاک وطن اپنے خون کے ساتھ بیمہ کیا ہے ۔اب پاکستانی قوم انہیں دشمنوں سے پنجا آزما ہے کیونکہ وہی دشمن ہمارے پاک وطن کے امن وامان ، اقتصادی ڈھانچے کو تباہ کرنے لیئے اپنے کرائے کے ناپاک دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان کے اندرہمارے پاک فوج اور عوام کا خون بہا کر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے درپے ہیں۔جس طرح 6ستمبر کو پاکستانی قوم نے اپنے اندرونی اختلاف بالائے طاق رکھ کر مادروطن کا دفاع کیاتھا بالکل اسی طرح آج بھی اتحاد و یگانگت کامظاہرکر کے ملک دشمن عناصر کیلئے ازحد ضروری ہیں ملکی ترقی اور بقاء کیلئے ضروری ہے کہ آپس میں شیروشکر ہو۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا اپنے وفد کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے  ممبربلوچستان اسمبلی آغا رضا سے عید ملنے ان کے رہائش گاہ میں تشریف لائے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گذشتہ شب ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں خودکش بمبار کی ناکام کارروائی پر جنرل ناصر خان جنجوعہ نے شہید طالب حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہید طالب حسین نے عید کے موقع پر بزدل دہشتگردوں کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے قیمتی انسانوں کی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے، جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دہشتگردوں کو جڑ سے اُکھاڑ پھیکنے کیلئے پاک فوج کے ہمراہ پوری پاکستانی قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کوئٹہ سمیت پاکستان کو جلد دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلائینگے۔

دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے جنرل ناصر خان جنجوعہ کا انکی رہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عیدالفطر کو شُہداء کی یاد میں مناتے ہوئے انتہائی مبارکباد پیش کی،اس موقع پر آغا رضا اور جنرل ناصرکے درمیان بلوچستان کی امن وامان کی مخدوش صورتحال بالخصوص شیعہ نسل کشی کے حوالےسے تفصیلی گفتگو ہوئی آغا رضا نے انہیں شیعہ ہزارہ قوم کے خدشات اور غم وغصے سے بھی آگاہ کیا، جنرل ناصرجنجوعہ نے بلوچستان میں شیعہ ہزارہ قوم پر پہ در پہ حملوں کو پاکستان کی سلامتی کے لیئے تباہ کن قرار دیا انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں موجود آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج چین سے نہیں بیٹھے گی۔

 اس موقع پر ہزارہ قوم کے معزین ائیر کموڈور شوکت حیدر، مظفر علی چنگیزی ، سید داود آغا ، عامر علی چنگیزی ،ابراہیم ہزارہ، قیوم علی چنگیزی،حاجی کریم ، پروفیسر تاج فیض، طاہر نظری ،ڈاکڑ محمد جمعہ ، آغا محسن ،آغائے توحیدی اور علماء کرام میں آغائے علی حسنین وجدانی اور شیخ ولایت حسین جعفری تشریف فرما تھے،جنرل ناصر خان جنجوعہ  فرداً فرداً معززین سے گلے ملے اور عیدالفطر کی مبارک باد دی، آخر میں پاکستان کی سلامتی ، دشمنوں کی نابودی اور شہدا کی ایصال ثواب کے لیےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree