وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کیا، جس کے دوران مختلف سیاسی جما عتوں کے رہنماوں اور اہم سیا سی شخصیا ت سے ملاقا تیں کی، ممبر صوبا ئی اسمبلی سید محمد رضا کی رہا ئش گا ہ پر پا کستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما ء قا سم سو ری ، صوبا ئی صدر عبدالبا ری بڑیچ نے وفد کے سا تھ ان سے ملا قات کی جسمیں بلو چستان اور ملکی سیا سی صو رت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، نا صرعبا س شیرازی نے وفد کو خوش آمدید کر تے ہوئے کہا کہ مر کزی سطح پرمجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصا ف کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور اب بلوچستان میں بھی دونوں جما عتوں کے رہنماوں کے درمیان روابط بڑھا نے کی ضر ورت ہے ۔ تحریک انصاف کے وفدنے مضبو ط تعلقات کے حواے سے کہا کہ گزشتہ انتخا بات میں بلوچستان میں دونوں جما عتوں میں رابطے نہ ہونے کی وجہ سے سیا سی اتحا د نہیں ہو سکا مستقبل میں روابط بڑھانے پر اتفا ق کیا گیا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم پی اے میرمحمد اکبر مینگل نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی سےوحدت ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی اور معصوم انسانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، تمام امن پسند قوتیں متحد ہوکر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں، ہم نے ہمیشہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف موثر آواز بلند کی۔ بلوچستان کے عوام گذشتہ 67 سالوں سے محرومیت کا شکار ہیں ،یہاں کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش اور عوام احساس عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بی این پی مینگل نے ہمیشہ مذہبی منافرت اور دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بلوچستان کے عوام آج بھی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، یہاں کے باشندے بجلی ،گیس، صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔  اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطہری، سیکرٹری فلاح و بہبود مولانا سہیل اکبر شیرازی اور مولانا سیف علی بلوچ بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز عیسائی برادری کے ایک وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں ایم پی اے سید محمد رضا اور پارٹی کے دیگر عہدے داروں سے ملاقات کی۔ سید محمد رضا، کونسلر کربلائی رجب علی، سیکرٹری جنرل عباس علی، سیکرٹری سیاسیات رشید علی، سیکرٹری جوانان حسین علی نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد نے ایم پی اے اور پارٹی عہدے داروں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد ایم پی اے سید محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حمایت کرنے والی جماعت ہے اور ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت کرتے ہے۔ حلقہ پی بی 2 میں بسنے والے تمام اقوام کے مسائل برابری کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں حلقے کے تمام علاقوں کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ جس کے پہلے مرحلے میں حلقے کی تمام سڑکوں کی مرمت کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے اہل سنت بھائیوں کے علاقے میں لڑکیوں کے سکول کا مسئلہ ہے۔ جس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہے اور اُن کیلئے ایک نئی بلڈنگ کا پروجیکٹ زیر نظر ہے۔

 

اسکے علاوہ آپ لوگوں کے جو مسائل ہیں، اُن کے حل کیلئے انشاءاللہ ہر ممکن کوشش کرینگے۔ آپ ہمارے بھائی ہیں اور بطور ممبر صوبائی اسمبلی میرے اوپر آپ لوگوں کا اُتنا ہی حق ہے، جتنا حلقے کے دوسرے عوام کا حق ہے۔ مجھے آپ لوگ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے ساتھ پائیں گے۔ ہم نے کبھی نفرتوں کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی یہ ہماری پارٹی کا منشور ہے۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت ہمارے تمام کارکنان دن رات محنت کر رہے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کوئٹہ شہر کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ جس کیلئے یہاں پر بسنے والے تمام اقوام کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ وفد نے ایم پی اے سید محمد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام عہدے داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی بستی آنے کی دعوت دی۔ جسکو قبول کرتے ہوئے پارٹی عہدے داروں نے کہا کہ ہم ضرور آپ لوگوں کیطرف آئینگے۔ جس پر وفد نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء  اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ حلقے کے عوام کی امانت ہے اور یہ امانت لوگوں تک مختلف ترقیاتی کاموں کے ذریعے احسن طریقے سے پہنچ رہی ہے۔ سڑکوں کی مرمت کا کام زور و شور سے جاری ہے اور کام انتہائی تسلی بخش اور ماہرین کی نگرانی میں ہو رہا ہے لیکن بعض عناصر کو ترقیاتی کاموں سے اللہ واسطے کا بیر ہے وہ نہیں چاہتے کہ غریب عوام تک ترقیاتی اسکیموں کا فیض پہنچ سکے۔ ترقیاتی اسکیموں کا دائرہ صرف سڑکوں کی مرمت تک ہی محدود نہیں بلکہ بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میگا پروجیکٹ پر کام انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ دل سوز، غم سوز و عجیب و غریب نام سے نام نہاد فلاحی ادارہ کو چلانے والے نام نہاد عناصر جب بیرون ملک سےغریبوں کے نام پر آنے والے پیسوں سے عیاشیاں کرتے ہیں، اس وقت ان کو غیرت کیوں نہیں آتی۔؟ اصل میں رد شدہ نام نہاد لیڈر ترقیاتی کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ مسلسل الیکشن میں ناکامی کے بعد کچرا سیاست شروع کرنا انکا شیوہ رہا ہے۔ جب ان کو موقع ملا تھا اس وقت ترقی کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی۔ اب ان سے ترقیاتی اسکیموں کے تسلی بخش کام کی افادیت ہضم نہیں ہو رہی۔ پی بی 2 کی عوام اب سکون کا سانس لے رہی ہے کیونکہ ان کا حقیقی منتخب نمائندہ ان کی دہلیز پر ان کو وہ ساری سہولیات پہنچا رہا ہے جن کا ماضی میں لوگوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ عوام کا حقیقی منتخب نمائندہ آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ لوگوں کے مسائل کا مداوا کرتا رہے گا۔ چاہے یہ بات کسی کو کتنا ناگوار کیوں نہ گزرے۔ عوام کا پیسہ اگر عوام پر خرچ ہو رہا ہے تو اس پر اتنا سیخ پا ہونے کی کیا ضرورت ہے۔؟ ویسے بھی آپ دوسروں کے کام کا کریڈٹ لینے سے ذرا بھر نہیں شرماتے اور چھاتی ٹھونک کر انتہائی بے شرمی اور بے ضمیری سے معصوم عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب عوام کی آنکھیں کھل گئیں ہیں۔ وہ یہ بات اچھی طرح جان گئے ہیں کہ ان کے مسائل کے حل میں کون دلچسپی لے رہا ہے اور کون صرف ایک گلی تک محدود صرف پروٹوکول کو ترس رہا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن ناصرآباد یونٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ۔ پی بی 2سے منتخب ایم پی اے نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد جس طرح کئی مہینوں تک صوبائی اسمبلی کے ممبران کے فنڈز بند رہیں وہ سب کے سامنے ہے لیکن اس کے با وجود ایک سال سے بھی کم مدت میں علاقے کے عوام کے لیے کئی ترقیاتی اسکیموں پر کام کے آغاز نے مخالفین کے ہوش اڑا دیے ہیں اور انکو اپنا سیاسی مستقبل خطرے میں نظر آنا شروع ہو گیا ہے اس لیے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے چاہے وہ بلوچستان یونیورسٹی کے علمدار کیمپس کی شکل میں ہو، طلباء و طالبات کی اسکالرشپ کی صورت میں ہو یا سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی شکل میں ہو مخالفین سے ہضم نہیں ہورہا ہے جبکہ انکی اپنی کارکردگی کے حوالے سے اچھی طرح واقف ہیں کہ پانچ سالہ نائب ناظم کے دور میں جب ایک نائب ناظم ٹاون کے پاس ایم پی اے سے زیادہ ترقیائی فنڈز ہوتے تھے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے کونسے کام انجام دیے ہیں؟ عوام کو روز روشن کی طرح معلوم ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی کی کوششوں سے بلا آخر حکومت نے تفتان بارڈر میں پھنسے ہوئے 300 سے زائد زائرین کو دو C130 طیاروں کے ذریعے دالبندین ائیر بیس سے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچا دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آغا رضا کی کوششوں سے مورخہ 24 جنوری 2014 کو 155 زائرین کو C130 طیارےکے ذریعے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچایا گیا تھا۔ایم پی اے سید محمد رضا رضوی بذات خود کوئٹہ ایئر پورٹ پر زائرین کرام کے استقبال کے لئے موجو دتھے ، سید محمد رضا نے زائرین کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔

Page 3 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree