وحدت نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونے والے حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہداء چوک کوئٹہ میں دھرنا شروع ہوگیا ہے جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ شرکاء شہداء کے جنازوں کو لئے کھلے آسماں تلے سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر کب تک ان پر حملے ہوتے رہیں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض تماشائی کا کردار ادا کریں گے۔ دھرنے میں کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے ایم پی اے محمد رضا رضوی سمیت مختلف شخصیات شریک ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 11:30 بجے رہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوگی جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں شٹر ڈان ہڑتال ہے جس کے باعث نظام زندگی بالکل معطل ہے۔ پاکستان بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے مستونگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونیوالے واقعہ کی ذمہ داری بھی لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔

 

دیگر ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے مقام پر ایران سے کوئٹہ آنے والے زائرین کی بس پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 28 افراد میں سے 26 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 2 کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ میتیں سی ایم ایچ سے علمدار روڈ نیچاری امام بارہ منتقل کر دی گئی ہیں۔ سی ایم ایچ میں 40 زخمی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر دھرنا دے دیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام عوامی جلسہ عام انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں نے شرکت کی۔ جلسے سے ممبر صوبائی اسمبلی ایم پی اے سید محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں وطن عزیز سے محبت رکھنے والی جماعتوں کیساتھ ملکر حقیقی عوامی نمائندوں کو سامنے لائینگے اور مملکت خداداد پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا عوامی طاقت کیساتھ ناکام بنائینگے۔ مجلس وحدت مسلمین نے اپنی بہترین سیاسی حکمت عملی کے تحت اہل سنت علماء، سنی تحریک اور سنی اتحاد کونسل جو 22 نمائندہ اہل سنت جماعتوں کی مشترکہ جماعت ہے، کیساتھ ملکر فرقہ واریت کو ہوا دینے والے تکفیری اور ملک دشمن عناصر گروہوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان شرپسندوں کو تنہا کر دیا۔ جسکا ثبوت سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک اور سنی علماء کا متفقہ بیان ہیں۔ جسمیں انہوں نے ان فرقہ پرست اور شرپسند ٹولے کی طرف سے اعلان کردہ یوم احتجاج سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے اس دن کو یوم امن اور یوم نواسہ رسول کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ مخصوص سیاسی پارٹی اگر انتخابات میں کامیابی حاصل کرے تو دوسروں کا احتساب ہے اور اگر خود شکست سے دو چار ہو تو اسے دھاندلی قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام امیدوار 7 دسمبر کو نمایاں کامیابی حاصل کرکے بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

 

 مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام 7 دسمبر کو مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق اہل بلوچستان کا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آئین کی بلادستی پر یقین رکھتی ہے، جسکے تحت کسی فرد، ادارے یا قبیلے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے مخالف کو لاپتہ کریں۔ مسنگ پرنسز کے واقعات مہذب معاشرے پر بدنما داغ ہیں۔ جلسہ عام میں حلقہ 12 سے نامزد امیدوار کربلائی رجب علی، حلقہ 9 سے حسنین نبی، حلقہ 14 سے کربلائی علی یاور، حلقہ 15 سے سید رضا، حلقہ 10 اور 16 سے مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار عباس علی اور علی جان چیئرمین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق بلدیا تی انتخا با ت کے سلسلے میں حلقہ نمبر 9او ر حلقہ 12کے عما ئدین سے ملا قا ت میں علا مہ سید ہا شم مو سوی اور ایم پی اے  سید محمد رضانے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر سیا سی جما عت ہے جس نے انتہا ئی کم مدت میں نا صر ف اہل تشیع بلکہ اہل سُنت اور دیگر مکا تب فکر کے سا تھ ہم ا ہنگی اور بھا ئی چا رے کی فضا ء قائم کی جو مو جو دہ حا لا ت میں انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے۔ عوا می خدمت ہمارا شعار ہیں قوم کی خدمت کو اپنا فر ض سمجھ کر انجا م دیتے ہیں بلند و با لا دعووُں کے بجا ئے عمل پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے گزشتہ انتخا بات میں اپنے بھر پور اعتاد کا اظہار کر تے ہو ئے پا رٹی کو کا میاب کیا اور ہم اُمیدرکھتے ہیں کہ بلدیاتی انتخا بات میں بھی یہ اعتما د بر قرا ر رہے گا اور تما م حلقوں میں ہما رے نا مزد اُمیدوار ان نما یا ں کا میا بی حا صل کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخا با ت کیلئے ہما ری تیا ریا ں مکمل ہیں اور تما م تنگ نظر یوں سے ہٹ کر ایک مثبت سو چ کے سا تھ میدا ن میں آئینگے اجلا س میں مذکو رہ حلقوں کے عمائدین نے اپنے اپنے حلقے کے مسا ئل کے با رے میں وفد کو آگا ہ کیا اور اپنی تر جیہا ت پیش کےئے اجلا س کے اختتام پر دونوں حلقوں کے عما ئد ین نے جن میں حلقہ نمبر 12سے شو کت علی ، ما سڑ لطیف ، محمد ابراہیم، سید عا بد آغا ، سید عبا س آغا ، علی آغا ، وا جد علی ،حاجی محمد ، غلا م سخی ، غضنفر علی، مظفر علی،ما سڑ اصغر او ر حلقہ نمبر 9 سے سخا وت علی ، غلا م رضا ، منظور حُسین ، اشفا ق حُسین ،ذوالفقا ر علی اور دیگر اہلیان حلقہ نے بھر پو ر حما یت کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق گزشتہ روز مجلس وحدت مسلین کے ممبر صوبا ئی اسمبلی سید محمدرضا نے مو من آبا د گرلز ہائی سکول کے تقریب میں بطور مہما ن خصو صی شرکت کی جس میں علاقے کے تما م سکولوں کے پرنسپل صا حبا ن اور مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور معزین نے شرکت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سید محمد رضا نے کہا کہ موجودہ دور میں طلباء و طا لبا ت کی اولین تر جیح حصو ل علم ہو نا چا ہیے کیونکہ اس تر قی یافتہ دور میں تعلیم کی بے پناہ اہمیت ہے اور تما م افراد قوم ، طلباء وطالبات ، والدین ،اور اسا تذہ کو اس پر بھر پو ر توجہ دینی چا ہیے۔ طلباء مستقبل کے معما ر ہو تے ہیں اور انہیں کی وجہ سے قو مے اور معا شرے ترقی کیا کر تی ہیں ۔اسی طرح اسا تذہ کاکر دار بھی اس حوالے سے بہت اہم ہے اور اچھے اسا تذہ ہی بہترین طلباء کی تر بیت کر سکتے ہیں اور مجھے اس با ت پر فخر ہے کہ میں بھی اس درس و تد ریس کے شعبے سے منسلک رہا ہوں۔ تقریب کے آغا ز سے پہلے سکول کی پرنسپل نے ایم پی اے سید محمد رضا کو اپنے سکول کو در پیش مشکلات سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے پرنسپل کو ہر طرح کے تعاون کی تقین دہانی کرائی اور سکول کی تیسری منزل کا تعمیراتی کام اپنے فنڈ سے مکمل کرنے کا اعلان کیا اسکے علاوہ اسٹا ف روم اور لائیبریری کیلئے فرنیچر اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طالبات کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے ایم پی اے سید محمد رضا نے عید کے روز اپنے بیان میں اجتماعی فا تحہ خوانی اورلوگوں سے عید نا ملنے پر عوام سے معزت کی کیونکہ وہ عید سے ایک دن پہلے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور عید کے تینوں دن ہسپتال میں رہے اور تا حال زیر علاج ہے۔

Page 4 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree